• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مدرسہ کی معلومات درکار ہے

شمولیت
ستمبر 04، 2014
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
33
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ،
کیا کوئی ایسا مدرسہ ہے جو یونورسٹی بھی ہو، میں سافٹ ویئر انجینئرز بننا چاہتا ہوں اور دین کی تعلیم بھی حاصل کر نا چاہتا ہوں،
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہ معلومات کس کے لئے چاہئیں اس پر تھوڑی تفصیل بتا دیں تو شاکر و یونس صاحبان کو آسانی ہو گی، کہ سوفٹ ویئر انجینئر اور دینی تعلیم اکٹھی حاصل کرنے والا یا والی کی تعلیمی بیک گراؤنڈ کیا ھے، فائنل میں کیا گریڈ ھے اور مضامین کونسے تھے وغیرہ اور یہ تعلیم کھاریاں سے ہی حاصل کرنی ھے یا مائگریٹ بھی ہو سکتے ہیں۔

والسلام
 
شمولیت
ستمبر 04، 2014
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
33
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاۃ
مجھے درکار ہیں، میٹرک میں 76٪ نمبر ہیں اور ان شاء اس بار بھی اچھے آنے کی امید ہے یعنی انٹرمیڈیٹ میں، یہ تعلیم کسی بھی جگہ سے حاصل ہو جائے ، جگہ کا مسلہ نہیں۔ تقابل ادیان میں دلچسپی رکھتا ہوں
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

انٹر ایگزیم کب ۔۔۔ اور مضامین کونسے ہیں۔

والسلام
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

سوفٹویئر انجینئرنگ اور دینی تعلیم پر تو آپکو مطلوبہ اشخاص یا پاکستان سے ہی کوئی بتا سکتا ھے میرے خیال سے دونوں اکٹھی پر نہ کوئی ادارہ ھے اور نہ ہی الگ سے آپ دونوں پر ایک ساتھ علم حاصل کر سکتے ہیں۔ باقی لاہور سے انجینئرنگ یونیورسٹی پر مجھے معلوم ھے مگر حالیہ کنفرم کر کے بتا سکتا ہوں، اس کے علاوہ پاکستان میں بہت سے پرائیویٹ ادارے بھی ہیں ان پر بھی پاکستان سے ممبران آپکو بتا سکتے ہیں، یہاں ایک ممبر کومسیٹس میں ٹیوٹر ہیں ان کی خدمات بھی حاصل کریں۔

والسلام
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,585
ری ایکشن اسکور
6,763
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ،
کیا کوئی ایسا مدرسہ ہے جو یونورسٹی بھی ہو، میں سافٹ ویئر انجینئرز بننا چاہتا ہوں اور دین کی تعلیم بھی حاصل کر نا چاہتا ہوں،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
بہت مشکل ہےکہ کوئی ایسا مدرسہ پاکستان میں ہو۔
ویسے ہمارے محترم @ابن حسیم بھائی شائد کچھ مدد کرسکیں کیونکہ وہ سوفٹ ویئر انجینئر بھی ہیں اور دینی مدرسے سے فارغ التحصیل بھی ہیں، ماشاء اللہ
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ،
کیا کوئی ایسا مدرسہ ہے جو یونورسٹی بھی ہو، میں سافٹ ویئر انجینئرز بننا چاہتا ہوں اور دین کی تعلیم بھی حاصل کر نا چاہتا ہوں،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
بھائ پاکستان میں تو ایسا کوئ مدرسہ نہیں جو دین کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی مہارت مہیا کرتا ہو۔ اور یقیننا اس چیز کی بہت کمی ہے، شائید ہمارے مدارس متفق ہو کر مل بیٹھ کر اسکا کوئ حل نکال سکیں۔ میں نے بھی دونوں چیزوں کو ساتھ ساتھ پڑھا ہے صبح کو جامعہ ابی بکر کلاسز لیتا تھا شام کو کالج جاتا تھا رات کو خود مطالعہ کرتا تھا۔
میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ آپ پہلے آئ سی ایس کر لیں اسکے بعد کسی بھی مدرسہ میں داخلہ لے لیں، اور ساتھ میں فاصلاتی نظام تعلیم کی بدولت بی ایس سی ایس میں داخلہ لے لیں۔ ہر سمسٹر میں اتنے ہی مضامین لیں جتنوں کو آپ آسانی سے پڑھ سکیں، چار کی بجائے بھلے پانچ یا چھ سال لگا لیں مگر سی جی پی اچھی رکھیں۔ فاصلاتی نظام تعلیم میں ورچوئیل یونیورسٹی بہتر رہے گی۔ اس طرح آپ درس نظامی مکمل کرنے تک بیچلر آف سافٹ وئیر انجیینئر نگ بھی مکمل کر لیں گے اور اگر ممکن ہوا تو شائید ایم ایس بھی کر لیں۔
اسکے بعد عملی میدان میں آئیں، اللہ رب العزت آپ کے لیے آسانیوں کے دروازے کھول دے گا۔ ان شا ء اللہ
 
Top