• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب

شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
277
پوائنٹ
71
شوافع کراچئ میں بهی ہیں اور ہندوستان میں کیرلا اور کوکن مهاراشٹر می ن بہت زیادہ ہیں
ویسے ان مذاهب اربعہ کے مدعیوں کو اگر عقیدہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے تو غربت اسلام دیکهمے والی ہو گی
اللهم انا نسئلک الثبات حتی الممات
 
شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
میں نے یہ بھی بیان کیا ہے کہ اہل حدیث کون ہیں، اب آپ وہ اعتراض وارد کیجئے!
وعلیکمُ السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
برادر عزیز اعتراض وارد تو آپ کر تے ہیں ۔ میں تو بس اتنا عرض کر رہا ہوں کہ آدمی ہر جگہہ اپنا مذہبی شجرہ نہیں بتا سکتا ۔۔اسے مطلق لفظ ہی بولنا ہوتا ہے ۔۔۔ کوئی اعتراض کا مقام ہو تو وضاحت کر سکتے ہیں۔
’’مثال کے طور پہ آپ نے ’’داعش‘‘ کا اہل حدیث کے نام خط نیٹ پہ پڑھا ہے ۔اس کا عنوان ’’ رسالۃ الی اہلحدیث ‘‘ ہے ۔
وہ مدعی ہیں کہ لوگ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ ہم خوارج ہیں ۔۔حالانکہ ہم خالص سلفی العقیدہ کے حامل ہیں ۔
البتہ موجودہ سلفی مرجئہ ہیں۔‘‘
کہنے کا مقصد ہے تمام لوگ اپنے لئے سب سے اچھا عنوان اختیار کرتے ہیں۔ اور ہر فرقہ یہی کرتا ہے ۔
اور اس دعوٰی کے ساتھ آپ کی لمبی تعریف اگر مفصل ہو بھی تو مزید بحث سے نہیں روک سکتی۔
اسی لئے پھر کلام کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں۔
لیکن ’’مطلق صحیح‘‘ عنوان سے ’’اصل ‘‘ ہی مراد ہوتا ہے ۔

شمولیت
نومبر 27، 2014
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
63
پوائنٹ
49
یہ بھی اس سے ملتا جلتا ہی نقشہ ہے ۔ لیکن اس میں ملکوں کے نام بھی ہیں۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
برادر عزیز اعتراض وارد تو آپ کر تے ہیں ۔
بلکل جناب! ہم قرآن و سنت کے خلاف مؤقف پر اعتراض وارد کرتے ہیں، اور اللہ کی توفیق سےاعتراض کی بنیاد ہوتی ہے اور دلائل کے ساتھ کرتے ہیں!
میں تو بس اتنا عرض کر رہا ہوں کہ آدمی ہر جگہہ اپنا مذہبی شجرہ نہیں بتا سکتا ۔۔اسے مطلق لفظ ہی بولنا ہوتا ہے ۔۔۔ کوئی اعتراض کا مقام ہو تو وضاحت کر سکتے ہیں۔
میرے بھائی! میں نے آپ کی کے بیان کو اسی لئے ''نامناسب'' قرار دیا۔ اور اس سے قبل میں نے آپ کے بیان کے ''نامناسب'' ہونے کی دلیل بیان کی تھی۔
’’مثال کے طور پہ آپ نے ’’داعش‘‘ کا اہل حدیث کے نام خط نیٹ پہ پڑھا ہے ۔اس کا عنوان ’’ رسالۃ الی اہلحدیث ‘‘ ہے ۔
وہ مدعی ہیں کہ لوگ پروپیگنڈا کرتے ہیں کہ ہم خوارج ہیں ۔۔حالانکہ ہم خالص سلفی العقیدہ کے حامل ہیں ۔
البتہ موجودہ سلفی مرجئہ ہیں۔‘‘
کہنے کا مقصد ہے تمام لوگ اپنے لئے سب سے اچھا عنوان اختیار کرتے ہیں۔ اور ہر فرقہ یہی کرتا ہے ۔
دعوی تو روافض کا بھی ''مومن'' ہونے کا ہے۔ آپ نے غالباً ہماری تحریر کو بغور نہیں پڑھا یا نہیں دیکھا! ہم نے ''ہونے'' کی کہا ہے، صرف دعوی کرنے کا نہیں کہا!
اور اس دعوٰی کے ساتھ آپ کی لمبی تعریف اگر مفصل ہو بھی تو مزید بحث سے نہیں روک سکتی۔
میرے بھائی!کسی کے خواہ مخواہ بحث کرنے بے سرو پا اعتراض وارد کرنے سے حقیقت نہیں بدل جاتی!
اسی لئے پھر کلام کے دروازے کھلتے چلے جاتے ہیں۔
بحث کا اسے ہوخوف جس میں ہو کھوٹ!
لیکن ’’مطلق صحیح‘‘ عنوان سے ’’اصل ‘‘ ہی مراد ہوتا ہے ۔
ابن عثمان بھائی! آپ غالباً یہ اس بات کا خیال نہیں کر رہے کہ :
مذاہب اربعہ کا تعلق فروعی مسلک و اختلاف سے ہے، اس بحث میں اختلاف عقیدہ زیر بحث نہیں ہوتا۔
جبکہ امت کی تقسیم ہونے کی حدیث کو علماء نے اختلاف عقیدہ کے تناظر میں بیان کیا ہے، اسے عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب غنیۃ الطالبین میں دیکھا جا سکتا ہے ، کہ انہوں نے 73 فرقوں کی جو تقسیم کی ہے اس کا تعلق عقیدہ کے اختلاف سے ہے، نہ کہ فروعی مسائل سے۔
لہٰذا آپ کا یہ کہنا کہ :
مذاہب اربعہ مکاتب فکر ہیں اور ان کے مجموعہ کا نام ہی اہل السنۃ و الجماعۃ ہے ۔
درست نہیں!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
یہی موقف اہل سنت والجماعت کا ہیکہ فروعی اختلافات کو "فکر" نہیں کہا جاسکتا بلکہ فکر "عقیدہ" کو کہا جاتا ہے ۔
ہمارے یہاں ہند میں حنفی اور شافعی صحیح العقیدہ بهی ہیں اور متصوفہ بهی. انکے درمیان اہل حدیث بهی ہیں ۔ ہم ان سب کو انکی مخصوص فکر سے پہچانتے ہیں ۔ انکی پہچان انکا عقیدہ ہے نا کہ مسلک (مذہب) ۔
بالاختصار مذاہب اربعہ کو کم از کم ہم کوئی علیحدہ فکر نہیں سمجهتے اگرچہ ہمارے یہاں حنفی اور شافعی کے مابین اختلافات شدید ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر وہ فکر پر متحد ہیں یعنی یا صحیح العقیدہ ہیں یا متصوفہ ۔
ہمارے یہاں شافعی مصلی اور حنفی مصلی ہے اور نماز کی ادائیگی کے وقت بهی دو ہیں ۔ شافعی اوقات نماز اور حنفی اوقات نماز ۔
 
عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
یہ بھی اس سے ملتا جلتا ہی نقشہ ہے ۔ لیکن اس میں ملکوں کے نام بھی ہیں۔
دونوں نقشوں میں ایک بات مشترک ہے کہ دنیا میں مسلم کہلانے والوں میں دو طبقات پائے جاتے ہیں۔ایک اہل السنت کا اور دوسرا شیعہ کا۔ آپ کے پیش کردہ نقشہ میں بھی اہل السنت میں حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی دکھائے گئے ہیں اور پہلے نقشہ میں بھی ایسا ہی کچھ تھا۔ اہل السنت کہلانے کی وجہ تسمیہ بھی آپ لوگوں کو معلوم ہے اور شیعہ کی حقیقت بھی۔ اہل السنت میں آج کل جس نام کا بھی کوئی طبقہ ہے وہ انہی چار میں سے کسی نہ کسی سے ہے۔ اسی طرح شیعہ بھی ہیں۔
وہ طبقہ جو نہ ان چار اہل السنت سے ہے اور نہ ہی شیعہ میں سے وہ ۔۔۔۔۔کہلائے گا۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
دونوں نقشوں میں ایک بات مشترک ہے کہ دنیا میں مسلم کہلانے والوں میں دو طبقات پائے جاتے ہیں۔ایک اہل السنت کا اور دوسرا شیعہ کا۔ آپ کے پیش کردہ نقشہ میں بھی اہل السنت میں حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی دکھائے گئے ہیں اور پہلے نقشہ میں بھی ایسا ہی کچھ تھا۔ اہل السنت کہلانے کی وجہ تسمیہ بھی آپ لوگوں کو معلوم ہے اور شیعہ کی حقیقت بھی۔ اہل السنت میں آج کل جس نام کا بھی کوئی طبقہ ہے وہ انہی چار میں سے کسی نہ کسی سے ہے۔ اسی طرح شیعہ بھی ہیں۔
وہ طبقہ جو نہ ان چار اہل السنت سے ہے اور نہ ہی شیعہ میں سے وہ ۔۔۔۔۔کہلائے گا۔
جو بهی کہلائیگا لیکن یہ طئے ہیکہ اس مجموعہ میں آپ جیسوں کا شمار ہرگز نہیں ہوگا ۔ آپکی فکر جداگانہ ہے ۔ مجموعہ سے مطابق و موافق نہیں !
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
762
پوائنٹ
290
اس مجموعہ کو اهل السنة والجماعة کہتے ہیں اور انکی فکر معروف ہے ۔

!!!!
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
ابن عثمان بھائی! مراسلہ کو تکرار قرار دینے کا شکریہ!
ایک شعر پیش خدمت ہے!
سب یہ باتیں ہیں چاہ کی ورنہ
اس قدر تو نہ ہم پہ جھنجلاتا
 
Top