• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مردہ لڑکی کون ہے؟

Urdu

رکن
شمولیت
مئی 14، 2011
پیغامات
199
ری ایکشن اسکور
341
پوائنٹ
76
السلام علیکم،
دوستوں کی محفل میں ایک بندے نے راقم کو واٹس ایپ پر آیا ہوا ایک میسیج سنایا کہ مردہ لڑکی اگر جنگل و بیابان میں پائی جائے اور نماز جنازہ پڑھنا یا نہیں۔اسے دفنانا یا نہیں۔اسکے مذہب کی شناخت کسطرح کی جاوے؟ اور
اس مسئلے کو کس طرح حل کیا جائے؟
(تو اس سے متعلق ایک دلچسپ و عجیب بات لکھی تھی)
جواب:
لڑکی کی میت کو نہلاتے وقت اس پانی کوجمع کیا جاوے اور کسی گھوڑے کے سامنے رکھ دیا جائے
اگر گھوڑاپانی پی لے تو سمجھئے لڑکی پاک یعنی مسلمہ ہے۔
اور اگر
نہ پئے تو سمجھ جائیے وہ غیر مسلمہ ہے۔
اس سلسلے میں مزید وضاحت اور شرعی حکم مطلوب ہے۔براہ کرم علماء کرام جواب دینے کی زحمت کریں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
مسئلہ تو گھمبیر ہے۔۔
البتہ جہاں تک بات دفنانے کی بات ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ تکریم انسانی ہے۔
باقی تفصیل سے تو علماء ہی بتا سکتے ہیں۔۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
یہ پہیلی بڑی گھومتی رہی ہے کہ بتائیں جی اس لڑکی کو کیسے پہچانا جائے گا کہ مسلمان ہے یا غیر مسلم ۔
لیکن میرے خیال سے کم از کم از جدید دور میں ایسی صورت بہت ہی مشکل بلکہ نا ممکن محسوس ہوتی ہے ۔
جس دور میں انگلیوں کے پوروں سے پورے پورے خاندان کا پتہ چلایا جا سکتا ہے وہاں ایک پوری مکمل لاش کے بارے میں معلومات حاصل کرنا زیادہ مشکل بات نہیں ۔ واللہ أعلم ۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
گھوڑے کا فلسفہ سمجھ نہیں آیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شرعی مسئلہ کیا ہے یہ سوال علماء کرام کی تحقیق کا محتاج ہے۔
میری رائے یہ ہے کہ اگر یہ لڑکی کی لاش مسلمان بستی سے ملی ہے، تو حسن ظن رکھتے ہوئے اسلامی طریقے کے مطابق معاملہ کیا جائے، اور ظاہر ہے وہ کوئی بھی ہو اسے دفنایا جائے گا۔
جب ہم کہتے ہیں کہ کوئی بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو وہ قانونی (ضابطہ رحمانی)طور پر مسلم ہوتا ہے، یہاں پر بھی شاید یہی نظریہ مقصود نطر رہنا چاہئے۔ واللہ اعلم
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
یہ مسئلے کم اور فرضی کہانیاں زیادہ ہیں۔۔۔
اس کو صحیح سمجھ کر اس پر فلسفہ شروع۔۔۔
چاہے کچھ بھی ہو ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یہ سوال احساس ضرورت پیدا کر رہا ہے۔
 

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
میری رائے یہ ہے کہ اگر یہ لڑکی کی لاش مسلمان بستی سے ملی ہے، تو حسن ظن رکھتے ہوئے اسلامی طریقے کے مطابق معاملہ کیا جائے، اور ظاہر ہے وہ کوئی بھی ہو اسے دفنایا جائے گا۔
متفق
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
چاہے کچھ بھی ہو ۔۔۔۔۔۔۔
لیکن یہ سوال احساس ضرورت پیدا کر رہا ہے۔
جب ہی تو میں نےکہا۔۔۔
احساس پیدا کیاجائے۔۔۔ کیونکہ احساس ہی بنیاد ہے۔۔۔
اب چھوٹا بچہ ہے جو خوف اور بہادری کے احساس سے ناآشنا ہے۔۔۔
والدین اس کے دل میں خوف پیدا نہیں کرتے۔۔۔ جن چیزوں سے۔۔۔
اس کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس کو احساس دلاتے ہیں کہ یہ چیز تمہیں۔۔۔
تکلیف دے سکتی ہے مثال کہ طور بجلی کا ساکٹ ہے۔۔۔
بچے کبھی کبھی چابی اس ساکٹ میں ڈالنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں۔۔۔
لیکن والدین دیکھ لیں تو ردعمل کیا ہوگا یہ بتانا شاید ضروری نہیں۔۔۔
اب اس پوری صورتحال میں والدین بچے میں احساس پیدا کرتے ہیں۔۔۔
یعنی اس احساس سے والدین بچے کے دل میں ڈر پیدا کررہے ہیں۔۔۔

