• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری مترجم۔’’ التجرید الصریح لاحادیث الجامع الصحیح ''

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ هَلْ يَجِبُ غُسْلُ الْجُمُعَةِ عَلَي مَنْ لاَ تَجِبُ عَلَيْهِ
جسے جمعہ کے لیے آنا ضروری نہیں کیا اس پر غسل جمعہ واجب ہے؟​

(502) حَدِيْثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: نَحْنُ الآخِرُونَ السَّابِقُونَ تَقَدَّم قَرِيْبًا وَ زَادَ هُنَا فِي آخِرِهٖ : ثُمَّ قَالَ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ أَنْ يَغْتَسِلَ فِي كُلِّ سَبْعَةِ أَيَّامٍ يَوْمًا يَغْسِلُ فِيهِ رَأْسَهُ وَ جَسَدَهُ *
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی یہ روایت کہ جس میں یہ ذکر تھا کہ’’ ہم باعتبار ترتیب امم، سب امتوں کے بعد آئے ہیں لیکن قیامت کے دن حساب وکتاب اور جنت میں جانے کے حساب سے سب سے آگے ہوں گے۔ ‘‘ گزرچکی ہے۔ (دیکھیے حدیث ۴۹۲) اس روایت کے آخرمیں اتنا زیادہ ہے کہ پھر آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہر مسلمان پر ضروری ہے کہ ہر ہفتہ میں ایک دن غسل کرے، اس دن اپنا سراور اپنا بدن اچھی طرح صاف کرے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ مِنْ أَيْنَ تُؤْتَى الْجُمُعَةُ وَ عَلَى مَنْ تَجِبُ
کتنی دور سے جمعہ کے لیے آنا چاہیے اور یہ کن کن پر واجب ہے​

(503) عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَابُونَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مِنْ مَنَازِلِهِمْ وَالْعَوَالِي فَيَأْتُونَ فِي الْغُبَارِ يُصِيبُهُمُ الْغُبَارُ وَالْعَرَقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُمُ الْعَرَقُ فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ ﷺ إِنْسَانٌ مِنْهُمْ وَ هُوَ عِنْدِي فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَوْ أَنَّكُمْ تَطَهَّرْتُمْ لِيَوْمِكُمْ هَذَا *
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی ﷺ کی زوجہ محترمہ کہتی ہیں کہ لوگ اپنے گھروں سے اور مدینہ کی نواحی بستیوں سے نماز جمعہ میں باری باری آیا کرتے تھے ۔ گرد و غبار کی وجہ سے ان (کے جسم) پر غبار اور پسینہ بہت آتا تھا پھر ان کے بدن سے بھی پسینہ نکلتاتھا تو بدبو ہوا کرتی تھی پس ایک آدمی ان میں سے رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپ ﷺ (اس وقت) میرے ہاں تھے تو نبی ﷺ نے فرمایا :’’ کاش تم لوگ اس دن (گرد و غبار اور بدبو سے) صاف رہا کرتے ۔ ‘‘

(504) وَ عَنْهَا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ النَّاسُ مَهَنَةَ أَنْفُسِهِمْ وَ كَانُوا إِذَا رَاحُوا إِلَى الْجُمُعَةِ رَاحُوا فِي هَيْئَتِهِمْ فَقِيلَ لَهُمْ لَوِ اغْتَسَلْتُمْ *
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے ہی روایت ہے کہ لوگ اپنے کام کاج خود کیا کرتے تھے اور جب جمعہ کے لیے جاتے تو اپنی اسی حالت میں چلے جاتے تو ان سے کہا گیا :’’ کاش تم غسل کر لیا کرو ۔ ‘‘

(505) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يُصَلِّي الْجُمُعَةَ حِينَ تَمِيلُ الشَّمْسُ *
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جمعہ کی نماز آفتاب کے ڈھلنے پر پڑھتے تھے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
جمعہ کے دن گرمی زیادہ ہو تو کیا کیا جائے؟​

