• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری مترجم۔’’ التجرید الصریح لاحادیث الجامع الصحیح ''

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ رَفْعِ الْإِمَامِ يَدَهُ فِي الإِسْتِسْقَائِ
امام کا استسقاء (کی دعا میں) اپنا ہاتھ اٹھانا​

(555) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ النَّبِيُّ ﷺ لاَ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي شَيْئٍ مِنْ دُعَائِهِ إِلاَّ فِي الإِسْتِسْقَائِ وَ إِنَّهُ يَرْفَعُ حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبْطَيْهِ *
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ اپنے دونوں ہاتھ (اس قدر بلند) کسی دعا میں نہ اٹھاتے تھے جتنے دعائے استسقاء میں اور آپ ﷺ (استسقاء میں ہاتھ اس قدر بلند) اٹھاتے تھے کہ آپ ﷺ کی دونوں بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَا يُقَالُ إِذَا مَطَرَتْ
جب بارش برسے تو کیا کہنا چاہیے ؟​

(556) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ ﷺ كَانَ إِذَا رَأَى الْمَطَرَ قَالَ اللَّهُمَّ صَيِّبًا نَافِعًا *
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب بارش(برستی) دیکھتے تو فرماتے:”(اے اللہ!) فائدہ دینے والی بارش برسا۔”
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ إِذَا هَبَّتِ الرِّيحُ
جب ہوا چلے (تو کیا کرنا چاہیے؟)​

(557) عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَتِ الرِّيحُ الشَّدِيدَةُ إِذَا هَبَّتْ عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِ النَّبِيِّ ﷺ *
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب تیز ہوا چلتی تھی تو نبی ﷺ کے چہرے پر خوف کے آثار معلوم ہوتے تھے ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ نُصِرْتُ بِالصَّبَا *
نبی ﷺ کا فرمانا کہ باد صبا (یعنی ہوا) کے ذریعے میری مدد کی گئی ہے ۔​

(558) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ نُصِرْتُ بِالصَّبَا وَ أُهْلِكَتْ عَادٌ بِالدَّبُورِ *
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:”بادِ صبا(یعنی مشرقی ہوا)کے ذریعہ میری مدد کی گئی اور (قوم) عاد،مغربی ہوا سے برباد کی گئی تھی۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ مَا قِيلَ فِي الزَّلازِلِ وَالآيَاتِ
زلزلوں اور (قیامت کی) علامات کے بارے میں کیا کہا گیا ہے؟​

(559) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَ فِي يَمَنِنَا قَالَ قَالُوا وَ فِي نَجْدِنَا قَالَ قَالَ اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا وَ فِي يَمَنِنَا قَالَ قَالُوا وَ فِي نَجْدِنَا قَالَ قَالَ هُنَاكَ الزَّلاَزِلُ وَالْفِتَنُ وَ بِهَا يَطْلُعُ قَرْنُ الشَّيْطَانِ *
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :” اے اللہ! ہمارے شامؔ میں اور ہمارے یمنؔ میں برکت دے۔” کہتے ہیں کہ لوگوں نے عرض کی اور ہمارے نجدؔ میں بھی (برکت کی دعا مانگیں) تو آپ ﷺ نے فرمایا :”اے اللہ! ہمارے شامؔ میں اور ہمارے یمنؔ میں برکت دے۔” کہتے ہیں کہ صحابہ نے عرض کی اور ہمارے نجدؔ میں (بھی برکت کی دعا مانگیں) آپ ﷺ نے فرمایا :” وہاں زلزلے ہوں گے اور فتنے ہوں گے اور شیطان کا گروہ وہیں سے نکلے گا ۔ “
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَاب لاَ يَدْرِي مَتَى يَجِيئُ الْمَطَرُ إِلاَّ اللَّهُ
سوا اللہ بزرگ و برتر کے کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی ؟​

