باب۔ حج میں (تنہا) یا کسی کے ساتھ سوار ہونا
(۷۸۳)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ عرفہ سے مزدلفہ تک سیدنا اسامہؓ نبیﷺ کے ہم رکاب تھے۔ پھر آپﷺ نے مزولفہ سے منیٰ تک فضل بن ابی طالبؓ کو ہمرکاب کر لیا تھا۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ دونوں (صحابیوں) نے بیان کیا کہ نبیﷺ برابر لبیک کہتے رہے یہاں تک کہ آپﷺ نے جمرۃ العقبہ کی رمی کی۔