• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نحر اور ذبح کرنے کا بیان
(۱۹۲۱)۔ سیدنا اسماء بن ابی بکرؓ کہتی ہیں کہ ہم نے رسول اللہﷺ کے دور میں ایک گھوڑا نحر کیا اور اس کو کھایا اور ہم اس وقت مدینہ میں تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ زندہ جانور کے اعضا ء کا ٹنا یا اسے باندھ کر تیر مارنا یا باندھ کر تیروں کا نشانہ بنانا جائز نہیں
(۱۹۲۲)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ ان کا گزر ایسے جوانوں کے پاس سے ہوا کہ جو ایک مرغی کو باندھ کر نشانہ لگا رہے تھے ، جب انھوں نے سیدنا عبداللہؓ کو دیکھا تو سب بھاگ گئے۔ پس سیدنا ابن عمرؓ ؓ نے کہا کہ اسے کس نے باندھا ہے ؟ بے شک نبیﷺ نے ایسا کرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔

(۱۹۲۳)۔ سیدنا ابن عمرؓ ہی دوسری ایک روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے جانور کے مثلہ کرنے والے شخص پر لعنت فرمائی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مرغی کا گوشت کھانا (جائز ہے)
(۱۹۲۴)۔ سیدنا ابوموسیٰ اشعریؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کو مرغی کھاتے ہوئے دیکھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ پھاڑ کر کھا نے والا ہر درندہ حرام ہے
(۱۹۲۵)۔ سیدنا ابو ثعلبہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے پھاڑ کر کھانے والے ہر درندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مشک کا بیان۔
(۱۹۲۵)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :''نیک دوست اور برے دوست کی مثال خوشبو والے اور لوہار ، بھٹی دھونکنے والے کی سی ہے کیونکہ خوشبو والا یا تو خود کچھ عطا کر دے گا یا تو یہ خرید لے گا ورنہ عمدہ خوشبو تو (ضرور ہی) سونگھ لے گا (ایسے ہی نیک کی صحبت میں ہر طرح فائدہ ہے) اور بھٹی دھونکنے والا لوہار ، یا تو (آگ اڑا کر) تیرے کپڑے جلا دے گا ، اگر نہیں تو تم بدبو ضرور سونگھو گے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ (جانوروں کا) چہرہ داغ کر نشان لگا نے کا بیان۔
(۱۹۲۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے چہرہ پر مارنے سے منع فرمایا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
قربانیوں کے بیان میں

قربانی کا گوشت اسی روز کھا لینا اور اس کو رکھ چھوڑنا ، دونوں جائز ہیں
(۱۹۲۸)۔ سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو شخص تم میں سے قربانی کرے اس کو چاہیے کہ تین روز کے بعد تک اس کا گوشت نہ رکھے (بلکہ سب تقسیم کر دے)۔ اور جب دوسراسال آیا تو لوگوں نے عرض کی یا رسول اللہ ! کیا اب بھی ہر گزشتہ سال ہی کی طرح کریں (کل گوشت تقسیم کریں تو) آپﷺ نے فرمایا :'' (نہیں ! بلکہ) کھاؤ اور کھلاؤ اور جمع کرو اور گزشتہ سال چونکہ لوگوں پر تنگی تھی اس لیے میں نے چاہا تھا کہ تم اس طریقہ سے ان کی مدد کرو۔ (اب اس کی کوئی ضرورت نہیں)۔ ''

(۱۹۲۹)۔ سیدنا عمر بن خطابؓ نے عید الاضحی کے دن پہلے نماز پڑھائی پھر لوگوں کو خطبہ سنایا اور کہا کہ اے لوگو! رسول اللہﷺ نے ان دو عید کے دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے ، پہلی عید تو تمہارے روزوں کے افطار کا دن ہے اور (دوسری) تمہاری قربانی کے گوشت کھانے کا دن۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ مشروبات کا بیان
(۱۹۳۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' جس نے دنیا میں شراب پی لی پھر تو بہ نہ کی تو اس کو آخرت میں شراب (طہور ، یعنی جنت کی پاکیزہ شراب) سے محروم کر دیا جائے گا۔ ''

(۱۹۳۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:'' زانی (عین) زنا کرتے وقت مومن نہیں رہتا اور شراب پینے والا (بھی عین) پینے کے وقت مومن نہیں رہتا اور چور (بھی عین) چور ی کرتے وقت مومن نہیں رہتا۔ ''

(۱۹۳۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ ہی سے دوسری ایک روایت میں منقول ہے :'' اسی طرح جب کوئی لوٹنے والا ایک بڑا ڈاکہ ڈالتا ہے کہ لوگ اس کی طرف نظریں اٹھا کر دیکھتے ہیں تو اس وقت (یعنی لوٹتے وقت) وہ بھی مومن نہیں رہتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ شہر کی شراب کا (بیان اور اسی کا) نام بتع ہے۔
(۱۹۳۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے بتع کی بابت جو شہد کی شراب ہے ، پوچھا گیا اور یمن کے لوگ اس کو پیا کرتے تھے تور سول اللہﷺ نے فرمایا :'' جو شراب نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے۔ ''

(۱۹۳۴)۔ سیدنا ابو عامر اشعریؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا :'' میری امت میں چند قو میں (ایسی پیدا) ہوں گی جو زنا کو اور ریشم پہننے کو اور شراب پینے کو اور باجوں کو حلال سمجھیں گی اور چند قومیں ایسی ہوں گی جو پہاڑ کے پہلو میں رہتی ہوں گی اور شام کو (جب) ان کا چرواہا ان کا ریوڑ ان کے پاس لائے گا تو ایک فقیر ان کے پاس آ کر اپنی ضرورت کا سوال کرے گا۔ وہ جواب دیں گے کہ (آج نہیں) کل آنا تو رات کو ہی اللہ تعالیٰ ان کو ہلاک کر کے ان پر پہاڑ گر ادے گا اور باقیوں کو (مسخ کر کے) بندر اور سور بنا دے گا۔ قیامت تک (وہ اسی عذاب الٰہی میں مبتلا رہیں گے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ برتنوں یا لکڑی کے پیالے میں نبیذ بنانا۔
(۱۹۳۵)۔ سیدنا ابو اسید الساعدیؓ سے روایت ہے کہ انھوں نے نبیﷺ کو اپنی شادی کی دعوت میں بلایا (اور اس وقت) ان کی وہی عورت جو دلہن تھی تمام لوگوں کی خدمت کرتی رہی۔ انھوں نے کہا کیا تم جانتے ہو کہ اس دلہن نے رسول اللہﷺ کو کیا (بنا کر) پلایا تھا ؟ اس نے رات کو چند کھجوریں پیالے میں بھگو دی تھیں (انہی کا شربت پلایا تھا)۔
 
Top