(560) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ مِفْتَاحُ الْغَيْبِ خَمْسٌ لاَ يَعْلَمُهَا إِلاَّ اللَّهُ لاَ يَعْلَمُ أَحَدٌ مَا يَكُونُ فِي غَدٍ وَ لاَ يَعْلَمُ أَحَدٌ مَا يَكُونُ فِي الأَرْحَامِ وَ لاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا وَ مَا تَدْرِي نَفْسٌ بِأَيِّ أَرْضٍ تَمُوتُ وَ مَا يَدْرِي أَحَدٌ مَتَى يَجِيئُ الْمَطَرُ *
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :” غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ (۱) کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا (۲) کوئی نہیں جانتا کہ شکم مادر میں کیا چیزہے (۳) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا (۴) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس مقام میں مرے گا (۵) کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی ۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الصَّلاَةِ فِي كُسُوفِ الشَّمْسِ
سورج گرہن میں نماز (پڑھنے کا بیان)​

(561) عَنْ أَبِي بَكْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَانْكَسَفَتِ الشَّمْسُ فَقَامَ النَّبِيُّ ﷺ يَجُرُّ رِدَائَهُ حَتَّى دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلْنَا فَصَلَّى بِنَا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى انْجَلَتِ الشَّمْسُ فَقَالَ ﷺ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَصَلُّوا وَادْعُوا حَتَّى يُكْشَفَ مَا بِكُمْ وَ فِي رِوَايَةٍ عَنْهُ قَالَ : وَ لَكِنَّ اللَّهَ تَعَالىٰ يُخَوِّفُ بِهِمَا عِبَادَهُ-وَ تَكَرَّرَ حَدِيْثُ الْكُسُوْفِ كَثِيْرًا فَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ يَوْمَ مَاتَ إِبْرَاهِيمُ فَقَالَ النَّاسُ كَسَفَتِ الشَّمْسُ لِمَوْتِ إِبْرَاهِيمَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَ لاَ لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ فَصَلُّوا وَادْعُوا اللَّهَ *
سیدنا ابو بکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے پاس تھے کہ سورج گرہن ہو گیا تو رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے اور (جلدی میں) اپنی چادر گھسیٹتے ہوئے مسجد میں گئے۔ ہم بھی آپ ﷺ کے ساتھ داخل ہوئے، پھر ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی۔ یہاں تک کہ آفتاب روشن ہوگیا ۔پھر آپ ﷺ نے فرمایا:”آفتاب اور ماہتاب کسی کے مرنے کی وجہ سے گرہن میں نہیں آتے ہیں اور جب یہ کیفیت دیکھا کرو تو نماز پڑھا کرو اور دعا کیا کرو ،یہاں تک کہ وہ حالت جاتی رہے ۔” ایک اور روایت میں کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :”لیکن ان کے ذریعے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو خوف دلاتا ہے۔”حدیث گرہن کئی بار بیان کی گئی ہے،اسی طرح کی ایک حدیث میں سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے عہدمیں ایک مرتبہ سورج گرہن ہوا ،جس دن کہ سیدنا ابراہیم (فرزند رسول اللہ ﷺ ) کی وفات ہوئی تو لوگوں نے کہا کہ سیدنا ابراہیم کی وفات کے سبب سے سورج گرہن ہوا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:”سورج اور چاند نہ کسی کے مرنے سے گرہن میں آتے ہیں اور نہ کسی کے جینے سے لہٰذا جب تم (گرہن کو) دیکھو تو نماز پڑھو اور اللہ سے دعا کرو۔ “
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ الصَّدَقَةِ فِي الْكُسُوفِ
سورج گرہن میں صدقہ دینا​

