• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نبیﷺ کا رات کو اس قدر نماز پڑھنا کہ آپﷺ کے پاؤں سوج جاتے
(۵۹۵)۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ اس قدر قیام فرماتے تھے کہ آپﷺ کے دونوں پاؤں یا (یہ کہا کہ) آپﷺ کی دونوں پنڈلیوں پر ورم آ جاتا تھا تو آپﷺ سے کہا جاتا تھا (کہ اس قدر عبادت شاقہ نہ کیجیے) تو آپﷺ جواب میں فرماتے تھے : '' کیا میں اللہ کا شکر گزار ہوں بندہ نہ بنوں ؟''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص اخیر رات کو سوتا رہا
(۵۹۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا : '' اللہ تعالیٰ کو تمام نمازوں سے زیادہ پسند داؤدؑ کی نماز جیسی نماز ہے اور تمام روزوں میں زیادہ پسند اللہ تعالیٰ کو داؤدؑ کے روزے جیسا روزہ ہے اور وہ نصب شب سوتے تھے اور تہائی رات میں نماز پڑھتے تھے اور پھر رات کے چھٹے حصے میں سو رہتے تھے اور ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن نہ رکھتے تھے۔

(۵۹۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جو عمل ہمیشہ کیا جا سکے (وہ عمل) رسول اللہﷺ کو پسند تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ آپﷺ (رات کو) کس وقت اٹھتے تھے ؟ انہوں نے کہا اس وقت اٹھتے تھے جب مرغ کی آواز سن لیتے تھے۔

(۵۹۸)۔ ایک روایت میں ہے کہ جب آپﷺ مرغ کی آواز سن لیتے تھے اس وقت نماز تہجد پڑھنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے تھے۔

(۵۹۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ ایک دوسری روایت میں کہتی ہے کہ میں نے اخیر شب میں نبیﷺ کو اپنے پاس سوتے ہوئے ہی پایا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز تہجد میں لمبا قیام کرنا مسنون ہے
(۶۰۰)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ میں نے ایک شب نبیﷺ کے ہمراہ نماز تہجد پڑھی تو آپﷺ برابر کھڑے ہوئے یہاں تک کہ میں نے ایک برا ارادہ کیا۔ پوچھا گیا کہ آپ (رضی اللہ عنہ) نے کیا ارادہ کیا تھا ؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ ارادہ کیا تھا کہ نبیﷺ کو (کھڑا) چھوڑ کر بیٹھ جاؤں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نبیﷺ کی رات کی نماز کیسے تھی اور آپﷺ رات کو کتنی نماز پڑھتے تھے ؟
(۶۰۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی نماز تیرہ رکعت ہوتی تھی یعنی رات کو۔

(۶۰۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ رات کو تیرہ رکعت پڑھتے تھے انھیں میں وتر اور (سنت) فجر کی دو رکعتیں بھی ہوتی تھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نبیﷺ کا رات کے وقت نماز پڑھنا اور سونا اور (اس بات کا بیان کہ) قیام شب میں سے کس قدر منسوخ ہو گیا ؟
(۶۰۳)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کسی مہینے میں افطار کرتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ خیال کرتے تھے کہ آپﷺ اب اس مہینے میں روزہ نہیں رکھیں گے مگر جس مہینے آپﷺ روزہ رکھنے لگتے تھے تو پے درپے رکھتے تھے یہاں تک کہ ہم لوگ خیال کرتے تھے کہ اب آپﷺ اس مہینے میں کوئی روزہ چھوڑیں گے نہیں اور آپﷺ کی (نماز پڑھنے اور سونے کی) یہ حالت تھی کہ اگر تم چاہتے کہ آپﷺ کو رات کے وقت نماز پڑھتے دیکھ لیں تو دیکھ لیتے اور اگر تم چاہتے کہ آپﷺ کو سوتا ہوا دیکھ لیں تو دیکھ لیتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : شیطان کا گردن کے پیچھے گدی پر گرہ دے دینا جب کہ کوئی شخص رات کو نماز نہ پڑھے
(۶۰۴)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' تم میں سے ہر ایک کی گردن کے پیچھے گدی پر شیطان تین گرہ دے دیتا ہے جب وہ سوتے لگتا ہے۔ ہر گرہ میں یہ پڑھ کر پھونک دیتا ہے '' ابھی بہت رات باقی ہے سوتا رہ'' پھر اگر وہ بیدار ہوا اور اس نے اللہ تعالیٰ کا ذکر کیا تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور اگر اس نے وضو کر لیا تو دوسری گرہ کھل جاتی ہے اور پھر اگر اس نے نماز پڑھ لی تو تیسری گرہ بھی کھل جاتی ہے اور صبح کو ہشاش بشاش اور دل شاد اٹھتا ہے ورنہ صبح کو بزدل اور سست مزاج اٹھتا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جب کوئی شخص سوتا رہے اور نماز نہ پڑھے شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے
(۶۰۵)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کے سامنے ایک شخص کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ برابر صبح تک سوتا رہتا ہے نماز (تہجد) کے لیے نہیں اٹھتا تو آپﷺ نے فرمایا : '' شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : رات کے پچھلے پہر نماز کے اندر دعا کرنا (اللہ کو بہت پسند ہے)
(۶۰۶)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' ہمارا پروردگار بزرگ و برتر ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے جب کہ پچھلی تہائی رات باقی رہ جاتی ہے، تو فرماتا ہے کہ کوئی ہے جو مجھ سے دعا کرے پس میں اس کی دعا قبول کر لوں ؟ کوئی ہے جو مجھ سے کچھ مانگے تو میں اسے عطا کر دوں ؟ کوئی ہے جو استغفار کرے تو میں اسے معاف کر دوں ؟ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص شروع رات میں سویا اور اخیر رات میں جا گا۔
(۶۰۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ پوچھا گیا کہ رات کو نبیﷺ کی نماز کس طرح ہوتی تھی ؟ تو انہوں نے کہا کہ آپﷺ شروع رات میں سوتے تھے اور اخیر رات میں اٹھ کر نماز پڑھتے تھے۔ نماز کے بعد پھر اپنے بستر کی طرف لوٹ آتے تھے پھر جب موذن اذان دیتا تو آپﷺ اٹھتے پس اگر آپ کو ضرورت ہوتی تو غسل کرتے ورنہ وضو کر کے باہر تشریف لے جاتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نبیﷺ کا رمضان اور غیر رمضان میں رات کا قیام
(۶۰۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے رسول اللہﷺ کی رمضان کی نماز کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا رسول اللہﷺ رمضان اور غیر رمضان میں گیا رہ رکعت سے زیادہ نماز نہ پڑھتے تھے۔ (پہلے) چار رکعت پڑھتے تھے پس تم ان کی خوبی اور ان کے طول کی کیفیت نہ پوچھو، اس کے بعد پھر آپﷺ چار رکعت نماز پڑھتے تھے پس تم ان کی خوبی اور ان کے طول کی کیفیت نہ پوچھو، اس کے بعد تین رکعت وتر پڑھتے تھے۔ عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ میں نے کہا یا رسول اللہﷺ ! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں ؟ تو آپﷺ نے فرمایا : '' میری آنکھیں سو جاتی ہیں اور میرا دل نہیں سوتا۔ ''
 
Top