• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ سفید کپڑے پہننا جائز ہے۔
(۱۹۸۷)۔ سیدنا ابوذرؓ نے بیان کیا کہ میں نبیﷺ کے پاس آیا ، آپﷺ سفید کپڑے پہنے ہوئے سو رہے تھے۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد گیا تو جاگ رہے تھے۔ آپﷺ نے (اس وقت) یہ فرمایا :'' جس نے کلمہ لا الہٰ الا اللہ کہا اور اسی پر اس کا خاتمہ ہوا تو وہ ضرور جنت میں داخل ہو گا۔ '' میں نے کہا اگرچہ میں نے زنا اور چوری کی ہو ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو۔ '' میں نے دوبارہ کہا اگر چہ اس نے زنا اور چوری کی ہو ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' اگرچہ اس نے زنا اور چوری کی ہو۔ '' میں نے تیسری مرتبہ کہا گیا اگر چہ اس نے زنا اور چوری کی ہو ؟ آپﷺ نے فرمایا :'' اگرچہ اس نے زنا او ر چوری کی ہو۔ '' (اور) ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔ ''(یعنی اگرچہ ابوذر کو برا معلوم ہو)۔ اور جب سیدنا ابو ذرؓ اس حدیث کو بیان کرتے تو (بطریق فخر) فرماتے '' ابوذر کی ناک خاک آلود ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ریشمی کپڑے کا پہننا اور بچھانا اور مردوں کے لیے ناجائز ہے۔
(۱۹۸۸)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے ریشمی کپڑے سے منع فرمایا ہے مگر اس قدر پھر آپﷺ نے اپنی شہادت کی اور درمیانی والی دونوں انگلیوں کو ملا کر دکھایا (یعنی بقدر دو
انگلیوں کی چوڑان کے جائز ہے) وہ اس سے کپڑے کا حاشیہ یا بیل بوٹے مراد لے رہے تھے۔

(۱۹۸۹)۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ سے ہی روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے ریشمی لباس دنیا میں پہنا وہ آخرت میں نہ پہنے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ریشمی کپڑے کا (بستر) بچھانا۔
(۱۹۹۰)۔ سیدنا حذیفہؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے ہمیں منع فرمایا :'' سونے چاندی کی برتنوں میں ہم کھائیں پئیں ، ریشمی کپڑا حریر اور دیباج وغیرہ پہنیں اور ان پر بیٹھیں (اور ان کو بستر بنائیں) ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ زعفرانی رنگ مرد کونا جائز ہے۔
(۱۹۹۱)۔ سیدنا انسؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے مرد کو زعفرانی رنگ (کا کپڑا پہننے) سے منع فرمایا ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ صاف چمڑے کا یا بالوں والا جو تا پہننا۔
(۱۹۹۲)۔ سیدنا انسؓ ہی سے روایت ہے کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا نبیﷺ جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے ؟ تو انھوں نے جواب دیا :'' جی ہاں۔ '' (نبیﷺ جوتے سمیت نماز پڑھ لیتے تھے)۔

(۱۹۹۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' تم میں سے کوئی شخص ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہ چلے بلکہ چاہیے کہ دونوں جوتے پہنے یا دونوں اتار دے۔ ''
فائدہ : باب سے متعلقہ احادیث گزر چکی ہیں۔ (اسد)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ پہلے بائیں طرف کا جوتا اتارنا چاہیے۔
(۱۹۹۴)۔ سیدنا ابویرہرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جو تم میں سے جوتے پہنے تو چاہیے کہ پہلے داہنی طرف کا پہنے اور جب اتارے تو پہلے بائیں طرف کا اتارے تا کہ داہنا پاؤں پہننے میں اول ہو اور نکالنے میں آخر ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ نبیﷺ کے اس قول کے بیان میں کہ '' میری مہر کا سانقش کوئی نہ کھدوائے۔ ''
(۱۹۹۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے (اس دور کے رواج کے مطابق مہر وغیرہ لگانے کے لیے) چاندی کی ایک انگوٹھی لی اور اس پر محمد رسول اللہ کندہ کرایا اور فرمایا :'' میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی لی ہے اور اس پر محمد رسول اللہ کھدوایا ہے ، کسی کو جائز نہیں ہے کہ ایسے ہی کندہ کی ہوئی انگوٹھی بنوائے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ (زنانوں اور ہیجڑوں کو) جو عورتوں کی مشابہت اختیار کریں گھر سے نکال دینا چاہیے۔
(۱۹۹۶)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے زنانے مخنث مردوں اور مردانہ عورتوں پر
لعنت فرمائی اور ان کو گھر سے نکال دو۔ '' ابن عباسؓ نے کہا کہ نبیﷺ نے فلاں فلاں ایسے مخنث مردوں کو نکال دیا تھا اور سیدنا عمرؓ نے فلاں فلاں ایسی مخنث عورتوں کو نکال دیا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ داڑھی کا چھوڑ دینا یعنی قینچی وغیرہ بالکل نہ لگانا۔
(۱۹۹۷)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' مشرکین کی مخالفت کرو اور داڑھی بڑھاؤ اور مونچھیں کتراؤ۔ '' (کیونکہ مشرکین داڑھی کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں جیسا کہ آج کل '' شیو'' وغیرہ کی جاتی ہے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ خضاب کا بیان۔
(۱۹۹۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:'' یہود و نصاریٰ بالوں کو خضاب نہیں کرتے لہٰذا تم ان کے خلاف کرو۔ ''(یعنی خضاب کیا کرو۔ مگر سیاہ رنگ سے اجتناب ضرور ی ہے)۔
 
Top