• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں دعا مانگنے کا بیان۔
307: سیدنا ابو بکر صدیقؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! مجھے ایک دعا سکھلائیے جسے میں اپنی نماز میں پڑھا کروں تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ کہا کر کہ "اے اللہ! میں نے اپنے نفس پر بڑا ظلم کیا ہے یا بہت ظلم کیا ہے اور گناہوں کو سوا تیرے کوئی نہیں بخشتا، پس تو بخش دے مجھے اپنے پاس کی بخشش سے اور مجھ پر رحم کر بیشک تو بخشنے والا مہربان ہے "۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں شیطان پر لعنت کرنا اور اس سے پناہ مانگنے کا بیان۔
308: سیدنا ابو الدرداءؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ (نماز کے لئے ) کھڑے ہوئے تو ہم نے سنا کہ آپﷺ کہتے تھے کہ "میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں" پھر فرمایا کہ "میں تجھ پر لعنت کرتا ہوں جیسی اللہ نے تجھ پر لعنت کی" (تین دفعہ فرمایا) اور اپنا ہاتھ یوں بڑھایا جیسے کوئی چیز لیتے ہیں۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! آج ہم نے نماز میں آپ کو وہ باتیں کرتے سنا جو پہلے کبھی نہیں سنی تھیں اور ہم نے یہ بھی دیکھا کہ آپ نے اپنا ہاتھ بڑھایا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ کا دشمن ابلیس میرا منہ جلانے کے لئے انگارے کا ایک شعلہ لے کر آیا۔ میں نے تین بار کہا کہ میں تجھ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ پھر میں نے کہا کہ میں تجھ پر لعنت کرتا ہوں جیسی اللہ نے تجھ پر لعنت کی پوری لعنت۔ وہ تینوں بار پیچھے نہ ہٹا، آخر میں نے چاہا کہ اس کو پکڑ لوں۔ اللہ کی قسم اگر ہمارے بھائی سلیمان علیہ السلام کی دعا نہ ہوتی تو وہ صبح تک بندھا رہتا اور مدینے کے بچے اس سے کھیلتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نبی کریمﷺ پر درود پڑھنے کا بیان۔
309: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ سیدنا سعد بن عبادہؓ کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں رسول اللہﷺ تشریف لائے۔ چنانچہ سیدنا بشیر بن سعدؓ نے پوچھا کہ یا رسول اللہﷺ! اللہ نے ہمیں آپﷺ پر درود بھیجنے کا حکم دیا ہے ، اس لئے بتائیے کہ ہم آپ پر کس طرح درود بھیجیں؟ یہ سننے کے بعد آپﷺ بالکل خاموش رہے اور ہم نے تمنا کی کاش انہوں نے (سیدنا بشیرؓ سے ) پوچھا ہوتا۔ پھر تھوڑی دیر بعد آپﷺ نے فرمایا کہ اس طرح درود پڑھا کرو "اللھم صلی علی محمد وعلی آل محمد کما صلیت علی ابراہیم وعلی آل ابراہیم وبارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراہیم و علی آل ابراہیم فی العالمین انک حمید مجید" اور سلام بھیجنے کا طریقہ تمہیں معلوم ہی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز سے سلام پھیرنا۔
310: عامر بن سعد اپنے والد سیدنا سعدؓ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہﷺ کو دائیں اور بائیں طرف سلام پھیرتے دیکھا کرتا تھا یہاں تک کہ آپﷺ کے رخسار کی سفیدی مجھے دکھلائی دیتی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جب نماز سے سلام پھیرے تو ہاتھ سے اشارہ کرنا مکروہ ہے۔
311: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھتے تو نماز کے اختتام پر دائیں بائیں السلام علیکم و رحمتہ اللہ کہتے ہوئے ہاتھ سے اشارہ بھی کرتے تھے۔ تو (یہ دیکھ کر) رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تم لوگ اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کرتے ہو جیسے شریر گھوڑوں کی دُمیں ہلتی ہیں، تمہیں یہی کافی ہے کہ تم قعدہ میں اپنی رانوں پر ہاتھ رکھے ہوئے دائیں اور بائیں منہ موڑ کر السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہا کرو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کیا کہا جائے ؟
312: وَرّاد ، جو سیدنا مغیرہ بن شعبہؓ کے مولیٰ تھے ، کہتے ہیں کہ سیدنا مغیرہؓ نے سیدنا معاویہؓ کو لکھ کر بھیجا کہ رسول اللہﷺ جب نماز پڑھ چکتے اور سلام پھیرتے تو کہتے "کوئی سچا معبود نہیں سوائے اللہ کے ، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں، سلطنت اسی کی ہے اور اسی کی تعریف ہے اور وہ سب کچھ کر سکتا ہے ، یا اللہ جو تو دے اُسے کوئی روک نہیں سکتا اور جو تو نہ دے اسے کوئی دے نہیں سکتا اور کسی کوشش کرنے والے کی کوشش تیرے آگے فائدہ نہیں دیتی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز کے بعد اللہ اکبر کہنا۔
313: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کی نماز کا اختتام پہچانتے تھے جب آپﷺ اللہ اکبر کہتے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز کے بعد سبحان اللہ، الحمد للہ اور اللہ اکبر کا ورد کرنا۔
314: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جو شخص ہر نماز کے بعد سبحان اللہ33 بار اور الحمد للہ 33 بار اور اللہ اکبر 33 بار کہے تو یہ ننانوے کلمے ہوں گے اور پورے 100 یوں کرے کہ ایک بار یوں پڑھے "لا الٰہ الا الله وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شيءٍ قدیر" یعنی "اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی سلطنت ہے اور اسی کے لئے سب تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے " تو اس کے گناہ بخشے جاتے ہیں اگرچہ دریا کے جھاگ کے برابر (یعنی بے حد) ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز کے بعد دائیں اور بائیں طرف پھرنا۔
315: سیدنا عبد اللہ بن مسعودؓ کہتے ہیں کہ تم میں سے کوئی اپنی ذات میں سے شیطان کو حصہ نہ دے ، یہ نہ سمجھے کہ نماز کے بعد داہنی ہی طرف پھرنا مجھ پر واجب ہے۔میں نے اکثر دیکھا ہے کہ رسول اللہﷺ بائیں طرف بھی پھرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : امامت کا حقدار کون ہے ؟
316: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ قوم کی امامت وہ شخص کرے جو قرآن زیادہ جانتا ہو۔ اگر قرآن میں برابر ہوں تو جو سنت زیادہ جانتا ہو اگر سنت میں سب برابر ہوں تو جس نے پہلے ہجرت کی ہو۔ اگر ہجرت میں بھی سب برابر ہوں تو جو اسلام پہلے لایا ہو اور کسی کی حکومت کی جگہ میں جا کر اس کی امامت نہ کرے (یعنی مقرر شدہ امام کے ہوتے ہوئے اس کی اجازت کے بغیر امامت نہ کرائے ) اور نہ اس کے گھر میں اس کی مسند پر بیٹھے مگر اس کی اجازت سے۔
 
Top