• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : عذر کی بناء پر جماعت سے رہ جانے کی رخصت۔
اس باب میں سیدنا عتبان بن مالک کی حدیث کتاب الایمان میں گزر چکی ہے (دیکھئے حدیث : 14)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز کو اچھے (خوبصورت) طریقہ پر ادا کرنے کا حکم۔
327: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ایک دن نماز پڑھانے کے بعد فرمایا کہ اے فلاں! تم اپنی نماز اچھی طرح کیوں ادا نہیں کرتے ؟ کیا نمازی کو یہ دکھائی نہیں دیتا کہ وہ کس طرح نماز پڑھ رہا ہے ؟ حالانکہ وہ اپنے فائدے کے لئے نماز پڑھتا ہے۔ اور اللہ کی قسم میں پیچھے والوں کو بھی اسی طرح دیکھتا ہوں جس طرح اپنے آگے والوں کو دیکھتا ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز اعتدال کے ساتھ اور پوری طرح پڑھنے کا بیان۔
328: سیدنا براء بن عازبؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کی نماز کو جانچا تو معلوم ہوا کہ آپﷺ کا قیام پھر رکوع پھر رکوع سے کھڑا ہونا، پھر سجدہ اور دونوں سجدوں کے درمیان کا جلسہ پھر دوسرا سجدہ اور سجدے اور سلام کے بیچ کا جلسہ یہ سب تقریباً برابر تھے۔

329: سیدنا انسؓ کہتے ہیں کہ بیشک میں تمہارے ساتھ اس طرح نماز پڑھنے میں کوتاہی نہیں کرتا جس طرح رسول اللہﷺ ہمارے ساتھ پڑھتے تھے۔ (ثابت نے )کہا کہ سیدنا انسؓ ایک کام کرتے تھے میں تمہیں وہ کام کرتے ہوئے نہیں دیکھتا کہ جب وہ رکوع سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوتے یہاں تک کہ کہنے والا کہتا کہ وہ بھول گئے۔ اور جب سجدہ سے سر اٹھاتے تو اتنا ٹھہرتے کہ کہنے والا کہتا کہ وہ بھول گئے۔ (یعنی دیر تک ٹھہرے رہتے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : افضل نماز لمبے قیام والی ہے۔
330: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ نمازوں میں بہتر وہ نماز ہے جس میں دیر تک کھڑا رہنا ہو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں سکون کا حکم۔
331: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ میں تمہیں اس طرح ہاتھ اٹھاتے دیکھ رہا ہوں گویا وہ شریر گھوڑوں کی دُمیں ہیں تم لوگ نماز میں سکون سے رہا کرو۔ پھر ایک مرتبہ آپﷺ نے ہمیں حلقہ باندھے دیکھ کر فرمایا کہ تم لوگ الگ الگ کیوں ہو؟ پھر ایک مرتبہ فرمایا کہ تم لوگ اس طرح صف کیوں نہیں باندھتے جس طرح بارگاہِ الٰہی میں فرشتے صف باندھے ہیں؟ ہم نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ فرشتے اپنے رب کے ہاں کس طرح صف باندھتے ہیں؟ تو آپﷺ نے فرمایا کہ وہ پہلی صفوں کو پورا کرتے ہیں اور صف میں مل کر کھڑے ہوتے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں سلام کے جواب کے لئے اشارہ کرنا۔
332: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھے کسی کام کے لئے بھیجا ، پھر میں لوٹ کر آپﷺ کے پاس پہنچا، آپﷺ (سواری پر) چل رہے تھےﷺ قتیبہ نے کہا کہ (نفل) نماز پڑھ رہے تھے [ میں نے سلام کیا تو آپﷺ نے اشارے سے جواب دیا، جب نماز سے فارغ ہوئے تو مجھے بلایا اور فرمایا کہ تو نے ابھی مجھے سلام کیا تھا اور میں نماز پڑھ رہا تھا (اس لئے جواب نہ دے سکا) حالانکہ آپ کا منہ مشرق کی طرف تھا (اور قبلہ مشرق کی طرف نہ تھا تو معلوم ہوا کہ نفل نماز سواری پر پڑھتے وقت قبلہ کی طرف منہ ہونا ضروری نہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں گفتگو کرنے کا حکم منسوخ ہے۔
333: سیدنا معاویہ بن حکم سلمیؓ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھ رہا تھا کہ اتنے میں ہم میں سے ایک شخص چھینکا تو میں نے کہا کہ یرحمک الله۔ تو لوگوں نے مجھے گھورنا شروع کر دیا، میں نے کہا کہ کاش مجھ پر میری ماں رو چکی ہوتی (یعنی میں مر جاتا) تم کیوں مجھے گھورتے ہو؟ یہ سن کر وہ لوگ اپنے ہاتھ رانوں پر مارنے لگے۔ جب میں نے یہ دیکھا کہ وہ مجھے چپ کرانا چاہتے ہیں تو میں چپ ہو رہا۔ جب رسول اللہﷺ نماز پڑھ چکے تو قربان ہوں آپﷺ پر میرے ماں باپ کہ میں نے آپﷺ سے پہلے اور آپﷺ کے بعد کوئی آپ سے بہتر سکھانے والا نہیں دیکھا۔ اللہ کی قسم آپﷺ نے نہ مجھے مارا اور نہ مجھے گالی دی بلکہ یوں فرمایا کہ نماز میں دنیا کی باتیں کرنا درست نہیں، وہ تو تسبیح، تکبیر اور قرآن مجید کا پڑھنا ہے یا جیسا کہ آپﷺ نے فرمایا۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ میرا جاہلیت کا زمانہ ابھی گزرا ہے ، اب اللہ تعالیٰ نے اسلام نصیب کیا ہے ، ہم میں سے بعض لوگ کاہنوں (پنڈتوں، نجومیوں) کے پاس جاتے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا کہ تو ان کے پاس مت جا۔ پھر میں نے کہا کہ ہم میں سے بعض برا شگون لیتے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا کہ یہ ان کے دلوں کی بات ہے ، تو کسی کام سے ان کو نہ روکے یا تم کو نہ روکے۔ پھر میں نے کہا کہ ہم میں سے بعض لوگ لکیریں کھینچتے ہیں (یعنی کاغذ پر یا زمین پر، جیسے رمّال کیا کرتے ہیں) تو آپﷺ نے فرمایا کہ ایک پیغمبر لکیریں کھینچا کرتے تھے پھر جو ویسی ہی لکیر کرے تو وہ درست ہے۔ سیدنا معاویہؓ نے کہا کہ میری ایک لونڈی تھی جو احد اور جوانیہ (ایک مقام کا نام ہے ) کی طرف بکریاں چرایا کرتی تھی، ایک دن میں جو وہاں آ نکلا تو دیکھا کہ بھیڑیا ایک بکری کو لے گیا ہے ، آخر میں بھی آدمی ہوں مجھے بھی غصہ آ جاتا ہے جیسے ان کو آتا ہے ، میں نے اس کو ایک طمانچہ مارا۔ پھر میں رسول اللہﷺ کے پاس آیا تو رسول اللہﷺ نے میرا یہ فعل بہت بڑا قرار دیا۔ میں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! کیا میں اس لونڈی کو آزاد نہ کر دوں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو میرے پاس لے کر آ میں آپﷺ کے پاس لے کر گیا تو آپﷺ نے اس سے پوچھا کہ اللہ کہاں ہے ؟ اس نے کہا کہ آسمان پر پھر آپﷺ نے فرمایا کہ میں کون ہوں؟ اس نے کہا کہ آپﷺ اللہ کے رسول ہیں (یعنی اللہ نے آپﷺ کو بھیجا ہے ) تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تو اس کو آزاد کر دے یہ مومنہ (یعنی ایماندار) ہے۔

