• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ اول (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عبادت میں اپنی جان پر سختی نہیں کرنی چاہیے۔
(۶۰۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ مسجد میں) نبیﷺ داخل ہوئے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) ایک رسی دونوں ستونوں کے درمیان لٹک رہی ہے۔ آپﷺ نے فرمایا : '' یہ رسی کیسی ہے ؟'' لوگوں نے عرض کی کہ یہ رسی ام المومنین زینبؓ کی لٹکائی ہوئی ہے جب وہ نماز میں کھڑے کھڑے تھک جاتی ہیں تو رسی سے لٹک جاتی ہیں نبیﷺ نے فرمایا : '' نہیں ایسا ہر گز نہ کرنا چاہیے، اس کو کھول دو، تم میں سے ہر ایک اپنی طبیعت کے خوش رہنے تک نماز پڑھے پھر جب تھک جائے تو چاہیے کہ بیٹھ جائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص رات کو اٹھتا اور نماز تہجد پڑھتا ہو تو اس کے لیے اس کا ترک کر دینا مکروہ ہے۔
(۶۱۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک مرتبہ مجھ سے فرمایا : '' اے عبداللہ ! تم فلاں شخص کی طرح نہ ہو جانا کہ وہ رات کو اٹھ کر نماز پڑھا کر تا تھا پھر اس نے رات کا اٹھنا اور نماز پڑھنا ترک کر دیا تھا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اس شخص کی فضیلت جو رات کو اٹھے اور نماز پڑھے
(۶۱۱)۔ سیدنا عبادہ بن صامتؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' جو شخص رات کو اٹھے اور کہے : '' اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ ایک ہے، کوئی اس کا شریک نہیں، اس کی بادشاہت ہے اور اسی کی تعریف ہے، وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ ہی کے لیے ہر طرح کی تعریف ہے اور اللہ تعالیٰ پاک ہے اور اللہ بہت بڑا ہے اور طاقت و قوت کسی میں نہیں مگر اللہ کی مدد سے۔ '' اس کے بعد کہے :۔ '' اے اللہ ! میرے گناہ معاف کر دے۔ '' یا کوئی دعا کرے تو اس کی دعا قبول کر لی جائے گی، پھر اگر وضو کرے اور نماز پڑھے تو اس کی نماز مقبول ہو گی۔ ''

(۶۱۲)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ وہ اپنے وعظ میں رسول اللہﷺ کا ذکر کرنے لگے کہ آپﷺ نے ایک مرتبہ فرمایا : '' تمہارا بھائی (عبداللہ بن رواحہؓ) لغویات نہیں کہتا (کہ دیکھو وہ ان اشعار میں کیسے سچے مضامین بیان کر رہا ہے) ۔ : '' ہم میں اللہ کے رسول ہیں جو اسی کی کتاب پڑھ کر ہمیں سناتے ہیں جب صبح کی پو پھٹتی ہے۔ ہم تو اندھے تھے، اسی نے رستہ بتلا دیا۔ بات ہے اس کی یقینی جو کہ دل میں اتر جاتی ہے۔ رات کو رکھتا ہے پہلو اپنے بستر سے الگ اور کافروں کے خواب گاہ کو نیند بھاری کرتی ہے۔ ''

