• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب کوئی روزہ دارکسی سے ملنے گیا اور وہاں روزہ نہ توڑا
(۹۶۴)۔ سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ ایک دن نبیﷺ ام سلیم کے پاس تشریف لائے تو ام سلیم نے آپﷺ کے سامنے کھجور اور گھی رکھ دیا۔ آپﷺ نے فرمایا :'' گھی واپس ا سکے ڈبے میں اور کھجوریں اس کے برتن میں رکھ دو، اس لیے کہ میں روزہ سے ہوں۔ '' پھر آپﷺ گھر کے ایک گوشہ میں کھڑے ہو گئے اور آپﷺ نے نفل نماز پڑھی اور ام سلیم کے لیے اور ان کے گھر والوں کے لیے دعا فرمائی۔ ام سلیم نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپﷺ نے صرف میرے ہی لیے دعا فرمائی؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' اور کیا۔ '' تو ام سلیم نے عرض کی کہ اپنے خادم انس (رضی اللہ عنہ) کے لیے (بھی دعا کیجیے) پس آپﷺ نے دنیا و آخرت کی کوئی بھلائی ایسی نہ چھوڑی جس کی میرے لیے دعا نہ کی ہو، اس طرح کہ :'' اے اللہ ! اسے مال و اولاد عطا فرما اور اسے برکت عطا فرما دے۔ '' تو دیکھ لو کہ انصار میں سے میں سے سب زیادہ مالدار ہوں اور مجھ سے میری بیٹی امینہ بیان کرتی تھیں کہ جس وقت حجاج بصرہ آیا تو اس وقت تک ایک سو بیس سے کچھ زیادہ میرے حقیقی بچے دفن ہو چکے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اخیر مہینہ میں روزہ رکھنا (مسنون ہے)
(۹۶۵)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے کسی شخص سے پوچھا :'' اے فلاں کے باپ ! کیا تم نے اس مہینے کے آخر میں روزے نہیں رکھے؟ '' تو اس نے عرض کی کہ نہیں یا رسول اللہ ! آپﷺ نے فرمایا :'' جب تم (رمضان کے) روزوں سے فارغ ہو جاؤ تو وہ روزے رکھ لینا۔ '' دوسری روایت میں ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''شعبان کے اخیر میں دو روزے نہیں رکھے؟ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جمعہ کے دن کا روزہ
(۹۶۶)۔ سیدنا جابرؓ سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا نبیﷺ نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ہاں منع فرمایا ہے۔

(۹۶۷)۔ ام المومنین جویریہ بنت حارثؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ جمعہ کے دن ان کے ہاں تشریف لائے اور وہ روزہ سے تھیں۔ آپﷺ نے فرمایا :'' کیا تم نے کل روزہ رکھا تھا؟ '' انھوں نے عرض کی کہ نہیں۔ پھر آپﷺ نے فرمایا :'' کیا تم کل روزہ رکھنا چاہتی ہو؟ '' تو انھوں نے پھر عرض کی کہ نہیں۔ تو آپﷺ نے فرمایا :'' (اگر نہیں) تو تم (آج بھی) روزہ نہ رکھو یعنی توڑ دو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کیا روزے کے لیے چند دنوں کی تخصیص کرنا جائز ہے؟
(۹۶۸)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے پوچھا گیا کہ کیا رسول اللہﷺ (عبادت کے لیے) چند دنوں کی تخصیص فرما لیا کرتے تھے؟ تو انھوں نے کہا نہیں، آپﷺ کی عبادت دائمی ہوتی تھی اور تم میں کون شخص اس چیز کی طاقت رکھتا ہے جس کی رسول اللہﷺ طاقت رکھا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ایام تشریق میں روزہ رکھنا کیسا ہے؟۔
(۹۶۹)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ اور سیدنا عمر عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے کہا کہ ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی مگر اس شخص کو جس کے پاس قربانی ہو۔
فائدہ : یعنی جس شخص نے حج تمتع ادا کیا اس پر قربانی واجب ہو جاتی ہے۔ اب اگر وہ کسی شرعی عذر کی بنا پر قربانی نہیں کر پاتا تو اسے دس روزے رکھنا ہو تے ہیں۔ تین ایام حج میں اور سات واپسی پر (سورۃ البقرۃ) تو روایت میں انھیں تین روزوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ عاشورہ کے دن روزہ رکھنا کیسا ہے؟
(۹۷۰)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ دور جاہلیت میں قریش عاشورہ کے دن روزہ رکھا کرتے تھے اور رسول اللہﷺ بھی اس دن کا روزہ رکھتے تھے پھر جب آپﷺ مدینہ تشریف فرما ہوئے تب بھی آپﷺ نے یہ روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی اس کا حکم دیا۔ پھر جب رمضان کے روزے فرض ہوئے تو عاشورے کا روزہ چھوڑ دیا جس کا جی چاہا اس نے عاشور ے کا روزہ رکھا لیا اور جس نے چاہا اس نے نہ رکھا۔