334: سیدنا زید بن ارقمؓ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نماز میں باتیں کیا کرتے تھے ، ہر شخص اپنے پاس والے سے نماز پڑھتے پڑھتے بات کرتا تھا۔ یہاں تک کہ یہ آیت "اللہ کے سامنے چپ چاپ (فرمانبردار ہو کر) کھڑے ہو" نازل ہوئی تب سے ہمیں خاموش رہنے کا حکم ہوا اور بات کرنا منع ہو گیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں، ضرورت کے وقت سبحان اللہ کہنا۔
335: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مردوں کو سبحان اللہ کہنا چاہئیے اور عورتوں کو تالی بجانی چاہئیے اور ایک روایت میں ہے کہ (ایسا) نماز میں (کرنا چاہئیے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی ممانعت۔
336: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ یا تو لوگ نماز میں دعا کرتے وقت اپنی نگاہ کو آسمان کی طرف اٹھانے سے رک جائیں یا پھر ان کی نگاہیں چھین لی جائیں گی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نما ز ی کے آ گے سے گزرنے پر سخت و عید۔
337: بسر بن سعید سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن خالد جہنیؓ نے ان کو ابو جہیم (عبد اللہ بن حارث بن صمہ انصاریؓ کے پاس یہ پوچھنے کے لئے بھیجا کہ رسول اللہﷺ نے اس شخص کے بارے میں کیا فرمایا ہے جو نمازی کے سامنے سے گزرے ؟ سیدنا ابو جہیمؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے کہ اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا ، وہ وبال (جو اس کے گزرنے کی وجہ سے اس پر ہے ) جان لے تو چالیس تک کھڑا رہنا، سامنے سے گزرنے سے بہتر سمجھے۔ ابو النصر نے کہا کہ میں نہیں جانتا ہے کہ (ابو جہیمؓ نے ) کیا کہا چالیس دن یا مہینے یا چالیس سال۔
 
Top