• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری مترجم۔’’ التجرید الصریح لاحادیث الجامع الصحیح ''

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَتَى يَسْجُدُ مَنْ خَلْفَ الإِمَامِ
امام کے پیچھے مقتدی کب سجدہ کرے ؟​

(411) عَنِ الْبَرَائِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِذَا قَالَ سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ لَمْ يَحْنِ أَحَدٌ مِنَّا ظَهْرَهُ حَتَّى يَقَعَ النَّبِيُّ ﷺ سَاجِدًا ثُمَّ نَقَعُ سُجُودًا بَعْدَهُ *
سیدنا بَراء (بن عازب) رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب نبی ﷺ سَمعَ اﷲُ لمَنْ حَمدَہُ کہتے تو ہم میں سے کوئی شخص اپنی پیٹھ اس وقت تک نہ جھکاتا جب تک کہ نبی ﷺ سجدہ میں نہ چلے جاتے۔آپ کے بعد ہم لوگ سجدے میں جاتے تھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ إِثْمِ مَنْ رَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الإِمَامِ
امام سے پہلے سر اٹھانا گناہ(عظیم) ہے​

(412) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَمَا يَخْشَى أَحَدُكُمْ أَوْ لاَ يَخْشَى أَحَدُكُمْ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ قَبْلَ الإِمَامِ أَنْ يَجْعَلَ اللَّهُ رَأْسَهُ رَأْسَ حِمَارٍ أَوْ يَجْعَلَ اللَّهُ صُورَتَهُ صُورَةَ حِمَارٍ *
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’تم میں سے کوئی شخص جو اپنا سر امام سے پہلے اٹھا لیتا ہے ،تو کیا وہ اس بات کا خوف نہیں کرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کا (سا) سر بنا دے یا اس کی صورت گدھے کی (سی) صورت کردے ؟ ‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ إِمَامَةِ الْعَبْدِ وَالْمَوْلَى وَالْغُلاَمِ الَّذِي لَمْ يَحْتَلِمْ
غلام ،آزاد کردہ شخص اور جو بالغ نہ ہو ، ان کی امامت کا بیان​

(413) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ اسْمَعُوا وَ أَطِيعُوا وَ إِنِ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ حَبَشِيٌّ كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ *
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا :’’سنو ! اطاعت کرو ! اگرچہ کوئی حبشی (تم پر) حاکم بنا دیا جائے اور جس کا سر سوکھے انگور کے برابر ہو۔‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ إِذَا لَمْ يُتِمَّ الإِمَامُ وَ أَتَمَّ مَنْ خَلْفَهُ
جب امام (نماز کو) پور۱ نہ کرے لیکن مقتدی پورے (طورپر ) کریں​

(414) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ قَالَ يُصَلُّونَ لَكُمْ فَإِنْ أَصَابُوا فَلَكُمْ وَ إِنْ أَخْطَئُوا فَلَكُمْ وَ عَلَيْهِمْ *
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’یہ لوگ جو تمہیں نماز پڑھاتے ہیں اگر ٹھیک ٹھیک پڑھائیں گے تو تمہارے لیے ثواب ہے اور اگر وہ غلطی کریں گے تو تمہارے لیے تو ثواب ہی ہے اور ان پر گناہ ہے۔‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ يَقُومُ عَنْ يَمِينِ الإِمَامِ بِحِذَائِهِ سَوَائً إِذَا كَانَا اثْنَيْنِ
جب دو (آدمی نماز پڑھتے) ہوں تو مقتدی کو امام کے داہنی طرف اس کے پہلو میں (اس کے ) برابر کھڑا ہونا چاہیے​

(415) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدِيْثُ مَبِيْتِهِ فِي بَيْتِ خَالَتِهِ تَقَدَّمَ وَ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ قَالَ : ثُمَّ نَامَ حَتَّى نَفَخَ وَ كَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ ثُمَّ أَتَاهُ الْمُؤَذِّنُ فَخَرَجَ فَصَلَّى وَ لَمْ يَتَوَضَّأْ *
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کہ ایک شب وہ اپنی خالہ ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرے تھے گزر چکی ہے(دیکھیے حدیث :۱۴۲) اور اس روایت میں فرماتے ہیں کہ ’’پھر رسول اللہ ﷺ سو گئے یہاں تک کہ سانس کی آواز آنے لگی ۔ اس کے بعد موذن آپ ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ باہر تشریف لے گئے اور نمازفجر ادا کی اور وضو نہیں کیا ۔ (اس حدیث میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا نبی ﷺ کے ساتھ بائیں جانب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا ذکر ہے)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ إِذَا طَوَّلَ الإِمَامُ وَ كَانَ لِلرَّجُلِ حَاجَةٌ فَخَرَجَ فَصَلَّى
جب امام (نماز کو) طول دے اور کسی شخص کو کچھ ضرورت ہو اور وہ (نماز توڑ کر) چلا جائے (اور کہیں اور) نماز پڑھ لے (تو جائز ہے)​

