Aamir
خاص رکن
- شمولیت
- مارچ 16، 2011
- پیغامات
- 13,382
- ری ایکشن اسکور
- 17,097
- پوائنٹ
- 1,033
کچھ اور اضافہ ہونا چاہیے :)ہمارے آس پاس کے بریلویوں کی تو ہمات!!!! جنھیں پڑھ کہ یقیناََ آپ ہنسیں گے۔۔
ماں اپنا جھوٹا پانی بچے کو نہیں پلاتی ایسا کرنے سے بچے کے دانت مشکل سے نکلیں گے،
اگر چارپائی پہ بیٹھ کہ پاؤں ہلادیے تو گھر میں نحوست آجائے گی۔۔
اگر گھر میں تیل یا دودھ گرگیا تو لازمی کوئی مصیبت آنے والی ہے ۔
گھر میں ٹوٹا شیشہ یا برتن رکھنے سے رزق میں تنگی آ جاتی ہے ۔
گھر سے نکلتے وقت پیچھے سے آدمی کو آواز دے دی تو آدمی کا کام بگڑ جائیگا۔۔
خالی قینچی چلادی تو میاں بیوی میں جھگڑا ہو جائیگا،
گھر میں مہندی یا مرچ کا پودا لگا دیا تو میاں بیوی میں علیحدگی ہو جائیگی۔
اگر چھوٹے بچے کو کھلے آسمان تلے لٹادیا تو پریاں یا بلائیں اس بچے پہ آجاتی ہیں ۔
آئی ہنسی؟؟؟؟؟
اگر بچے کے پیروں کو چوما جائے تو بچہ بڑا ہوکر چور بنتا ہے۔
اگر بچہ کنگھی سے کھیلے تو اسکے دانت نکلنے میں مشکل ہوتی ہے۔
اگر گھر پر چپل یا جوتا الٹا رکھا ہو تو گھر میں جھگڑا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے۔
اگر کسی پر چھپکلی گر جائے تو اسے سونے کے پانی سے نہانا چاہیے۔ (یعنی پانی میں کوئی سونے کا زیور ڈال کر اس پانی کا استعمال کرنا)
آنکھوں کا پھڑکنا مصیبت کا آنا ،
ایسی کئی خرافات اور بھی ہیں جو یاد نہیں آتی، ایسے لوگوں کو میں کافی عجیب طریقے سے سمجھاتا ہوں، ایک بار ایک دوست نے ہتھیلی پر کھجلی کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آج پیسہ آنے والا ہے، تو میں نے کہا لگتا ہے آج آپ نے ہاتھوں کی صفائی ٹھیک سے نہیں کی اسی لئے کھجلی آ رہی ہے
اسی طرح ایک بار کسی نے کہا کہ میری دائیں آنکھ پھڑک رہی ہے شاید کچھ مصیبت آنے والی ہے، میں نے کہا دائیں آنکھ نہیں بلکہ بائیں آنکھ پھڑکنے سے مصیبت آتی ہے، بیچارہ کو فورا تسلی ہو گئی کہ اچھا ہوا دائیں آنکھ تھی،،، ابتسامہ