(۹۷۱)۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ جب نبیﷺ مدینہ میں تشریف لائے تو آپﷺ نے یہودیوں کو دیکھا کہ وہ عاشورے کے دن روزہ رکھتے ہیں تو آپﷺ نے ان سے پوچھا کہ :'' یہ کیا (وجہ ہے کہ تم عاشورے کا روزہ رکھتے ہو؟)۔ '' انھوں نے کہا کہ یہ ایک عمدہ دن ہے، یہ وہ دن ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کو ان کے دشمن سے نجات دی تھی لہٰذا موسیٰؑ اس دن روزہ رکھتے تھے۔ تو نبیﷺ نے فرمایا:'' میں تم سے زیادہ موسیٰؑ کا حق دار ہوں۔ '' پس آپﷺ نے اس دن کا روزہ رکھا اور اس کے رکھنے کا حکم دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
نماز تراویح کے بیان میں

باب۔ اس شخص کی فضیلت جس نے رمضان کا قیام کیا
(۹۷۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ زوجۂ نبیﷺ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ ایک رات نصف شب کو باہر تشریف لائے اور مسجد میں نماز پڑھی تو کچھ دوسرے لوگوں نے بھی آپﷺ کے پیچھے نماز پڑھی (یہ حدیث کتاب الصلاۃ میں گزر چکی ہے ان دونوں حدیثوں میں کچھ لفظ مختلف ہیں۔ اس لیے احادیث نمبر ۴۲۳،۴۲۴کو بھی ملاحظہ فرمائیں)۔ اس حدیث کے آخر میں کہتی ہیں کہ پس رسول اللہﷺ کی وفات تک یہی کیفیت رہی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
شب قدر کا بیان

باب۔ لیلۃ القدر کو رمضان کی آخری سات راتوں میں تلاش کر نا
(۹۷۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں کو لیلۃ القدر رمضان کی آخری سات راتوں میں خواب میں دکھائی گئی تو رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' میں دیکھتا ہوں کہ تمہارے خواب آخری سات راتوں پر متفق ہو گئے ہیں پس جو کوئی لیلۃ القدر کا متلاشی ہو تو وہ اس کو آخری سات راتوں میں تلاش کر ے۔ ''

(۹۷۴)۔ سیدنا ابو سعیدؓ نے کہا کہ ہم نے نبیﷺ کے ہمراہ رمضان کے درمیانی عشرہ میں اعتکاف کیا پھر آپﷺ بیسویں تاریخ کی صبح کو باہر تشریف لائے اور ہم سب سے مخاطب ہو کر فرمایا :'' مجھے لیلۃ القدر خواب میں دکھائی گئی مگر میں اسے بھول گیا۔ '' یا یہ فرمایا :'' بھلا دیا گیا۔ پس اب تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو اور میں نے (خواب میں) ایسا دیکھا ہے گویا میں کیچڑ میں سجدہ کر رہا ہوں،لہٰذا جس شخص نے رسول اللہﷺ کے ہمراہ اعتکاف کیا ہے وہ (اس آخری عشرہ میں) پھر اعتکاف کرے۔ '' چنانچہ ہم سب نے اعتکاف کیا اور اس وقت ہم آسمان پر ابر کا نشان بھی نہ دیکھتے تھے کہ یکایک ایک بادل آیا اور برسنے لگا یہاں تک کہ مسجد کی چھت ٹپکنے لگی اور وہ کھجور کی شاخوں سے بنائی گئی تھی اس کے بعد نماز قائم کی گئی تو میں نے رسول اللہﷺ کو کیچڑ پر سجدہ کر تے ہوئے دیکھا، یہاں تک کہ میں نے آپﷺ کی پیشانی پر مٹی کا دھبہ نماز کے بعد بھی دیکھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ لیلۃ القدر کا آخری دس طاق راتوں میں ڈھونڈنا۔ اس باب میں عبادہ بن صامتؓ کی روایت ہے
(۹۷۵)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو جب نو، سات، یا پانچ راتیں باقی رہ جائیں،(یعنی اکیسویں، تئیسویں اور پچیسویں رات کو)

(۹۷۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ اسی طرح دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' لیلۃ القدر آخری عشرہ میں ہوتی ہے، جب نوراتیں گزر جائیں (یعنی ۲۹ویں) یا سات راتیں باقی رہیں (یعنی ۲۳ویں)۔ '' آپﷺ کی مراد شب قدر سے تھی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ رمضان کے آخری عشرہ میں زیادہ عبادت کرنا
(۹۷۷)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ جب رمضان کا آخری عشرہ آتا تو نبیﷺ عبادت کے لیے کمر بستہ ہو جاتے اور (ان راتوں میں آپﷺ خود بھی) خوب شب بیداری فرماتے اور اپنے گھر والوں کو بھی بیدار رکھتے۔
 
Top