• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عشاء (کی نماز) میں سجدے والی سورت کا پڑھنا
(۴۴۱)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے ابو القاسمﷺ نے پیچھے نماز پڑھی تو انھوں نے (اِذَا السَّمَآ ءُ انْشَقَّتْ) پڑھی اور (اس سورت کے اس مقام پر) سجدہ کیا، لہٰذا میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ان سے جاملوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : (نماز) عشاء میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)
(۴۴۲)۔ سیدنابراءؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کسی سفر میں تھے اور آپﷺ نے عشاء (کی نماز) میں (وَالتِّیْنِ وَالزَّ یْتُوْنِ ) پڑھی۔ اور ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ میں نے آپﷺ سے زیادہ خوش آواز یا اچھا پڑھنے سے والا نہیں سنا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : فجر (کی نماز) میں قرآن پڑھنا (ثابت ہے)
(۴۴۳)۔ سیدنا ابوہریر ہؓ کہتے ہیں کہ تمام نمازوں میں قرآن پڑھا جاتا ہے پھر جن (نمازوں) میں رسول اللہﷺ نے (بلند آواز سے پڑھ کر) ہمیں سنایا (ان میں) ہم (بھی) تم کو سناتے ہیں اور جن میں (آہستہ آواز سے پڑھ کر) ہم سے چھپایا (ان میں) ہم (بھی) تم سے چھپاتے ہیں اور اگر سورۂ فاتحہ سے زیادہ نہ پڑھو تو بھی کافی ہے اور اگر زیادہ پڑھ لو تو بہتر ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز فجر کی قرأت کا بلند آواز سے پڑھنا
(۴۴۴)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ (ایک دن) نبیﷺ اپنے چند اصحاب کے ہمراہ عکاظ کے بازار کی طرف ارادہ کر کے چلے اور (اس وقت) شیاطین کے اور آسمان کی خبروں کے درمیان حجاب کیا جا چکا تھا اور ان پر شعلے پھینکے جاتے تھے۔ پس شیاطین اپنی قوم کے پاس لوٹ آئے۔ قوم نے کہا تمہیں کیا ہوا ہے ؟ (اب کی مرتبہ کوئی چیز نہیں لائے) تو شیاطین نے کہا کہ ہمارے اور آسمانی خبروں کے درمیان رکاوٹ کھڑی کر دی گئی ہے اور اب ہم پر شعلے بر سائے جا رہے ہیں۔ قوم نے کہا تمہارے اور آسمانی خبروں کے درمیان کسی ایسی چیز نے حجاب پیدا کر دیا ہے جو ابھی ظاہر ہوئی ہے لہٰذا روئے زمین پر مشرق و مغرب میں سفر کرو اور دیکھو کہ وہ کیا چیز ہے جس نے تمہارے اور آسمانی خبر کے درمیان حجاب ڈال دیا۔ چنانچہ وہ لوگ اس تلاش میں نکلتے تو جو لوگ (ان میں سے) تہامہ کی طرف آئے تھے وہ نبیﷺ کے پاس آئے اور آپﷺ (اس وقت مقام) نخلہ میں تھے، عکاظ کے بازار جا نے کا ارادہ رکھتے جا رہے تھے اور آپﷺ (اس وقت) اپنے اصحاب کے ہمراہ فجر کی نماز پڑھ رہے تھے جب ان جنوں نے قرآن کو سنا تو اس کو سنتے ہی رہ گئے، کہنے لگے کہ اللہ کی قسم ! یہی ہے جس نے تمہارے اور آسمانی خبروں کے درمیان حجاب ڈال دیا۔ پس وہیں سے جب اپنی قوم کے پاس لوٹ کر گئے تو کہنے لگے۔
'' اے ہماری قوم ! ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے جو ہدایت کی راہ بتایا ہے پس ہم اس پر ایمان لے آئے اور (اب) ہم ہر گز اپنے پروردگار کا کسی کو شریک نہ بنائیں گے۔ ''
پس اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے نبیﷺ پر (سورۂ جن کی) یہ آیات نازل فرمائیں (قُلْ اُوَ حِیَ اِلیَّ﴾ (سورۂ الجن : ۱) اور آپﷺ پر جنوں کی گفتگو نقل کی گئی۔

