• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : بیشک بلالؓ رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاؤ اور پیو۔
584: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے دو مؤذن تھے۔ ایک سیدنا بلالؓ اور دوسرے سیدنا ابن امّ مکتومؓ جو کہ نابینا تھے ، تو آپﷺ نے فرمایا کہ بلال رات کو اذان دیتے ہیں، پس تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ ابن اُمّ مکتوم اذان دیں۔ راوی نے کہا کہ ان دونوں کی اذان میں کچھ (زیادہ) دیر نہ ہوتی تھی اتنا ہی وقت تھا کہ یہ اترے اور وہ چڑھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اس آدمی کے روزے کا بیان جس نے جنابت کی حالت میں صبح کی۔
585: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ اور اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ رمضان میں رسول اللہﷺ کو بغیر احتلام کے ، جماع کی وجہ سے صبح ہو جاتی تھی اور پھر آپﷺ روزہ رکھتے تھے۔

586: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور پوچھا اور اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا دروازے کی اوٹ سے سنتی تھیں۔ غرض اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! مجھے نماز کا وقت آ جاتا ہے اور میں جنبی ہوتا ہوں، تو کیا میں روزہ رکھوں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ مجھے بھی نماز کا وقت آ جاتا ہے اور میں جنبی ہوتا ہوں، پھر میں روزہ رکھتا ہوں۔ اس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! آپ اور ہم برابر نہیں ہیں، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کے اگلے پچھلے گناہ بخش دئیے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ قسم ہے اللہ تعالیٰ کی میں امید رکھتا ہوں کہ میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہوں اور تم سب سے زیادہ ان چیزوں کا جاننے والا ہوں جن سے بچنا ضروری ہے۔ (غرض اس سائل کو یہ گمان ہوا کہ شاید یہ حکم آپﷺ کے ساتھ خاص ہے مگر آپﷺ نے فرمایا کہ یہ حکم مجھے اور تم سب کو برابر ہے اور اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بندہ کسی حالت میں تکلیفِ شرعی اور لوازمِ عبدیت سے باہر نہیں ہو سکتا اور نبیﷺ نے فرمایا کہ "میں امید رکھتا ہوں" یہ کمال عبدیت ہے ورنہ حقیقت میں نبیﷺ کا مرتبہ ایسا ہی ہے کہ سارے جہاں سے اعلم و اتقی ہیں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : اس روزہ دار کا بیان جو بھول کر کھا پی لے۔
587: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو روزہ دار بھول کر کھا لے یا پی لے تو وہ اپنا روزہ پورا کر لے۔ اس لئے کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے کھلا پلا دیا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : روزہ دار کو جب کھانے کی دعوت دی جائے تو وہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔
588: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: جب کسی روزہ دار کو کھانے کے لئے بلایا جائے تو وہ کہہ دے کہ میں روزے سے ہوں۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جو شخص رمضان میں اپنی عورت سے جماع کر بیٹھے ، اس کے کفارہ کا بیان۔
589: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! میں ہلاک ہو گیا۔ نبیﷺ نے فرمایا کہ تجھے کس چیز نے ہلاک کیا؟ اس نے کہا کہ میں رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تو ایک غلام یا لونڈی آزاد کر سکتا ہے ؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ دو مہینے کے روزے لگاتار رکھ سکتا ہے ؟ اس نے کہا کہ نہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا سکتا ہے ؟ اس نے کہا نہیں۔ (سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں) پھر وہ بیٹھا رہا یہاں تک کہ نبیﷺ کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا آیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ جا یہ مسکینوں کو صدقہ دے دے۔ اس نے کہا کہ مدینہ کے دونوں کنکریلی کالے پتھروں والی زمینوں کے درمیان میں مجھ سے بڑھ کر کوئی مسکین ہے ؟ بلکہ اس علاقہ میں کوئی گھر والا مجھ سے بڑھ کر محتاج نہیں تو نبیﷺ ہنس پڑے (قربانت شوم وفدایتگرم درگرد سرت گردم) یہاں تک کہ آپﷺ کے مبارک دانت ظاہر ہو گئے۔ پھر آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو لے اور اپنے گھر والوں کو کھلا۔

