• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مرد اور عورت کو سمجھنا .... کتنا فرق کتنا فاصلہ؟

مشکٰوۃ

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 23، 2013
پیغامات
1,466
ری ایکشن اسکور
939
پوائنٹ
237
لازم سی بات ہے "عورت" کو سمجھنے کے لئے کہ اس نے کہاں کہاں کون کون سے وقت میں کیا کیا قربانیاں دیں کس کس مشکل سے گزری ؟لا تعداد ،لامحدود صفحات اور سقراط ،بقراط کے آباء و اجداد کے فہم کی ضرورت ہے اور مرد کو اتنی کتاب بھی کیا ،کاغذ کی ایک پرچی پر بھی سمجھا جا سکتا ہے کہ اسے "سمجھ" آنی ہی نہیں ہے۔ ابتسااااااااااااااااااااااااامہ
کسی طرف سے جلنے کی بو نہ آئے کیونکہ جل کر کباب ہونے سے کھل کر گلاب بننا "بہر کیف" صحت کے لئے مفید ہے۔۔۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
السلام علیکم کلیم بھائی،

بھائی ایک تو آپ اتنے دنوں بعد آئے اور اس طرح کا موضوع شروع کر دیا، خیریت تو ہے؟؟
دوسری بات کہ آپ نے کتاب پر مصنف کا نام نہیں لکھا،،،، کیا اس بڑی سی کتاب کے مصنف آپ ہی تو نہیں (ابتسامہ)
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
٭ میں آتا روزانہ ہوں، بس شرکت نہیں کرتا۔ پر دیکھ رہا ہوتا ہوں، جو جو آپ لوگ کرتے ہیں۔ ابتسامہ
٭ نہیں میں نہیں، پر ہر مرد ضرور ہے۔ ہاں صرف شادی شدہ۔ ابتسامہ ( آپ اپنے آپ کو بھی اس کا مصنف سمجھیں)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
٭ میں آتا روزانہ ہوں، بس شرکت نہیں کرتا۔ پر دیکھ رہا ہوتا ہوں، جو جو آپ لوگ کرتے ہیں۔ ابتسامہ
٭ نہیں میں نہیں، پر ہر مرد ضرور ہے۔ ہاں صرف شادی شدہ۔ ابتسامہ ( آپ اپنے آپ کو بھی اس کا مصنف سمجھیں)
یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ روزانہ حاضری دیتے ہے، مجھے تو لگا آپ ہمیں بھول ہی گئے ہے، الله آپ کے لئے ہر جگہ آسانیاں کرے آمین
٭ نہیں میں نہیں، پر ہر مرد ضرور ہے۔ ہاں صرف شادی شدہ۔ ابتسامہ ( آپ اپنے آپ کو بھی اس کا مصنف سمجھیں)
بھائی مصنف بڑے ہی آرام سے کتابیں لکھتا ہے اور اس طرح کے کام کے لئے فرصت کے لمحات بہترین ہوتے ہے، لیکن شادی شدہ مرد کے لئے یہ کام جنگ کے درمیان کتاب لکھنے جیسا ہے۔میں تو پانچ صفحوں کی کتاب بھی ایسے ماحول میں نہیں لکھ سکتا ،،، ابتسامہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,013
ری ایکشن اسکور
6,264
پوائنٹ
437
ہوئی شادی تو پاؤں میں پڑی ہیں اتنی زنجیریں
کبھی بیگم کے نخرے اور کبھی بیگم کی تقریریں
سمجھ آنے لگیں اقبال کے مصرعوں کی تفسیریں
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
-----------
شادی کے بعد ایک دوست دوسرے سے: بھابی کا نام کیا ہے؟
جواب: گوگل
دوست: کیا مطلب؟
جواب: سوال ایک پوچھو تو جواب دس دیتی ہے
-----------------
بیوی: کیا تم مجھ سے پیار کرتے ہو؟
شوہر: ہاں!
بیوی: پھر تم میری پرواہ کیوں نہیں کرتے
شوہر: اری نیک بخت۔ پیار کرنے والے کسی کی پرواہ نہیں کرتے
-------------------
بہت عمدہ، لاجواب اور بے مثال!
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
ہوئی شادی تو پاؤں میں پڑی ہیں اتنی زنجیریں
کبھی بیگم کے نخرے اور کبھی بیگم کی تقریریں
سمجھ آنے لگیں اقبال کے مصرعوں کی تفسیریں
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
-----------
شادی کے بعد ایک دوست دوسرے سے: بھابی کا نام کیا ہے؟
جواب: گوگل
دوست: کیا مطلب؟
جواب: سوال ایک پوچھو تو جواب دس دیتی ہے
-----------------
بیوی: کیا تم مجھ سے پیار کرتے ہو؟
شوہر: ہاں!
بیوی: پھر تم میری پرواہ کیوں نہیں کرتے
شوہر: اری نیک بخت۔ پیار کرنے والے کسی کی پرواہ نہیں کرتے
-------------------
بیغم سے بےغم کرنے والی تحریر۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
لگتا ہے اسی تحقیق سے پوسٹ بنائی گئی ہے