(۴۴۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کو جن نمازوں میں حکم دیا گیا ان میں آپﷺ نے قرأت کی اور جن میں حکم دیا گیا ان میں سکوت کیا اور '' تمہارا پروردگار بھولنے والا نہیں ہے '' (کہ بھولے سے کوئی غلط حکم دے دے۔ سورۂ مر یم :۶۴) '' اور بے شک تم لوگوں کے لیے رسول اللہﷺ (کے افعال و اقوال) میں ایک چھی پیروی ہے۔ '' (سورۂ الا حزاب : ۲۱) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : ایک رکعت میں دو سورتوں کا ایک ساتھ پڑھنا اور سورتوں کی آخرت آیتوں کا پڑھنا اور ایک سورت کا ایک سورۃ سے پہلے پڑھنا (جو ترتیب میں اس سے مقدم ہے) اور سورت کی ابتدائی آیات کا پڑھنا (بلا کر اہت جائز ہے)
(۴۴۶)۔ سیدنا ابن مسعودؓ سے روایت ہے کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے کہا کہ میں نے رات کو مفصل سورت ایک رکعت میں پڑھی اور کہا کہ میں نے اس قدر جلد پڑھا جیسے شعر جلد پڑھا جاتا ہے بے شک میں ان ہم شکل سورتوں کو جانتا ہوں جنہیں نبیﷺ ایک ساتھ پڑھ لیا کرتے تھے پھر اس نے بیس مفصل سورتیں ذکر کیں (کہ ان میں سے) دو سورتیں ہر رکعت میں (رسول اللہﷺ پڑ ھا کرتے تھے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : پچھلی دونوں رکعتوں میں (صرف) سورۂ فاتحہ پڑھی جائے۔
(۴۴۷)۔ سیدنا ابوقتادہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ ظہر کی پہلی دو رکعتوں میں سورۂ فاتحہ اور دو سورتیں اور پڑھتے تھے اور پچھلی دونوں رکعتوں میں (صرف) ام الکتاب (یعنی سورۂ فاتحہ) پڑھتے تھے اور ہم کو کوئی آیت (کبھی کبھی) سنا دیتے تھے اور پہلی رکعت میں اس قدر طول دیتے تھے کہ دوسری رکعت میں نہ دیتے تھے اور اسی طرح عصر میں اور اسی طرح فجر میں بھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : امام کا بلند آواز سے آمین کہنا (ثابت ہے)
(۴۴۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو، اس لیے کہ جس کی آمین فرشتوں کی آمین سے مل جائے گی تو اس کے گناہ جو پہلے ہو چکے معاف کر دیے جائیں گے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : آمین کہنے کی فضیلت
(۴۴۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' جب تم میں سے کوئی آمین کہتا ہے اور ملائکہ آسمان تک کہتے ہیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے موافق ہوں تو اس کے گناہ جو پہلے ہو چکے، معاف کر دیے جاتے ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اگر صف کے پیچھے رکوع کر دے (تو کیسا ہے ؟)
(۴۵۰)۔ سیدنا ابو بکرؓ سے روایت ہے کہ وہ نبیﷺ کے پاس اس حالت میں پہنچے کہ آپﷺ رکوع کر رہے تھے تو انھوں نے قبل اس کے کہ صف سے ملیں رکوع کر دیا۔ پس اس نے اس کا ذکر نبیﷺ سے کیا تو آپﷺ نے فرمایا : '' اللہ (نیک کاموں میں) تمہارا شوق زیادہ کرے مگر پھر (ایسا) نہ کرنا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : رکوع میں (پہنچ کر) تکبیر کو پورا کر نا (چاہیے)
(۴۵۱)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ کہتے ہیں کہ انھوں نے بصرہ میں امیر المومنین علیؓ کے ساتھ نماز پڑھی تو امیر المومنین علیؓ نے ہمیں وہ نماز یا د دلا دی جو ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ پھر (سیدنا عمرانؓ نے) کہا کہ وہ جب اٹھتے تھے اور جب جھکتے تھے تو تکبیر (یعنی اللہ اکبر) کہتے تھے۔
 
Top