• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذاہب اربعہ کا دنیا میں تناسب

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
جناب بات تو وہی ہوئی نتیجتا ً جو ہم نے سمجھنے کے بعد آپ کو سمجھائی مگر آپ کی سمجھ میں نہیں اہل حدیث مفتیان کی بات کرکے ناسمجھی کا اظہار کردیا کیونکہ افتاء اور تقلید متضاد چیزیں ہیں ۔ مقلد میں اجتہاد کی صلاحیت نہیں اسی لئے اس نے تقلید کی لیکن وہ فتویٰ دیکر بتاتا ہے کہ میں مجتہد ہوں فیا للعجب ۔ جبکہ اہل حدیث مفتیوں نے فتوی دے کر بتلایا کہ ہم کسی ایک فہم کے مقلد نہیں اسی لئے قرآن و سنت کی روشنی میں اجتہاد و استنباط کرکے مسائل میں عوام کی رہنمائی کرتے ہیں۔ فافھم و تدبر
یہ عوام پتہ نہیں کس کس کے مقلد ہوتے ہیں۔ شائد جو میسر آجائے۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
الحمدللہ پورے عالم کے حنفی ،حنبلی، شافعی ، مالکی ہمیں اہل السنۃ والجماعہ سے خارج نہیں مانتے سوائے چند ایک متعصبین کے ، جو پاک و ہند میں ہی پائے جاتے ہیں۔ بلکہ جمہور احناف پاک و ہند خواہ وہ دیوبند ہوں یا بریلوی وہ ہمیں اہل سنت (شیعوں کے مقابلے میں جو بولا جاتا ہے) اسی میں شمار کرتے ہیں، ورنہ تحریر طور پر احناف کے کبار علماء سے فتویٰ لے لیں۔ جواب یہی آئے گا۔
مگر ”وکی پیڈیا “نے ایسدا نہیں سمجھا۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
آپ کے اس جملے کا صاف صاف مطلب یہ ہوا کہ یہ مکاتب اربعہ پر بزعم شما اہل حدیث، اہل اثر، فرقہ ناجیہ ، امت وسط، اہل حق اور سلفی کا اطلاق نہیں ہوتا۔ اور وہ اس سے خارج ہوئے۔ فافھم و تدبر
میرے بھائی فقہ حنبلیہ کی اساس امام احمد بن حنبل تھے، وہ اہل حدیث، اہل اثر، فرقہ ناجیہ ، امت وسط، اہل حق،سلفیین میں سے ہیں۔
باقی تین کو بھی اسی پر قیاس کریں۔
اہل حدیث، اہل اثر، فرقہ ناجیہ ، امت وسط، اہل حق اور سلفی
آپ کے خیال میں فقہ حنفی کی اساس کس پر ہے؟
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
” ما وافق الکتاب و السنۃ“ کا فیصلہ کون کرے گا؟
جناب آپ کو پوچھنا چاہئے کہ کون نہیں کرسکتا ؟؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مقلد نہیں کرسکتا ۔۔کیونکہ اس میں یہ صلاحیت نہیں ۔
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
مگر ”وکی پیڈیا “نے ایسدا نہیں سمجھا۔
واہ ! کتنی بڑی علمی دلیل دی ہے آپ نے!! بھائی وکی پیڈیا خود کیا چیز ہے؟ اس پر تو ہر ایرا غیرا جو چاہے ڈال سکتا ہے،اور اسے ہی سب کچھ سمجھاجاتا ہے۔ اسے آپ مقلد سے تعبیر کرسکتے ہیں۔
 
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
آپ کے خیال میں فقہ حنفی کی اساس کس پر ہے؟
جناب یہ تو وہ سوال ہے جو ہم کیا کرتے ہیں اور اس کا جواب کسی حنفی کے پاس نہیں، کیونکہ پہلے اصول و فروع کی تقسیم پھر سلسلہ ہائے تصوف کی تقسیم ، پھر فروع میں مفتی بھا اور غیر مفتی بھا کی تقسیم ، پھر موقف متقدمین اورموقف متاخرین کی تقسیم ۔ جناب کس کس اعتبار سے بات کریں؟ اور آپ سے پوچھیں کہ آخر آپ کس کے مقلد ہیں؟؟
 
Last edited:
شمولیت
جولائی 07، 2014
پیغامات
155
ری ایکشن اسکور
51
پوائنٹ
91
یہ عوام پتہ نہیں کس کس کے مقلد ہوتے ہیں۔ شائد جو میسر آجائے۔
جناب میسر صحیح دین ہی آتا ہے کیونکہ ان الدین یسر ورنہ کون نہیں جانتا ’’شائد جو میسر آجائے ‘‘ کی راہ ڈھونڈنے کے لئے مستقل حیلوں کے باب کھولے گئے اور وہاں کیا کیا کارنامے سر انجام دئیے گئے ۔ اس سے آسانی تو نہ ہوئی لیکن دین کے ساتھ بڑا کھلواڑ ہوا۔
بہر حال آپ کی مجبوری بن گئی ہے کہ آ پ ادھر ادھر کی باتیں کریں۔ اور اب جب ادھرادھر کی باتیں شروع ہوگئی ہیں ، اب میں مولانا خضر حیات صاحب سے گزارش کروں گا کہ جن بحوث کا تعلق خلطِ مبحث ہو اسے حذف کردیں خواہ میری ہی کیوں نہ ہو۔ کیونکہ اب موصوف کی طرف سے آئیں بائیں شائیں شروع ہوگئی ہے۔
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
جناب آپ کو پوچھنا چاہئے کہ کون نہیں کرسکتا ؟؟
اس کی ضرورت نہ تھی کہ وہ مشاہدہ میں ہے کہ ہر رفع الیدین کرنے والا بچہ اور بے وقوف بھی دعویٰ رکھتا ہے کہ میں ”وافق الحدیث“ ہوں (یاد رہے کہ وافق القرآن کا دعویٰ نہیں وہ اہل قرآن کا ہے) باقی سب غلط۔ اس پر طرفہ تماشہ یہ کہ یہ مدعیان اہلحدیث میں بھی اختلاف ہے۔ جب ” انا وافق السنۃ“ کا دعویٰ رکھنے والے موجود ہوں تو ”کون نہیں“ کی تو بات ہی غلط ہے۔ لہٰذا پوچھا یہی جائے گا کہ اس قضیہ کا فیصلہ ”مدعین“ کریں گے یا ”جج“۔ جج قرآن اور حدیث ہی ہوسکتے ہیں۔ اس میں سے ”قرآن“ سے مطابقت کا آپ دعویٰ نہیں رکھتے۔ حدیث کا نام لے کر منکرین حدیث ولا کام کر رہے ہو کہ صحاح ستہ سے بدظن کرایا، صحیحین پر آئے اور اب اس پر بھی طبع آزمائی جاری ہے۔ اللہ ہمارے دین کو چھُپے دشمنوں سے محفوظ فرمائے۔آمین
 

عبدالرحمن بھٹی

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 13، 2015
پیغامات
2,435
ری ایکشن اسکور
293
پوائنٹ
165
اس کا جواب یہ ہے کہ مقلد نہیں کرسکتا ۔۔کیونکہ اس میں یہ صلاحیت نہیں ۔
مقلد جس کی تقلید کرتا ہے اس میں یہ صلاحیت تھی کہ وہ بتا سکے کہ ” من وافق الکتاب و السنۃ“ اور ان کی اس صلاھیت کو دنیا نے تسلیم کیا۔
 
Top