(506) عَن أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ إِذَا اشْتَدَّ الْبَرْدُ بَكَّرَ بِالصَّلاَةِ وَ إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلاَةِ يَعْنِي الْجُمُعَةَ *
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب خوب سردی ہوتی تھی تو نبی ﷺ نماز جلدی پڑھتے تھے اور جب گرمی زیادہ ہوتی تھی تو نماز کو ٹھنڈا کرکے (ٹھنڈے وقت) پڑھتے تھے یعنی جمعہ کی نماز ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الْمَشْيِ إِلَى الْجُمُعَةِ
جمعہ کے لیے (پیدل) چلنے کا بیان​

(507) عَن أَبِي عَبْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ وَ هُوَ ذَاهِبٌ إِلَى الْجُمُعَةِ سَمِعْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَقُولُ مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ حَرَّمَهُ اللَّهُ عَلَى النَّارِ *
سیدنا ابو عبس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں اور وہ اس وقت نماز جمعہ کے لیے جا رہے تھے کہ میں نے نبی ﷺ سے سنا ہے :’’جس کے دونوں پاؤں اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو جائیں تو اس کو اللہ نے (دوزخ کی) آگ پر حرام کر دیا ہے (یعنی دوزخ کی آگ اس کو نہیں چھو سکتی) ۔ ‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ لاَ يُقِيمُ الرَّجُلُ أَخَاهُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَ يَقْعُدُ فِي مَكَانِهِ
کوئی مسلمان جمعہ کے دن اپنے بھائی کو اٹھا کر اس کی جگہ پر نہ بیٹھے​

(508) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ نَهَى النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يُقِيمَ الرَّجُلُ أَخَاهُ مِنْ مَقْعَدِهِ وَ يَجْلِسَ فِيهِ قِيْلَ الْجُمُعَةَ قَالَ الْجُمُعَةَ وَ غَيْرَهَا *
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے :’’ کوئی شخص اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے اٹھا کر خود اس کی جگہ پر بیٹھ جائے ۔‘‘ عرض کیا گیا کہ کیا صرف جمعہ میں؟ فرمایا :’’جمعہ اور اس کے علاوہ اور موقع پر بھی۔ ‘‘
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الأَذَانِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
جمعہ کے دن اذان کا بیان​

(509) عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النِّدَائُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَّلُهُ إِذَا جَلَسَ الإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ ﷺ وَ أَبِي بَكْرٍ وَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَلَمَّا كَانَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَ كَثُرَ النَّاسُ زَادَ النِّدَائَ الثَّالِثَ عَلَى الزَّوْرَائِ *
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جمعہ کے دن اذان نبی ﷺ اور امیر المومنین ابو بکرصدیق اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما کے دور میں اس وقت ہوتی تھی جب امام منبر پر بیٹھ جاتا پھر عثمان رضی اللہ عنہ (خلیفہ) ہوئے اور (مسلمان) لوگ زیادہ ہو گئے تو عثمان رضی اللہ عنہ نے زوراء پر تیسری اذان بڑھا دی ۔ (امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا کہ زوراء مدینہ کے بازار میں مقام کا نام ہے) ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الْمُؤَذِّنِ الْوَاحِدِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
جمعہ کے دن ایک موذن کاہونا بہتر ہے​

(510) عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي رِوَايَةٍ قَالَ : لَمْ يَكُنْ لِلنَّبِيِّ ﷺ مُؤَذِّنٌ غَيْرَ وَاحِدٍ وَ كَانَ التَّأْذِينُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ حِينَ يَجْلِسُ الإِمَامُ يَعْنِي عَلَى الْمِنْبَرِ *
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ نبی ﷺ کے عہد میں صرف ایک ہی موذن تھا اور وہ جمعہ کے دن کی اذان اسی وقت دیتا تھا جب امام بیٹھ جاتا تھا یعنی اپنے منبر پر (بیٹھ جاتا تھا)۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ يُجِيبُ الإِمَامُ عَلَى الْمِنْبَرِ إِذَا سَمِعَ النِّدَائَ
امام کو چاہیے کہ جب منبر پر اذان سنے تو جواب دے​

