• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
نماز کے مسائل

باب : پہلی تکبیر میں نماز شروع کرنے کے ساتھ دونوں ہاتھوں کا کندھوں تک اٹھا نا
(۴۲۵)۔ سیدنا عبداللہ ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب نماز شروع فرماتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں شانوں یعنی کندھوں کے برابر اٹھاتے اور جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے اور جب رکوع سے اپنا سر اٹھاتے تب بھی دونوں ہاتھ اسی طرح اٹھاتے اور سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَہ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہتے اور (دونوں) سجدوں میں یہ (عمل) نہ کرتے تھے۔
نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ جب نماز میں داخل ہوتے تو پہلے تکبیر تحریمہ کہتے اور ساتھ ہی رفع الیدین کرتے۔ اسی طرح جب وہ رکوع کرتے تب اور جب ''سمع اللہ لمن حمدہ ''کہتے تب بھی دونوں ہاتھوں کو اٹھاتے اور جب قعدۂ اولیٰ سے اٹھتے تب بھی رفع الیدین کرتے۔ آپ نے اس فعل کو نبی کریمﷺ تک پہنچایا۔ (کہ آنحضرتﷺ اسی طرح نماز پڑھا کرتے تھے)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر رکھنا
(۴۲۶)۔ سیدنا سہل بن سعدؓ کہتے ہیں کہ لوگوں کو (نبیﷺ کی طرف سے) یہ حکم دیا جاتا تھا کہ نماز میں داہنا ہاتھ بائیں کلائی پر رکھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اس کا بیان کہ تکبیر (تحریمہ) کے بعد کیا پڑھے
(۴۲۷)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ اور ابو بکر صدیقؓ و عمر فاروقؓ نماز کی ابتداء(اَلْحَمْدُ ﷲِ رَبِّ الْعَالْمِیْنَ) سے کیا کرتے تھے۔
(۴۲۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ تکبیر اور قرأت کے درمیان میں کچھ سکوت فرماتے تھے۔ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ !میرے ماں باپ آپﷺ پر فدا ہوں تکبیر اور قرأت کے مابین سکوت کرنے میں آپﷺ کیا پڑھتے ہیں ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' میں (یہ دعا) پڑھتا ہوں '' اے اللہ ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان ایسا فاصلہ کر دے جیسا کہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کر دیا ہے، اے اللہ ! مجھے گناہوں سے پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے، اے اللہ ! میرے گناہوں کو پانی اور بَرف اور اولوں سے دھو ڈال۔ ''

(۴۲۹)۔ سیدنا اسماء بنت ابو بکر صدیقؓ سے مروی، نماز کسوف کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے۔ (دیکھیے حدیث : ۷۶)۔ اس روایت میں کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' اس وقت جنت میرے قریب ہو گئی تھی حتیٰ کہ اگر میں اس پر جرأت کرتا تو اس کے خوشوں میں سے کوئی خوشہ تمہارے پاس لے آتا اور دوزخ بھی میرے قریب ہو گئی تھی یہاں تک کہ میں کہنے لگا کہ اے میرے پروردگار ! کیا میں ان لوگوں کے ہمراہ (رکھا جاؤں گا ؟) پس یکایک ایک عورت پر میری نظر پڑی۔ '' مجھے خیال ہے کہ آپﷺ نے فرمایا : '' اس کو ایک بلی پنجہ مار رہی تھی، میں نے کہا اس کو کیا ہوا ؟ تو لوگوں نے کہا کہ اس نے بلی کو باندھ رکھا تھا یہاں تک کہ وہ بھوک سے مر گئی۔ یہ (عورت) نہ اس کو کھلاتی تھی اور نہ اس کو چھوڑتی تھی کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے (جیسے چوہے وغیرہ کھا لیتی) (نافع کو شک ہے کہ خَشِیْشِ یا خَشَاشِ الْاَ رْضِ کہا) ۔