(416) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ ﷺ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّ قَوْمَهُ فَصَلَّى الْعِشَائَ فَقَرَأَ بِالْبَقَرَةِ فَانْصَرَفَ الرَّجُلُ فَكَأَنَّ مُعَاذًا تَنَاوَلَ مِنْهُ فَبَلَغَ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ فَتَّانٌ فَتَّانٌ فَتَّانٌ ثَلاَثَ مِرَارٍ أَوْ قَالَ فَاتِنًا فَاتِنًا فَاتِنًا وَ أَمَرَهُ بِسُورَتَيْنِ مِنْ أَوْسَطِ الْمُفَصَّلِ *
سیدنا جابربن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی ﷺ کے ہمراہ (عشاء) کی نماز پڑھتے اس کے بعد واپس جاتے تو اپنی قوم کی امامت کرتے (ایک مرتبہ) انھوں نے عشاء کی نماز پڑھائی تو سورہ ٔ بقرہ پڑھی ۔ ایک شخص (نماز توڑ کر) چل دیا تو اس سے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو بڑا دکھ ہوا۔ یہ خبر نبی ﷺ کو پہنچی تو آپ ﷺ نے معاذ رضی اللہ عنہ سے تین مرتبہ فرمایا ’’ فتان ،فتان ، فتان ‘‘ (فتنہ ڈالنے والا)یا یہ فرمایا: ’’ فاتن ،فاتن ،فاتن ‘‘ (یعنی فتنہ پرداز) اور آپ ﷺ نے معاذ رضی اللہ عنہ کو اوسط مفصل کی دو سورتوں (کے پڑھنے) کا حکم دیا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ تَخْفِيفِ الإِمَامِ فِي الْقِيَامِ وَ إِتْمَامِ الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ
امام کو قیام میں تخفیف کرنا (چاہیے ) اور رکوع و سجود کو پورا کرنا (چاہیے )​

(417) عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَجُلاً قَالَ وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَتَأَخَّرُ عَنْ صَلاةِ الْغَدَاةِ مِنْ أَجْلِ فُلاَنٍ مِمَّا يُطِيلُ بِنَا فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ فِي مَوْعِظَةٍ أَشَدَّ غَضَبًا مِنْهُ يَوْمَئِذٍ ثُمَّ قَالَ إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ فَأَيُّكُمْ مَا صَلَّى بِالنَّاسِ فَلْيَتَجَوَّزْ فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَ ذَا الْحَاجَةِ *
سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کہا کہ یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں صبح کی نماز سے صرف فلاں شخص کے باعث پیچھے رہ جاتا ہوں کیونکہ وہ ہمیں نماز لمبی پڑھاتاہے۔ پس میں نے رسول اللہ ﷺ کو کبھی نصیحت (کے وقت) اس دن سے زیادہ غضبناک نہیں دیکھا اس کے بعد آپ ﷺ نے فرمایا :’’تم میں کچھ لوگ (آدمیوں کو عبادت سے) نفرت دلانے والے ہیں۔ پس جو شخص تم میں سے لوگوں کونماز پڑھائے تو چاہیے کہ وہ تخفیف کیا کرے کیونکہ مقتدیوں میں ضعیف (بھی ہوتے) ہیں اور بوڑھے بھی اور صاحب حاجت (بھی) ۔

(418) عَن جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حَدِيْثُ مُعَاذٍ وَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَهُ فَلَوْ لاَ صَلَّيْتَ بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ وَالشَّمْسِ وَ ضُحَاهَا وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى *
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما (۴۱۶نمبر حدیثِ معاذ جو اوپر گزر چکی ہے کے تحت) کہتے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ’’تو نے {سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الاَعْلٰی} اور {وَالشَّمْسِ وَضُحٰھَا} اور { وَالَّـیْلِ اِذَا یَغْشٰی} کے ساتھ نماز کیوں نہ پڑھا دی ؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الإِيجَازِ فِي الصَّلاَةِ وَ إِكْمَالِهَا
نماز میں اختصار کرنا اور اس کو کامل کرنا سنت ہے​

(419) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يُوجِزُ الصَّلاَةَ وَ يُكْمِلُهَا *
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ مختصر نماز پڑھتے اور اس کو کامل (ادا) کرتے تھے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَاب مَنْ أَخَفَّ الصَّلاةَ عِنْدَ بُكَائِ الصَّبِيِّ
جو شخص بچے کے رونے سے نماز کو مختصر کر دے​

(420) عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنِّي لَأَقُومُ فِي الصَّلاَةِ أُرِيدُ أَنْ أُطَوِّلَ فِيهَا فَأَسْمَعُ بُكَائَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ فِي صَلاَتِي كَرَاهِيَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّهِ *
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں نماز میں کھڑا ہوتا ہوں تو چاہتا ہوں کہ اس میں طول دوں لیکن بچے کے رونے کی آواز سن کر میں اپنی نماز میں اختصار کر دیتا ہوں ، اس امر کو برا سمجھ کر کہ میں اس کی ماں کی تکلیف کا باعث ہو جاؤں گا ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ تَسْوِيَةِ الصُّفُوفِ عِنْدَ الإِقَامَةِ وَ بَعْدَهَا
صفوں کا برابر کرنا خواہ اقامت کہتے وقت یا اقامت کے بعد​

(421) عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَتُسَوُّنَّ صُفُوفَكُمْ أَوْ لَيُخَالِفَنَّ اللَّهُ بَيْنَ وُجُوهِكُمْ *
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا :صفوں کو برابر کر لو ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے چہروں کو الٹ دے گا ۔ ‘‘
 
Top