Raza Asqalani
رکن
- شمولیت
- جنوری 10، 2017
- پیغامات
- 60
- ری ایکشن اسکور
- 1
- پوائنٹ
- 57
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ نے یہاں سے جو پیش کرنا ہے آپ خود یونیکوڈ میں تحریر کر کے پیش فرمائیں!
اور آپ نے ابن حجر العسقلانی کا قول پیش کیا تھا، اسی پر آپ سے کہا گیا تھا کہ آپ صحیح بخاری کی وہ مرفوع مسند حدیث بتائیں جسے ابن حجر العسقلانی نے ضعیف کہا ہو!
آپ نے اٹھا کر کسی اور کے مقالہ کا غلاف لگا دیا!
ویسے آپ نے اس مقالہ کا عنوان پڑھا بھی ہے کہ اس پر کیا لکھا ہوا ہے؟
مرويات االإمام البخاري في التفسير في غير صحيحه
اس کے عنوان کا ذرا اردو میں ترجمہ ہی کردیں!
میرے بھائی! اگر یہ صرف حسن ظن ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تو حقیقت کو ثابت کرتے ہوئے یہ بتلا دیجئے کہ ابن حجر العسقلانی نے صحیح بخاری بخاری کی کس مرفوع مسند حدیث کو ضعیف کہا ہے!
میرے بھائی! آپ نے جو حوالہ پیش کیا ہے اس سے آپ کا مطلب ''کہ یہ حسن ظن ہے ورنہ اس کا حقیقت سے تعلق نہیں'' ثابت نہیں ہوتا!
یہ الفاظ اب حجر العسقلانی کے نہیں ہیں!یہ آپ کے ذہن کی اختراع ہے!
اس عنوان کا ترجمہ ضرور لکھیئے گا!
مرويات االإمام البخاري في التفسير في غير صحيحه
ایک التماس اور ہے کہ ہمیں سے خطاب کرتے ہوئے اہل الحدیث یا سلفی تحریر فرمائیں، آپ غیر مقلد لکھیں گے پھر ہم بھی آپ کو مرجئ، جہمی وغیرہ لکھ کر خطاب کریں گے تو گفتگو میں مد مزگی آجائے گی!
جناب یہ پڑھیں آپ کی جماعت سے اس کا جواب