(۴۳۰)۔ اصل نسخہ کی ''۴۲۹اور ۴۳۰ '' احادیث اکٹھی کر دی گئی ہیں۔ (ابن ابراہیم) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں امام کی طرف نظر اٹھانا (جائز ہے)
(۴۳۱)۔ سیدنا خبابؓ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہﷺ ظہر اور عصر (کی نماز) میں (کچھ) پڑھتے تھے ؟ خبابؓ نے کہا ہاں۔ پوچھا گیا کہ آپ کس بات سے اس کی تمیز کرتے تھے ؟ تو خبابؓ نے فرمایا کہ آپﷺ کی ڈاڑھی مبارک کے ہلنے سے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھا نا (جائز نہیں)
(۴۳۲)۔ سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا : ''لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ اپنی نماز میں اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں ؟ پس اس کے بارے میں آپﷺ کی گفتگو بہت سخت ہو گئی یہاں تک کہ آپﷺ نے فرمایا : '' اس سے باز آئیں ور نہ ان کی بینائیاں لے لی جائیں گی۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں ادھر ادھر دیکھنا کیسا ہے ؟
(۴۳۴)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے رسول اللہﷺ سے سوال کیا کہ نماز میں ادھر ادھر دیکھنا کیسا ہے تو آپﷺ نے فرمایا : '' یہ شیطان کی جھپٹ ہے وہ آدمی کی نماز پر ایک جھپٹ مارتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : امام اور مقتدی (دونوں) کے لیے تمام نمازوں میں (سورۂ فاتحہ) قرأت واجب ہے
(۴۳۴)۔ سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ اہل کوفہ نے امیر المومنین عمر فاروق سے سیدنا سعدؓ کی شکایت کی تو امیر المومنین نے سعدؓ کو معزول کر دیا اور سیدنا عمارؓ کو ان لوگوں کا حاکم بنایا، ان لوگوں نے (سیدنا سعدؓ کی بہت سی) شکایتیں کیں یہاں تک کہ انھوں نے بیان کیا کہ وہ اچھی طرح نماز نہیں پڑھاتے تو امیر المومنینؓ نے ان کو بلا بھیجا اور کہا کہ اے ابو اسحاق ! (سعدؓ کی یہ کنیت ہے) یہ لوگ کہتے ہیں کہ تم نماز اچھی نہیں پڑھاتے تو انھوں نے کہا کہ سنو ! میں اللہ کی قسم ان کو رسول اللہﷺ کی نماز کے مثل نماز پڑھاتا تھا۔ پہلی دو رکعتوں میں زیادہ دیر لگاتا تھا اور اخیر کی دو رکعتوں میں تخفیف کرتا تھا۔ سیدنا عمرؓ نے فرمایا کہ اے ابو اسحاق ! تمہاری نسبت ایسا ہی خیال تھا پھر سیدنا عمرؓ نے ایک شخص یا ایک وفد کو سیدنا سعدؓ کے ہمراہ کوفہ بھیجا تا کہ وہ کوفہ والوں سے سیدنا سعدؓ کی بابت پوچھیں (چنانچہ وہ گئے) اور انھوں نے کوئی مسجدنہیں چھوڑی کہ جس میں سعدؓ کی کیفیت نہ پوچھی ہو اور سب لوگ ان کی عمدہ تعریف کرتے رہے، یہاں تک کہ بنی عبس کی مسجد میں گئے تو ان میں سے ایک شخص کھڑا ہو گیا، اس کو اسامہ بن قتادہ کہتے تھے اور اس کی کنیت ابو سعدہ تھی، اس نے کہا جب تم نے ہمیں قسم دلائی تو (مجبور ہو کر میں کہتا ہوں) کہ سعد (رضی اللہ عنہ) لشکر کے ہمراہ (جہا د کو خود) نہ جاتے تھے اور (غنیمت کی) تقسیم برا بر نہ کرتے تھے اور فیصلے میں انصاف (بھی) نہیں کرتے تھے۔ سعدؓ (یہ سن کر) کہنے لگے کہ دیکھ میں تین بد دعائیں تجھ کو دیتا ہوں کہ اے اللہ ! اگر یہ بندہ جھوٹا ہو اور نمود و نمائش کے لیے (اس وقت) کھڑا ہوا ہو تو اس کی عمر بڑھا دے اور اس کی فقیری بڑھا دے اور اس کو فتنوں میں مبتلا کر دے۔ (چنانچہ ایسا ہی ہوا) اور اس کے بعد جب اس سے (اس کا حال) پوچھا جاتا تھا تو کہتا کہ ایک بڑی عمر والا بوڑھا ہوں، فتنوں میں مبتلا، مجھے سعدؓ کی بد دعا لگ گئی۔ عبدالملک (راویِ حدیث) کہتے ہیں کہ میں نے اس کو اب اس حال میں دیکھا ہے اس کی دونوں ابرو اس کی آنکھوں پر بڑھاپے کے سبب سے جھکی پڑی ہیں، وہ راستوں میں لڑکیوں کو چھیڑتا ہے اور ان پر دست درازی کرتا ہے

