• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ صدقۂ فطر، آزاد اور غلام دونوں پر واجب ہے
(۷۶۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ صدقۂ فطر، ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو، نبیﷺ نے ہر مسلمان مرد، عورت اور آزاد اور غلام سب پر فرض کر دیا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
حج کے بیان میں

باب۔ حج کے واجب ہونے اور اس کی فضیلت کا بیان
(۷۶۹)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ (میرے بھائی) فضل رسول اللہﷺ کے ہم رکاب تھے کہ (قبیلہ) خشعم کی ایک عورت آئی تو فضل اس کی طرف دیکھنے لگے اور وہ فضل کی طرف دیکھنے لگی تو نبیﷺ کے فضل کا منہ دوسری طرف پھیر دیا۔ اس عورت نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اللہ کے فرض نے جو ادائے حج کے سلسلے میں اس کے بندوں پر ہے میرے بوڑھے اور ضعیف باپ کو پا لیا ہے (یعنی حج کرنا ان پر ضرور ہو گیا ہے لیکن) وہ سواری پر نہیں جم سکتے پس کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟ آپﷺ نے فرمایا ہاں کر لے۔ ''اور یہ (واقعہ) حجۃ الوداع میں ہوا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
اللہ تعالیٰ کا (سورۂ حج میں) فرمانا کہ '' لو گ تمہارے پاس پیادہ پا اور دبلے اونٹوں پر سوار ہو کر آئیں گے، دور دراز راہوں سے اس لیے کہ اپنے فوائد حاصل کریں۔ ''
(۷۷۰)۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا کہ ذوالحلیفہ میں اپنی سواری پر سوار ہوتے تھے اس کے بعد جب سیدھی کھڑا ہو جاتی تو تھی تو لبیک کہتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سواری پر سوار ہو کر حج کے لیے جانا مسنون ہے
(۷۷۱)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے (اونٹنی کے) پالان پر سوار ہو کر حج کیا اور اسی اونٹنی پر آپﷺ کا سامان بھی تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حج مبرور کی فضیلت کا بیان
(۷۷۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ ! ہم جہاد کو بہت بڑی عبادت سمجھتے ہیں پس کیا ہم لوگ جہاد نہ کریں؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' نہیں ! بلکہ عمدہ جہاد '' حج مبرور'' ہے۔ ''

(۷۷۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' جو شخص اللہ کے لیے حج کرے پھر (حج کے دوران) کوئی فحش بات کرے اور نہ گناہ کر ے تو وہ حج کر کے اس طرح بے گناہ واپس لوٹے گا کہ آج اس کی ماں نے اسے (بے گناہ اور معصوم) جنم دیا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ یمن والے احرام کہاں سے باندھیں؟
(۷۷۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات قرار دیا تھا اور شام کے لیے جحفہ اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم۔ یہ مقامات یہاں کے رہنے والوں کے لیے بھی میقات ہیں۔ اور جو شخص حج یا عمرہ کے ارادہ سے غیر مقام کا رہنے والا (مقامات) کی طرف سے ہو کر آئے، اس کی بھی میقات ہیں پھر جو شخص ان مقامات سے مکہ کی طرف کا رہنے والا ہو تو وہ جہاں سے نکلے احرام باندھ لے اسی طرح مکہ والے مکہ ہی سے احرام باندھ لیں۔

(۷۷۵)۔ عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ذوالحلیفہ کے میدان میں اپنے اونٹ کو بٹھایا پھر آپﷺ نے وہاں نماز پڑھی اور سیدنا عبداللہ بن عمرؓ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا شجرہ کے راستے سے حج کے لیے جانا ثابت ہے۔
(۷۷۶)۔ سیدناعبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ حج کے لیے جاتے وقت شجرہ کے راستے سے جاتے تھے اور معرس کے راستے سے واپس آتے اور بیشک رسول اللہﷺ جب مکہ کی طرف جاتے تھے تومسجد شجرہ میں نماز پڑھتے تھے اور جب واپس آتے تو ذوالحلیفہ میں نماز پڑھتے جو کہ وادی کے درمیان واقع ہے اور پھر آپﷺ صبح تک وہیں رہ کر رات گزارتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کا فرمانا کہ عقیق نامی وادی ایک مبارک وادی ہے۔
(۷۷۷)۔ امیر المومنین عمرؓ فرماتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو وادیِ عقیق میں یہ فرماتے ہوئے سنا :'' آج شب کو میرے پروردگار کی طرف سے ایک آنے والا آیا اور اس نے (مجھ سے) کہا کہ اس مبارک وادی (یعنی عقیق) میں نماز پڑھو اور کہو کہ '' میں نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا (کیوں کہ عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے۔ ایام حج میں بھی عمرہ کیا جا سکے گا)۔ ''

(۷۷۸)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ کو اخیر شب میں جب آپﷺ معرس کے قریب ذوالحلیفہ میں مقیم تھے، وادیِ عقیق میں یہ خواب دکھایا گیا اور آپﷺ سے کہا گیا کہ اس وقت آپﷺ ایک مبارک وادی میں ہیں (یار رہے کہ نبیﷺ کے خواب بھی وحی میں شامل ہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اگر کپڑوں میں خوشبو لگی ہوئی ہو تو احرام باندھنے سے پہلے ان کو تین مرتبہ دھونا چاہیے۔
(۷۷۹)۔ سیدنا یعلیٰ بن امیہ نے سیدنا عمرؓ سے کہا کہ مجھے نبیﷺ کو اس حالت میں دکھا دیجئیے کہ آپﷺ پر وحی نازل ہو رہی ہو تو سیدنا عمرؓ نے کہا اچھا۔ یعلیٰؓ کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ نبیﷺ مقام جعرانہ میں تھے کہ ایک شخص آپﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ یا رسول اللہ ! آپ اس شخص کے بارے میں کیا کم دیتے ہیں جس نے عمرہ کا احرام باندھا ہو حالانکہ وہ خوشبو سے تر ہو؟ تو نبیﷺ نے کچھ دیر سکوت فرمایا :'' پھر آپﷺ پر وحی نازل ہو نے لگی تو سیدنا عمرؓ نے یعلیٰؓ کی طرف اشارہ کیا تو وہ آئے اور اس وقت رسول اللہﷺ کے اوپر ایک کپڑا تنا ہو ا تھا اس سے آپﷺ پر سایہ کیا گیا تھا تو یعلیٰؓ نے اپنا سر اس کپڑے کے اندر ڈالا تو کیا دیکھا کہ رسول اللہﷺ کا چہرۂ مبارک سرخ ہے اور آپﷺ خراٹے لے رہے ہیں پھر وہ حالت آپﷺ سے زائل ہو گئی تو آپﷺ نے فرمایا :'' وہ شخص کہاں ہے جس نے عمرہ کی بابت سوال کیا تھا :۔ '' وہ شخص لایا گیا تو آپﷺ نے فرمایا :'' جو خوشبو تجھے لگی ہو گی اس کو تین مرتبہ دھو ڈالو اور اپنا جبہ اپنے جسم سے اتار دو اور عمرہ میں بھی اسی طرح اعمال کر و جس طرح اپنے حج میں کر تے ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگا نا کیسا ہے؟ اور جب احرام باندھنے کا ارادہ کرے تو کیا پہنے؟
(۷۸۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ (نبیﷺ کی بیوی) کہتی ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کو احرام باندھتے وقت خوشبو لگاتی، اسی طرح جب آپﷺ احرام کھولتے طواف زیارت سے پہلے (تو اس وقت بھی آپﷺ کو خوشبو لگا دیتی تھی)۔
 
Top