(562) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا قَالَتْ خَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ فَصَلَّى رَسُولُ اللَّهِ ﷺ بِالنَّاسِ فَقَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ قَامَ فَأَطَالَ الْقِيَامَ وَ هُوَ دُونَ الْقِيَامِ الْأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وَ هُوَ دُونَ الرُّكُوعِ الْأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ ثُمَّ فَعَلَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ مِثْلَ مَا فَعَلَ فِي الْأُولَى ثُمَّ انْصَرَفَ وَ قَدِ انْجَلَتِ الشَّمْسُ فَخَطَبَ النَّاسَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَ أَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَ لاَ لِحَيَاتِهِ فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَادْعُوا اللَّهَ وَ كَبِّرُوا وَ صَلُّوا وَ تَصَدَّقُوا ثُمَّ قَالَ يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ وَاللَّهِ مَا مِنْ أَحَدٍ أَغْيَرُ مِنَ اللَّهِ أَنْ يَزْنِيَ عَبْدُهُ أَوْ تَزْنِيَ أَمَتُهُ يَا أُمَّةَ مُحَمَّدٍ وَاللَّهِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَضَحِكْتُمْ قَلِيلاً وَ لَبَكَيْتُمْ كَثِيرًا*
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے دور میں (ایک مرتبہ) سورج گرہن ہوا تو رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو نما ز پڑھائی اور (نمازمیں) بہت طویل قیام کیا ۔پھر رکوع کیا تو وہ بھی بہت طویل کیا ۔ پھر (رکوع کے بعد) قیام کیا تو بہت طویل قیام کیا اور پہلے قیام سے کم تھا۔پھر آپ ﷺ نے طویل رکوع کیا اور پہلے رکوع سے کم تھا۔پھر آپ ﷺ نے سجدہ کیا اور بہت طویل سجدہ کیا ۔ پھر دوسری رکعت میں بھی اسی کے مثل کیا جو پہلی رکعت میں کیا تھا اس کے بعد نما ز مکمل کی اور اس وقت تک آفتاب صاف ہو چکا تھا ۔ پھر لوگوں کے سامنے خطبہ دیا،اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا:”آفتاب اور ماہتاب اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، نہ کسی کے مرنے سے گرہن میں آتے ہیں اور نہ کسی کی زندگی سے۔ پس تم جب اسے دیکھو تو اللہ سے دعا کرو اور اسکی بڑائی بیان کرو اور نما ز پڑھو اور صدقہ دو۔” پھر آپ ﷺ نے فرمایا:”اے امت محمد ! اللہ کی قسم !اللہ سے زیادہ کوئی اس بات کی غیرت نہیں رکھتا کہ اس کا غلام یا اس کی لونڈی زنا کرے۔ اے امت محمد! اللہ کی قسم! اگر تم لوگ ان باتوں کوجان لو جو میں جانتا ہوں تو تمہیں ہنسی بہت کم اور رونا بہت زیادہ آئے۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ النِّدَائِ بِالصَّلاَةِ جَامِعَةٌ فِي الْكُسُوفِ
گرہن کی نماز کے لیے اعلان کرنا​

(563) عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا كَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ نُودِيَ أَنَّ الصَّلاَةَ جَامِعَةٌ *
سیدنا عبداللہ بن عمرو (بن عاص) رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے عہد میں جب سورج گرہن ہوا تو “الصَّلٰوۃ جَامِعَۃٌ “کے الفاظ کے ساتھ اعلان کیا گیا۔ (یعنی نماز کے لیے اکٹھے ہو جاؤ)۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,752
پوائنٹ
1,207
بَابُ التَّعَوُّذِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فِي الْكُسُوفِ
گرہن میں عذاب قبر سے پناہ مانگنا​

(564) عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ يَهُودِيَّةً جَائَتْ تَسْأَلُهَا فَقَالَتْ لَهَا أَعَاذَكِ اللَّهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ فَسَأَلَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ ﷺ أَيُعَذَّبُ النَّاسُ فِي قُبُورِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ عَائِذًا بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ثُمَّ ذَكَرَتْ حَدِيْثَ الْكُسُوْفِ ثُمَّ قَالَتْ فِي آخِرِهِ: ثُمَّ أَمَرَهُمْ أَنْ يَتَعَوَّذُوا مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ*
ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک یہودیہ ان سے (کچھ)دریافت کرنے آئی اور اس نے (بطوردعا کے ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے) کہا کہ اللہ تمہیں عذاب قبر سے پناہ دے تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ کیا لوگوں پر ان کی قبروں میں عذاب کیا جائے گا؟ تو رسول اللہ ﷺ نے عذاب قبر سے پناہ مانگتے ہوئے فرمایا:”ہاں۔” پھر (عائشہ رضی اللہ عنہا نے) گرہن والی حدیث ذکر کی اور آخر میں کہا کہ (رسول اللہ ﷺ نے) لوگوں کو حکم دیا کہ عذاب قبر سے پناہ مانگیں ۔
 
Top