(۴۳۵)۔ سیدنا عبادہ بن صامتؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' اس شخص کی نماز نہیں ہوتی جو سورۃ فاتحہ نہ پڑھے۔ ''

(۴۳۶)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ (ایک مرتبہ) مسجد میں تشریف لے گئے، اسی وقت ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھی، اس کے بعد نبیﷺ کو سلام کیا۔ آپﷺ نے (سلام کا) جواب دیا اور فرمایا : '' جا نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ '' پس وہ لوٹ گیا اور اس نے نماز پڑھی جیسا کہ اس نے (پہلے) پڑھی تھی، پھر واپس آیا اور نبیﷺ کو سلام کیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' جانماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔ '' (اسی طرح) تین مرتبہ (ہوا) تب وہ بولا کہ '' قسم اس کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے، میں اس سے بہتر نماز ادا نہیں کر سکتا، لہٰذا آپ مجھے سکھا دیجیے۔ '' تو آپﷺ نے فرمایا : '' جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو تکبیر کہو اس کے بعد جو تمہیں قرآن سے یاد ہو اس کو پڑھو، پھر رکوع میں اطمینان سے رہو پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ سیدھے کھڑے ہو جاؤ پھر سجدہ کرو یہاں تک کہ سجدے میں اطمینان سے رہو، پھر سر اٹھاؤ یہاں تک کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ اور اپنی پوری نماز میں اسی طرح کرو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (نماز) ظہر میں قرأت (ثابت ہے)
(۴۳۷)۔ سیدنا ابو قتادہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نماز ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور (کوئی اور) دو سورتیں پڑھتے تھے۔ پہلی رکعت میں لمبی قرأت کرتے تھے اور دوسری میں (اس سے) چھوٹی سورت پڑھتے تھے اور کبھی کبھی کوئی آیت ہمیں سنا دیتے تھے اور عصر کی نماز میں سورۂ فاتحہ اور کوئی دوسورتیں، پہلی رکعت میں لمبی (سورت پڑھتے تھے) اور دوسری میں اس سے چھوٹی (سورت) اور صبح کی نماز کی پہلی رکعت میں (بھی) بڑی سورت پڑھتے تھے اور دوسری رکعت میں (اس سے) چھوٹی سورت پڑھتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مغرب (کی نماز) میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)
(۴۳۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ (میری والدہ) ام افضلؓ نے (ایک مرتبہ نماز میں) مجھے (وَالْمُرْسَلاَتِ عُرْفاً﴾ پڑھتے سنا تو کہنے لگیں کہ اے میرے بیٹے ! تو نے یہ سورت پڑھ کر مجھے یاد دلا دیا کہ یہی آخری سورت ہے جو میں نے رسول اللہﷺ سے سنی، آپﷺ اس کو مغرب کی نماز میں پڑھتے تھے۔

(۴۳۹)۔ سیدنا زید بن ثابتؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو مغرب کی نماز میں دو بڑی سورتوں میں سے ایک بڑی سورت پڑھتے ہوئے سنا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (نماز) مغرب میں بلند آواز سے پڑھنا (چاہیے)
(۴۴۰)۔ سیدنا جبیر بن مطعمؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو مغرب میں سورۂ طور پڑھتے سنا۔
 
Top