السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ،
کیا کوئی ایسا مدرسہ ہے جو یونورسٹی بھی ہو، میں سافٹ ویئر انجینئرز بننا چاہتا ہوں اور دین کی تعلیم بھی حاصل کر نا چاہتا ہوں،
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔
بھائ پاکستان میں تو ایسا کوئ مدرسہ نہیں جو دین کے ساتھ ساتھ عصری علوم میں بھی مہارت مہیا کرتا ہو۔ اور یقیننا اس چیز کی بہت کمی ہے، شائید ہمارے مدارس متفق ہو کر مل بیٹھ کر اسکا کوئ حل نکال سکیں۔ میں نے بھی دونوں چیزوں کو ساتھ ساتھ پڑھا ہے صبح کو جامعہ ابی بکر کلاسز لیتا تھا شام کو کالج جاتا تھا رات کو خود مطالعہ کرتا تھا۔
میں آپ کو یہ مشورہ دوں گا کہ آپ پہلے آئ سی ایس کر لیں اسکے بعد کسی بھی مدرسہ میں داخلہ لے لیں، اور ساتھ میں فاصلاتی نظام تعلیم کی بدولت بی ایس سی ایس میں داخلہ لے لیں۔ ہر سمسٹر میں اتنے ہی مضامین لیں جتنوں کو آپ آسانی سے پڑھ سکیں، چار کی بجائے بھلے پانچ یا چھ سال لگا لیں مگر سی جی پی اچھی رکھیں۔ فاصلاتی نظام تعلیم میں ورچوئیل یونیورسٹی بہتر رہے گی۔ اس طرح آپ درس نظامی مکمل کرنے تک بیچلر آف سافٹ وئیر انجیینئر نگ بھی مکمل کر لیں گے اور اگر ممکن ہوا تو شائید ایم ایس بھی کر لیں۔
اسکے بعد عملی میدان میں آئیں، اللہ رب العزت آپ کے لیے آسانیوں کے دروازے کھول دے گا۔ ان شا ء اللہ