590: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ میں جل گیا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ کیوں؟ اس نے کہا کہ میں رمضان شریف میں دن کے وقت اپنی عورت سے جماع کر بیٹھا۔ آپﷺ نے فرمایا کہ صدقہ دے ، صدقہ دے۔ اس نے کہا کہ میرے پاس تو کچھ موجود نہیں ہے۔ اتنے میں آپﷺ کے پاس دو ٹوکرے (غلہ یا کھجور) کھانے کے آئے تو آپﷺ نے فرمایا کہ لے یہ صدقہ کر دی۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : روزہ دار کے بوسہ دینے (کے جواز) کے متعلق۔
591: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ روزے کی حالت میں (اپنی ازواج کو) بوسہ دیتے اور مباشرت کر لیتے (یعنی ساتھ چمٹا لیتے ) تھے۔ لیکن آپﷺ تم سب سے زیادہ اپنے جذبات پر قابو رکھنے والے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : جب رات آ جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار افطار کر لے
592: سیدنا عبد اللہ بن ابی اوفیؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ رمضان کے مہینے میں سفر میں تھے۔ پھر جب آفتاب غروب ہوا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اے فلاں! اترو اور ہمارے لئے ستو گھول دو۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! ابھی تو دن ہے (یعنی ان صحابی کو یہ خیال ہوا کہ جب غروب کے بعد جو سرخی ہے وہ جاتی ہے جب رات آتی ہے حالانکہ یہ غلط ہے ) آپﷺ نے پھر فرمایا کہ اترو (یعنی اونٹ پر سے ) اور ہمارے لئے ستو گھولو۔ پھر وہ اترے اورستو گھول کر آپﷺ کے پاس لائے اور آپﷺ نے نوش فرمائے اور پھر اپنے ہاتھ سے اشارہ فرمایا کہ جب سورج اس طرف غروب ہو جائے (یعنی مغرب میں) اور اس طرف (یعنی مشرق سے ) رات آ جائے تو روزہ دار کو روزہ کھول لینا چاہئیے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : افطار میں جلدی کرنے کا بیان۔
593: سیدنا سہل بن سعدؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: لوگ اس وقت تک خیر پر رہیں گے جب تک افطاری میں جلدی کرینگے۔

594: ابو عطیہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں اور مسروق اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے اور مسروق نے ان سے کہا کہ اے اُمّ المؤمنین! رسول اللہﷺ کے اصحاب میں سے دو شخص ایسے ہیں جو نیکی اور بھلائی میں کمی نہیں کرتے ، ان میں سے ایک تو اوّل وقت افطار کرتے ہیں اور اوّل وقت ہی نماز پڑھتے ہیں اور دوسرے افطار اور نماز میں دیر کرتے ہیں۔ اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ وہ کون ہیں جو اوّل افطار کرتے ہیں اور اوّل وقت نماز پڑھتے ہیں؟ تو ہم نے کہا کہ وہ عبد اللہ (بن مسعود)ؓ ہیں تو اُمّ المؤمنین نے کہا کہ رسول اللہﷺ بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : صومِ وصال (یعنی پے در پے روزے رکھنے ) سے ممانعت۔
595: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے وصال سے منع کیا تو ایک شخص نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسولﷺ! آپ تو وصال کر لیتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا کہ تم میں سے کون میرے برابر ہے ؟ میں تو رات کو رہتا ہوں کہ مجھے میرا پروردگار کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔ پھر بھی لوگ وصال سے باز نہ آئے ، (یہ رسول اللہﷺ کے اصحاب کی کمال محبت اور اطاعت تھی اور انہوں نے اس نہی کو براہِ شفقت سمجھا) تو آپﷺ نے ان کے ساتھ ایک روز وصال کیا، پھر دوسرے روز (بھی وصال کیا) پھر انہوں نے چاند دیکھ لیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اگر چاند نہ ہوتا تو میں زیادہ وصال کرتا (اور آپﷺ کا یہ فرمانا زجر و توبیخ کی راہ سے تھا، جب وہ لوگ وصال سے باز نہ رہے )۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب : سفر میں روزہ اور افطار (دونوں کی اجازت)۔
596: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے رمضان میں سفر کیا اور روزہ رکھا یہاں تک کہ عسفان کے مقام پر پہنچے۔ پھر آپﷺ نے ایک پیالہ منگوایا، اس میں پینے کی کوئی چیز تھی تو آپﷺ نے اس کو دن میں پیا تاکہ سب لوگ دیکھیں۔مکہ میں پہنچنے تک افطار کرتے رہے۔ سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے روزہ بھی رکھا اور افطار بھی کیا، پس جس کا جی چاہے وہ روزہ رکھے اور جس کا جی چاہے افطار کرے۔

597: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ فتح مکہ کے سال رمضان میں مکہ کی طرف نکلے اور روزہ رکھا، یہاں تک کہ جب (مقامِ) کراع غمیم تک پہنچے اور لوگوں نے بھی روزہ رکھا ہوا تھا۔ پھر آپﷺ نے ایک پانی کا پیالہ منگوایا اور اس کو بلند کیا، یہاں تک کہ لوگوں نے ان کی طرف دیکھا۔ پھر آپﷺ نے پی لیا۔( اس کے بعد لوگوں نے بھی پی لیا) اس کے بعد آپﷺ سے عرض کیا گیا کہ بعض لوگ ابھی تک روزہ رکھے ہوئے ہیں تو آپﷺ نے فرمایا کہ وہی نافرمان ہیں وہی نافرمان ہیں۔
 
Top