• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ طواف وداع کا بیان
(۸۵۸)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کی طرف سے لوگوں کو یہ حکم دیا گیا تھا کہ ان کا آخری وقت کعبہ کے ساتھ ہو (یعنی مکہ سے واپسی کے وقت کعبہ کا طواف کر کے جائیں) مگر حائضہ عورت کو یہ معاف کر دیا گیا تھا۔

(۸۵۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے (مقام) محصب میں ظہر، عصر، مغرب اور عشاء کی نماز پڑھی، اس کے بعد تھوڑی دیر تک نیند فرمائی۔ پھر کعبہ کی طرف سوار ہو کر گئے اور اس کا طواف کیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب کسی عورت کو طواف افاضہ کر نے کے بعد حیض آ جائے
(۸۶۰)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں جو عورت طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہوئی ہو اس کے لیے جائز ہے کہ وہ مکہ سے چلی جائے۔ (طاؤس) کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عمرؓ سے سناوہ کہتے تھے کہ مکہ سے نہ جائے پھر آخر میں میں نے سنا کہ وہ کہتے تھے کہ رسول اللہﷺ نے حائضہ عورتوں کو چلے جانے کی اجازت دے دی تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مقام محصب میں اترنے کا بیان
(۸۶۱)۔ سیدنا ابن عبا سؓ کہتے ہیں کہ محصب میں اترنا (حج کے ارکان میں سے نہیں ہے اور نہ ہی) کوئی عبادت نہیں ہے وہ تو صرف ایک منزل ہے جہاں رسول اللہﷺ (یونہی) ٹھہرا کرتے تھے۔
مکہ میں داخل ہو نے سے پہلے (مقام) ذی طویٰ میں جو کہ مکہ کیساتھ متصل ہے اور مکہ سے مدینہ لوٹتے وقت اس کنکریلے میدان (بطحاء) میں ٹھہرنا جو ذو الحلیفہ میں ہے

(۸۶۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ جب وہ مکہ جاتے تو ذی طویٰ میں اترتے، یہاں تک کہ صبح ہو جاتی پھر مکہ میں داخل ہوتے اور جب مکہ سے واپس ہوتے تب بھی ذی طویٰ میں اترتے اور رات بھر وہاں ٹھہرتے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی اور بیان کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ اسی طرح کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
عمرہ کے بیان میں

باب۔ عمرہ کا واجب ہونا اور اس کی فضیلت و بزرگی
(۸۶۳)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' ایک عمرہ دوسرے عمرہ تک ان تمام گناہوں کے لیے کفارہ ہے جو دونوں عمروں کے درمیان ہو گئے ہوں اور حج مبرور کا نعم البدل اللہ تعالیٰ کی تیار کردہ جنت کے سوا اور کچھ نہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جس نے حج کر نے سے قبل عمرہ کر لیا
(۸۶۴)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے حج کر نے سے پہلے عمرہ کی بابت پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ کچھ حرج نہیں۔ مزید کہا کہ رسول اللہﷺ نے حج سے پہلے عمرہ ادا فرمایا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ نے کتنے عمرے ادا فرمائے ہیں؟
(۸۶۵)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے پوچھا گیا کہ نبیﷺ نے کتنے عمرے ادا فرمائے؟ تو ابن عمرؓ نے جواب دیا کہ چار۔ ان میں سے ایک رجب میں۔ پس سائل نے کہا کہ ام المومنین عائشہؓ سے میں نے پوچھا کہ کیا آپ کو خبر ملی کہ ابو عبدالرحمن (ابن عمرؓ) کیا کہہ رہے ہیں؟ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے پوچھا کہ کیا کہتے ہیں؟ اس نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے چار عمرے ادا فرمائے جن میں سے ایک رجب میں تھا۔ ام المومنین عائشہؓ نے جواب دیا کہ اللہ ابو عبدالرحمن پر رحم فرمائے جب رسول اللہﷺ نے عمرہ ادا فرمایا تو وہ ضرور آپﷺ کے ہمراہ تھے لیکن (اس کے باوجود بھول گئے) آپﷺ نے کبھی بھی رجب میں عمرہ ادا نہیں فرمایا۔

