• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص حج کے دوران کعبہ کے اندر نہیں گیا
(۸۰۹)۔ سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے عمرہ کیا پھر کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی (اس وقت) آپﷺ کے ہمراہ ایک آدمی تھا جو آپﷺ کو لوگوں سے چھپائے ہوئے تھا پھر ایک شخص نے عبداللہ بن ابی اوفیؓ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہﷺ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے تھے؟ تو انہوں نے کہا '' نہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس شخص نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی
(۸۱۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ جب (حج کرنے) تشریف لائے تو آپﷺ نے کعبہ کے اندر داخل ہو نے سے انکار کیا اور (وجہ یہ تھی کہ) اس میں بت رکھے ہوئے تھے۔ پھر آپﷺ نے حکم دیا تو وہ بت وہاں سے نکال دیے گئے پھر لوگوں نے ابراہیم واسمٰعیلؑ کی تصویریں اس (بت) کے اندر سے نکالیں، ان دونوں کے ہاتھ میں فال نکالنے کے تیر تھے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اللہ ان لوگوں کو ہلاک کرے حالانکہ اللہ کی قسم ! انہیں معلوم ہے کہ ابراہیمؑ اور اسمٰعیلؑ نے کبھی تیر سے فال نہیں نکالی۔ '' پھر آپﷺ نے کعبہ کے گرد تکبیر کہی اور اس میں نماز نہیں پڑھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ رمل کی ابتدا طواف میں کس طرح ہوئی؟
(۸۱۱)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ اور صحابہ جب (حج کر نے مکہ) تشریف لائے تو مشرکوں نے (آپﷺ کے آنے سے پہلے باہم) یہ چرچا کیا کہ اب ہمارے پاس ایک ایسا گروہ آنے والا ہے جس کو یثرب کے بخار نے کمزور کر دیا ہے پس (اس بات کی اطلاع پا کر) نبیﷺ نے انہیں حکم دیا کہ تین چکروں میں رمل کریں اور دونوں یمانی رکنوں کے درمیان معمولی چال سے چلیں اور آپﷺ کو اس حکم کے دینے سے کہ لوگ تمام چکروں میں رمل نہ کریں یہ منظور تھا کہ لوگوں پر سہولت ہو، اس کے علاوہ اور کوئی وجہ نہ تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مکہ آ کر پہلے طواف میں حجر اسود کو بوسہ دینا اور تین چکروں میں رمل کرنا مسنون ہے
(۸۱۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا جب آپﷺ مکہ تشریف لاتے تو پہلے طواف میں حجر اسود کو بوسہ دیتے اور سات چکروں میں سے تین میں رمل کرتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حج و عمرہ دونوں میں رمل کرنا
(۸۱۳)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ کہتے ہیں کہ ہمیں رمل سے کیا مطلب تھا، بات صرف یہ تھی کہ ہم نے مشرکوں کو اپنا زور دکھایا تھا اور (اب) اللہ تعالیٰ نے انہیں ہلاک کر دیا۔ پھر کہا کہ جس کام کو رسول اللہﷺ نے کیا ہے ہم نہیں چاہتے کہ اس کو ترک کر دیں۔

(۸۱۴)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے ان دونوں یمانی رکنوں کا چھونا خواہ سخت حالات ہوں یا نرم (غرض کسی حال) میں ترک نہیں کیا جب سے کہ میں نے رسول اللہﷺ کو ان کو چھوتے ہوئے دیکھا۔
باب۔ حجراسود کو لاٹھی سے بوسہ دینا۔

(۸۱۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے حجۃ الوداع میں اپنے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا اور لاٹھی سے آپﷺ نے حجر اسود کو بوسہ دیا۔ (یعنی حجراسود کو لاٹھی لگا کر اسے چوم لیا)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حجر اسود کو بوسہ دینا مسنون ہے
(۸۱۶)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے ایک شخص نے حجر اسود کو بوسہ دینے کی بابت پوچھا تو انہوں نے فرمایا میں نے رسول اللہﷺ کو اس کو چھوتے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔ اس شخص نے کہا '' اچھا بتائیے اگر اژدحام زیادہ ہو جائے، (یا) اگر لوگ مجھ پر غالب آ جائیں تو میں کس طرح حجر اسود کو بوسہ دوں؟ '' تو انہوں نے کہا کہ یہ اگر مگر کو یمن میں رکھو، میں نے رسول اللہﷺ کو اس کو بوسہ دیتے ہوئے اور اس کو چومتے ہوئے دیکھا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس شخص نے مکہ میں آتےکعبہ ہی کا طواف کیا قبل اس کے کہ اپنے مکان میں جائے
(۸۱۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ ہی سے روایت ہے کہ سب سے پہلا کام جو رسول اللہﷺ نے مکہ میں آتے ہی کیا یہ تھا کہ آپﷺ نے وضو کیا، پھر طواف کیا پھر صرف طواف کر نے سے کوئی عمرہ نہیں ہوا تھا۔ پھر امیر المومنین ابو بکر صدیقؓ سیدنا عمر فاروقؓ نے بھی اسی طرح حج کیا۔

(۸۱۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے مروی طواف کے بارے میں حدیث ابھی گزری ہے (دیکھئیے حدیث :۔ ۸۱۲)یہاں اس روایت میں اتنا زیادہ کہا کہ طواف کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر صفا اور مروہ کے درمیان طواف کر تے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حالت طواف میں کلام کرنا درست ہے
(۸۱۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے نبیﷺ کا گزر ایک شخص پر ہوا جس نے اپنا ہاتھ تسمہ سے یا رسی سے یا کسی اور چیز سے باندھ دیا تھا اور ایک دوسرا شخص اس کو اس کے ذریعہ کھینچ رہا تھا تو نبیﷺ نے اس رسی کو اپنے ہاتھ سے توڑ دیا پھر فرمایا :'' اسے اس کے ہاتھ سے پکڑ کر لے چل۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کوئی شخص برہنہ ہو کر کعبہ کا طواف نہ کرے اور نہ ہی کوئی مشرک حج کر ے۔
(۸۲۰)۔ سیدنا ابوہریرہؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے اس حج میں جس میں انہیں رسول اللہﷺ نے حجۃ الوداع سے پہلے امیر بنایا تھا مجھ کو قربانی کے دن چند آدمیوں کے ہمراہ لوگوں میں اس امر کا اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ '' اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کر ے نیز کوئی برہنہ شخص بھی کعبہ کا طواف نہ کرے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
جو شخص پہلا طواف یعنی طواف قدوم کر کے پھر کعبہ کے قریب نہ گیا اور اس نے دوبارہ طواف نہ کیا یہاں تک کہ عرفات تک ہو آیا۔
(۸۲۱)۔ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ مکہ میں تشریف لائے اور آپﷺ نے طواف کیا اور صفا و مروہ کے درمیان سعی کی اور اس طواف کے بعد آپﷺ کعبہ کے قریب نہیں گئے یہاں تک کہ آپﷺ عرفات سے لوٹے (پھر کعبہ کے قریب گئے)۔
 
Top