• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کے خطبوں کے درمیان بیٹھنا۔
418: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ خطبہ کھڑے ہو کر پڑھتے۔ پھر بیٹھ جاتے ، پھر کھڑے ہوتے اور کھڑے کھڑے پڑھتے۔ اور جس نے تم سے کہا کہ بیٹھ کر پڑھتے تھے ، اللہ کی قسم اس نے جھوٹ کہا۔ اور اللہ کی قسم میں نے تو آپﷺ کے ساتھ دو ہزار سے زیادہ نمازیں پڑھی ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : نماز اور خطبہ میں تخفیف کرنا۔
419: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز میں پڑھی ہیں۔ آپﷺ کی نماز اور خطبہ (دونوں) درمیانے ہوتے تھے۔ (یعنی نہ بہت لمبا نہ چھوٹا)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جب کوئی آدمی جمعہ کے دن اس حال میں مسجد میں داخل ہو کہ امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ دو رکعت پڑھے۔
420: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ سلیک غطفانیؓ جمعہ کے دن آئے اور رسول اللہﷺ منبر پر بیٹھے تھے۔ اور سلیکؓ بغیر نماز پڑھے بیٹھ گئے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم نے دو رکعت پڑھی؟ انہوں نے کہا کہ نہیں ،تو آپﷺ نے فرمایا کہ اٹھو اور ان کو پڑھ لو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : خطبہ کے لئے دوسروں کو چپ کرانا۔
421: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تو جمعہ کے دن اپنے ساتھی کو کہے کہ "چپ رہ" اور (اس وقت) امام خطبہ پڑھ رہا ہو، تو تو نے لغو بات کی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : کان لگا کر خاموشی سے خطبہ سننے کی فضیلت۔
422: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ جس نے غسل کیا اور جمعہ میں آیا اور جتنی مقدر میں تھی نماز پڑھی، پھر خطبہ سے فارغ ہونے تک خاموش رہا، پھر امام کے ساتھ نماز پڑھی تو اس کے اس جمعہ سے گذشتہ جمعہ تک اور تین دن کے اور زیادہ گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے کا بیان۔
423: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم جمعہ پڑھ چکو تو چار رکعت پڑھ لو۔ ایک دوسری روایت میں یہ ہے کہ اگر تمہیں کچھ جلدی ہو تو دو رکعت مسجد میں اور دو رکعت گھر میں لوٹ کر پڑھ لو۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کے بعد گھر میں نماز پڑھنا۔
424: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ جب وہ (عبد اللہ ص) جمعہ پڑھ چکتے تھے تو گھر آ کر دو رکعت ادا کرتے اور کہتے کہ رسول اللہﷺ بھی اسی طرح کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ کے بعد کلام کرنے یا نکلے بغیر نماز نہ پڑھی جائے۔
425: عمر بن عطاء کہتے ہیں کہ سیدنا نافع بن جبیر نے انہیں سیدنا سائب بن اخت نمر کے پاس وہ چیز پوچھنے کے لئے بھیجا جو سیدنا معاویہؓ نے ان کی نماز میں نوٹ کی تھی۔ (جب عمر بن عطاء نے جا کر پوچھا تو) سائب بن اخت نمر نے کہا کہ ہاں! میں نے ان (سیدنا معاویہ ص) کے ساتھ مقصوریٰ (جگہ کا نام) میں نماز جمعہ پڑھی تھی۔ جب امام نے نماز سے سلام پھیرا تو میں نے اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر نماز شروع کر دی۔ سیدنا معاویہؓ نے (گھر یا کسی کمرے وغیرہ) میں داخل ہونے کے بعد مجھے بلا بھیجا، اور کہا کہ آج جو کام تم نے کیا ہے آئندہ نہ کرنا۔ جب نماز جمعہ سے فارغ ہو جاؤ تو جب تک کوئی بات چیت نہ کر لو یا اس جگہ کو نہ چھوڑ دو، متصلاً نماز نہ پڑھو۔ کیونکہ رسول اکرمﷺ نے ہمیں اسی بات کا حکم دیا ہے۔ ( آپﷺ نے اس طرح فرمایا ہے ) کہ ہم ایک نماز کے بعد متصلاً دوسری نماز بات چیت کئے بغیر یا اس جگہ کو چھوڑے بغیر نہ پڑھیں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جمعہ چھوڑنے پر سخت وعید۔
426: حکم بن میناء سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن عمر اور سیدنا ابو ہریرہؓ نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ اپنے منبر کی لکڑیوں پر فرما رہے تھے کہ "لوگ جمعہ چھوڑ دینے سے باز آئیں نہیں تو اللہ تعالیٰ ان کے دلوں پر مہر لگا دے اور وہ غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کتاب: عیدین کے مسائل

باب : عیدین میں اذان اور اقامت چھوڑنے کا بیان۔
427: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ دونوں عیدوں کی نماز کئی بار بغیر اذان اور بغیر اقامت کے پڑھی۔
 
Top