(511) عَن مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَومَ الْجُمُعَةِ فَلَمَّا أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ قَالَ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ قَالَ مُعَاوِيَةُ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ قَالَ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ وَ أَنَا فَقَالَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ وَ أَنَا فَلَمَّا أَنْ قَضَى التَّأْذِينَ قَالَ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ عَلَى هَذَا الْمَجْلِسِ حِينَ أَذَّنَ الْمُؤَذِّنُ يَقُولُ مَا سَمِعْتُمْ مِنِّي مِنْ مَقَالَتِي *
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ منبر پر بیٹھے ہوئے تھے کہ موذن نے اذان کہی۔ تو جب اس نے کہا (( اَﷲُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ)) معاویہ رضی اللہ عنہ نے بھی کہا ((اَﷲُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ))پھر موذن نے کہا ((اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ )) تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا (( وَاَنَا )) موذن نے کہا ((اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً رَّسُوْلُ اللّٰہ )) تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا (( وَاَنَا )) پھر اذان ختم ہو چکی تو معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے لوگو! میں نے رسول اللہ ﷺ سے اسی مقام (یعنی منبر) پر سنا کہ جب موذن نے اذان دی تو آپ ﷺ وہی فرماتے جاتے تھے جو تم نے میری گفتگو سنی ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الْخُطْبَةِ عَلَى الْمِنْبَرِ
خطبہ منبر پر ( چڑھ کر دیناچاہیے)​

(512) حَدِيْثُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي أَمْرِ الْمِنْبَرِ تَقَدَّمَ وَ ذِكْرُ صَلاَتِهِ عَلَيْهِ وَ رُجُوْعِهِ الْقَهْقَرَي وَ زَادَ فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ : فَلَمَّا فَرَغَ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّمَا صَنَعْتُ هَذَا لِتَأْتَمُّوا وَلِتَعَلَّمُوا صَلاَتِي *
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی حدیث منبر کے بارے میں پہلے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث ۲۴۹) کہ رسول اللہ ﷺ نے اس (منبر) کے اوپر نماز پڑھی اور پھر الٹے پاؤں واپس اترے اس روایت میں اتنا زیادہ ہے کہ پھر جب فارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف منہ کر کے فرمایا :’’ اے لوگو ! میں نے یہ اسی لیے کیا تاکہ تم میری اقتداء کرو اور میرا (طریقہ ٔ) نماز سیکھ لو۔ ‘‘

(513) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ((اَﷲُ اَکْبَرُ اَللّٰہُ اَکْبَرُ))قَالَ كَانَ جِذْعٌ يَقُومُ إِلَيْهِ النَّبِيُّ ﷺ فَلَمَّا وُضِعَ لَهُ الْمِنْبَرُ سَمِعْنَا لِلْجِذْعِ مِثْلَ أَصْوَاتِ الْعِشَارِ حَتَّى نَزَلَ النَّبِيُّ ﷺ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ *
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ کھجور کے تنے کا ایک ستون تھا جس پر (ٹیک لگا کر) نبی ﷺ کھڑے ہوتے تھے پھر جب آپ ﷺ کے لیے منبر رکھ دیا گیا تو ہم نے ستون سے دس ماہ حاملہ اونٹنی جیسی رونے کی آواز سنی، یہاں تک کہ نبی ﷺ منبر سے اترے اور اپنا ہاتھ اس ستون پر رکھا ۔ (تب وہ آواز ختم ہو گئی)۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الْخُطْبَةِ قَائِمًا
خطبہ کھڑے ہو کر پڑھنا (چاہیے)​

(514) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَقْعُدُ ثُمَّ يَقُومُ كَمَا تَفْعَلُونَ الآنَ *
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی ﷺ کھڑے ہو کر خطبہ پڑھتے تھے، اس کے بعد بیٹھ جاتے تھے، پھر کھڑے ہو جاتے تھے جیسا کہ تم اب کرتے ہو ۔
 
Top