(۶۱۳)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے عہد میں میں نے یہ (خواب) دیکھا کہ گویا میرے ہاتھ میں ایک استبرق (ریشمی کپڑے) کا ایک ٹکڑا ہے تو گویا میں جنت کے جس مقام میں جانا چاہتا ہوں وہ مجھے وہاں لے کر اڑ جاتا ہے اور میں نے یہ دیکھا گو یا کہ دو شخص میرے پاس آئے۔ بقیہ حدیث پیچھے گزر چکی ہے۔ (دیکھیے حدیث : ۵۹۱)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نفلی نمازیں دو دو رکعتیں کر کے پڑھنی چاہئیں۔ (اور استخارہ کی دعا)
(۶۱۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمیں تمام کاموں میں استخارہ کی تعلیم فرمایا کرتے تھے (اور اس اہتمام کے ساتھ کہ) جس طرح ہمیں آپﷺ قرآن کی کسی سورت کی تعلیم فرماتے تھے۔ آپﷺ فرماتے تھے : '' جب تم میں سے کوئی شخص کسی کام کا قصد کرے تو اسے چاہیے کہ نماز فرض کے علاوہ دو رکعت نماز پڑھے اور (نماز کے بعد) کہے : '' اے اللہ ! میں تیرا فضل عظیم چاہتا ہوں، بیشک تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا اور تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا، تو چھپی باتوں کو جاننے والا ہے۔ اے اللہ ! اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے دین اور دنیا میں اور میرے کام کے آغاز اور انجام میں بہتر ہے تو اس کو میرے لیے مقدر کر دے اور اس کو میرے لیے آسان کر دے اور اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لیے نقصان دہ ہے، میرے لیے دین میں یا دنیا میں اور میرے کام کے آغاز میں اور انجام میں تو اس کو مجھ سے علیحدہ کر دے اور مجھ کو اس سے علیحدہ کر دے اور جہاں کہیں بھلائی ہو وہ میرے لیے مقدر کر دے اور اس سے مجھ کو خوش کر دے۔ '' آپﷺ نے فرمایا : '' اور اپنی حاجت کو (اللہ سے) عرض کر دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سنت فجر کی دونوں رکعتوں کا بالا التزام پڑھنا اور بعض لوگوں نے انھیں نفل کہا ہے
(۶۱۵)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نوافل میں سے کسی نفل نماز کا اتنا التزام نہیں فرماتے تھے جتنا کہ فجر کی دو رکعتوں (سنتوں) کا (اہتمام فرماتے تھے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سنت فجر کی دونوں رکعتوں میں کیا پڑھے ؟
(۶۱۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ان دونوں رکعتوں کو جو نماز فجر سے پہلے پڑھی جاتی ہیں بہت ہلکی پڑھتے تھے یہاں تک کہ میں (اپنے دل میں) کہتی تھی کہ (شاید) آپﷺ نے ام القرآن (یعنی سورۂ فاتحہ) بھی پڑھی ہے یا نہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : حضر میں چاشت پڑھنا ثابت ہے
(۶۱۷)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں مجھے میرے جانی دوست نبیﷺ نے تین باتوں کی وصیت فرمائی ہے میں انھیں نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ مر جاؤں وہ تین باتیں یہ ہیں (۱) ہر مہینے میں تین روزے رکھنا (۲) نماز چاشت کا پڑھنا (۳) وتر پڑھ کر سونا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
با ب۔ ظہر سے پہلے دو رکعتیں مسنون ہیں
(۶۱۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ ظہر سے پہلے چار رکعتیں کبھی نہ چھوڑتے تھے اور صبح سے پہلے دو رکعتیں۔ (مکمل بخاری میں اس باب کی پہلی حدیث میں ظہر سے پہلے دو رکعتوں کا ہی ذکر ہے)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھنا
(۶۱۹)۔ سیدنا عبداللہ مزنیؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہے کہ آپﷺ نے فرمایا : '' مغرب کی نماز سے پہلے نفل پڑھو۔ ''' (یہی تین مرتبہ آپﷺ نے فرمایا) اور تیسری بار یہ فرمایا : '' جو شخص چاہے۔ '' آپﷺ نے اس بات کو اچھا نہ سمجھا کہ لو گ اس کو سنت سمجھ لیں (لہٰذا اختیار دے دیا کہ جس کا دل چاہے پڑھے اور جس کا دل چاہے نہ پڑھے) ۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز کا بیان

باب : مکہ اور مدینہ کی مسجد میں نماز پڑھنے کی فضلیت
(۶۲۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا : '' سفرنہ کیا جائے مگر تین مسجدوں کی طرف (۱) مسجد حرام (یعنی خانہ کعبہ) (۲) مسجد نبوی (۳) مسجد اقصیٰ (یعنی بیت المقدس) ۔ ''

(۶۲۱) ۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : '' میری مسجد میں ایک نماز پڑھنا باقی مسجدوں میں نماز پڑھنے سے ایک ہزار درجے افضل ہے، سوائے مسجد حرام کے (کہ اس میں پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے) ۔ ''
 
Top