اب آتے ہیں اس مسئلے کی طرف یہ فرضی مسئلے جان بوجھ کر بنائے جاتے ہیں۔۔۔
اور یہ سب تصوف کی دین ہے ایک چیز کو اتنا دیکھو اتنا کرو کہ وہ تم اور تم وہ بن جاؤ۔۔۔
اور یہ ہی وہ، تم اور تم، وہ عقیدہ نکلا فلسفے سے کہ ایک چیز کو اتنا پھیلادو کے۔۔۔
ہر خاص وعام اس پر بحث کرنا اور اسکا حل تلاش کرنا شروع کردے۔۔۔

اب فرض کیجئے!۔
لاکھ کوششوں کے باوجود بھی اگر ہم یہ پتہ لگانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔۔۔
تب اس مردہ لڑکی کی تدفین کن اوامر کی بنیادوں پر ہوگی؟؟؟۔۔۔
اسی سوچ کے ساتھ کہ اللہ مالک ہے۔۔۔
دوسری طرف ایک اور فلسفہ۔۔۔
اگر لاش مسلمانوں کے علاقے سے ملی ہے تو مسلمانوں کے عقیدے۔۔۔
کے مطابق اس کو دفنایا جائے۔۔۔
دوسرا فلسفہ۔۔۔ ملک اگر مسلمانوں کا ہے تو کیا ہوا؟؟؟۔۔۔
ہوسکتا ہے کہ لڑکی غیر مسلم ہو؟؟؟۔۔۔ کیونکہ ہمارے ملک میں غیر مسلم بھی بستے ہیں۔۔۔

اب علماء کرام کو ہی لے لیں۔۔۔ وہ بھی اس مسئلے میں اجتہاد کریں گے۔۔۔
اگر قرآن وحدیث سے کوئی دلیل نہیں ملتی۔۔۔ تو اجتہاد کی صورت میں۔۔۔
صحیح ہوا تو دو اجر اور اگر غلط ہوا تو ایک اجر کے وہ پھر بھی مستحق ہیں۔۔۔
تو دیکھیں ایک فلسفیانہ سوچ اُمت کوکہاں تک لے آئی؟؟؟۔۔۔
حالانکہ لادین معاشرے اس پوری حقیقت سے مبرا ہیں کیونکہ۔۔۔
وہ لاش ملتی ہے پوسٹ مارٹم کرتے ہیں ورثاء کی تلاش کرتے ہیں۔۔۔
ملے تو ٹھیک نہیں ملے تو دفنا دو۔۔۔ اور دفنانے کے بعد مل گئے تو۔۔۔
بتا دیتے ہیں قبر فلاں قبروستان میں ہے یعنی مذہب کا کوئی تصور نہیں ہے۔۔۔
یہ ہے وہ بنیادی وجہ ہے۔۔۔ کہ عامی کو اس طرح کے مسئلوں میں الجھاؤ۔۔۔
اب دیکھیں ایک مسئلہ موبائل سے شروع ہوا اور ہمارے فورم کی زینت بنا۔۔۔
حالانکہ کیا یہ مسئلہ اتنا ضروری ہے۔۔۔ کہ کوا حلال ہے یا حرام۔۔۔ ان سازشوں کو سمجھیں۔۔۔
وہ ایک مثال ہے کہ فلاں شخص نے کہا کے بھائی کوا تمہارا کان لے گیا۔۔۔
تو یہ بات سن کر آپ کوے کے پیچھے دوڑیں گے یا پہلے اپنا کان۔۔۔
دیکھیں گے کہ جگہ پر موجود ہے؟؟؟۔۔۔ بھی کہ نہیں؟؟؟۔۔۔
 
Top