(۸۶۶)۔ سیدنا انسؓ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہﷺ نے کتنے عمر ے ادا فرمائے تو انھوں نے کہا، چار ایک عمرہ حدیبیہ ذیقعدہ میں کیا جہاں پر مشرکوں نے آپﷺ کو واپس کر دیا تھا اور ایک عمرہ قضا ذیقعدہ ہی میں آئندہ سال کیا جب کہ آپﷺ نے مشرکوں سے صلح کی تھی اور ایک عمرہ جعرانہ (آپﷺ نے) اس وقت (کیا) جب کہ آپﷺ نے (شاید حنین کا) مال غنیمت تقسیم کیا۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے پوچھا کہ آپﷺ نے کس قدر حج ادا فرمائے؟ تو سیدنا انسؓ نے کہا کہ صرف ایک ہی (یعنی حجۃ الوداع)۔

(۸۶۷)۔ سیدنا انسؓ نے ہی ایک روایت میں کہا کہ رسول ا للہﷺ نے ایک عمرہ اس وقت ادا فرمایا جب آپﷺ کو مشرکوں نے واپس کر دیا تھا اور ایک عمرۂ حدیبیہ سال آئندہ میں اور ایک عمرہ ذیقعدہ میں اور ایک عمرہ اپنے حج (حجۃ الوداع) کیساتھ ادا فرمایا تھا۔

(۷۶۸)۔ سیدنا براء بن عازبؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے حج کرنے سے پہلے ذیقعدہ میں دو مرتبہ عمرہ ادا فرمایا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ تنعیم سے عمرے کا احرام باندھنا
(۸۶۹)۔ سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیقؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے انھیں حکم دیا تھا کہ وہ ام المومنین عائشہؓ کے ہمراہ چلے جائیں اور انھیں تنعیم سے عمرہ کروا لائیں۔ اورسیدنا سراقہ بن مالک بن جعشمؓ نبیﷺ سے جمرہ عقبہ کے پاس اس وقت ملے جب آپﷺ اس پر کنکریاں مارے رہے تھے تو انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! کیا یہ حج کو فسخ کر کے عمرہ کر دینا خاص آپ ہی کے لیے ہے؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' نہیں ! بلکہ ہمیشہ کے لیے یہ بات جائز ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ حج کے بعد بغیر قربانی کے جانور کے عمرہ کرنا
(۸۷۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کی حدیث حج کے بارے میں بہت دفعہ تکرار کے ساتھ گزر اور مکمل بیان ہو چکی ہے (دیکھئیے حدیث :۷۹۱،۷۹۲،۷۶۹)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عمرے میں جتنی تکلیف ہوا تنا ہی زیادہ ثواب ہے
(۸۷۱)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے اس روایت میں منقول ہے کہ نبیﷺ نے اس سے عمرہ کے بارے میں فرمایا :'' لیکن اس کا ثواب بقدر تمہارے خرچ کے یا بقدر تمہاری مشقت کے ملے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عمرہ کر نے والا احرام کس وقت کھولے؟
(۸۷۲)۔ سیدنا اسماء بنت ابی بکر صدیقؓ جب کبھی مقام حجون میں سے گزرتیں تو کہتیں کہ اللہ اپنے رسول (ﷺ) پر رحمت نازل فرمائے بے شک ہم آپﷺ کے ہمراہ اس مقام میں اترے تھے اور اس وقت ہم ہلکے پھلکے تھے، ہماری سواریاں بھی کم تھیں اور ہمارے پاس زاد راہ بھی کم تھا پس میں نے اور میری بہن ام المومنین عائشہؓ کے اور زبیر نے اور فلاں فلاں شخص نے (حج کو فسخ کر کے) عمرہ کیا پس ہم کعبہ کا طواف کر کے احرام سے باہر ہو گئے پھر ہم نے تیسرے پہر شام کو حج کا احرام باندھ لیا۔
 
Top