http://www.bbc.co.uk/urdu/regional/story/2005/03/050323_manzur_women_ra.shtml

ایک نئی تحقیق نے ثابت کر دیا ہے کہ مردوں کے اس دعوے میں سچائی ہے کہ کسی بھی عورت کو سمجھنا ناممکن ہے اور اسی طرح عورتوں کا یہ دعوے بھی بر حق ہے کہ مردوں کا مختصر ذہن ایک ہی طرح سوچتا ہے اور وہ صرف مخصوص چیزوں کے بارے میں ہی سوچتا ہے۔

یچر نامی جرنل میں چھپنے والی تحقیق میں پہلی مرتبہ انکشاف ہوا ہے کہ جینز کے اعتبار سے مردوں کی شخصیت اکہری اور سادہ ہوتی ہے جبکہ عورتیں زیادہ پیچیدہ اور متنوع ہوتی ہیں۔ دوسرے یہ بھی کہ مردوں کی شخصیت ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہے جبکہ عورتوں کی شخصیتیں ایک دوسری سے بہت مختلف ہوتی ہیں۔ اس تحقیق کے ایک مصنف، ڈیوک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر ہٹنگٹن ولرڈ کا کہنا ہے کہ ’افسوس ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اگر آپ نے ایک مرد کو مل لیے تو سب مردوں سے مل لیے۔۔۔۔یہ عورتوں کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا۔ مردوں اور عورتوں کے بعد کو ہم اتنا کبھی بھی نہیں جانتے تھے جتنا اب معلوم ہواہے‘۔

محقیقین کا کہنا ہے کہ مردوں کے 46 کرموزوں میں چھیالیسویں کروموزوم میں بہت کم جینز ہیں اور مختصر جین بھی کمر سے نیچے اور گھٹنوں کے اوپر کام کرتا ہے۔ اس کے الٹ عورتوں کے چھیالیسیویں کروموزوم میں بہت مستعد جین ہیں اور ان کی شخصیتوں میں تنوع اور سرگرمی پیدا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ولرڈ اور ان کی ساتھی محقق ڈاکٹر لارا کیرل کا کہنا ہے کہ مرد اور عورت اس لئے ایک دوسرے سے اتنے مختلف ہیں کہ دونوں کے دماغوں میں پرزے ہی مختلف طرح کے فٹ کئے گئے ہیں۔

لگتا ہے کہ یہ تو کاتب تقدیر کا لکھا ہے اسے اب کون بدل سکتا ہے اور اگر ہزاروں ملاقاتوں کے بعد بھی اجنبی رہتے ہیں تو ذمہ داری مختلف پرزے فٹ کرنے والے کی ہے۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
بہت خوب
السلام علیکم توصیف صاحب!
فورم پر خوش آمدید
اپنی پروفائل میں سے اپنی تصویر کو نکال دیجئے، کیونکہ اس فورم میں جاندار کی تصاویر کی اجازت نہیں ہے۔ شکریہ
 

شوکت پرویز

مبتدی
شمولیت
اپریل 09، 2013
پیغامات
14
ری ایکشن اسکور
50
پوائنٹ
23
کچھ ہماری روداد:
جس دن سے بیوی بن کے گھر آئی فریدہ ہے
ماحول خوش کبھی ہے کبھی آبدیدہ ہے

شادی لگے ہے نفع کا سودا کبھی کبھی
لگتا کبھی کبھی ہے کہ غم کو خریدا ہے

جو پیار ہو تو پیر بھی لگتا ہے نو جوان
تکرار میں جوان بھی اک سن رسیدہ ہے

روٹھے ہوں وہ اگر تو ہے تعریف بھی گلہ
جو مان جائیں پھر تو شکایت قصیدہ ہے

آثار پھر سے جنگ عظیمی سے ہیں ذرا
پھر سے مزاج آج کشیدہ کشیدہ ہے

ان کی تمام باتیں میں سنتا ہوں غور سے
میری ہر ایک بات مگر ناشنیدہ ہے

ان کے مزاج ٹھیک تو زیست اپنی ایک باغ
وہ گر بگڑ پڑیں تو یہ حرث بریدہ ہے

ہفتوں پرانی بات پہ لڑنے کو مستعد
عورت بھی ہائے کیسی عجب آفریدہ ہے

مجنوں کو مل بھی جاتی جو لیلیٰ تو دیکھتے
ویسا ہی منتشر وہی دامن دریدہ ہے

شوکتؔ کی آرزو تھی غزل پُرمزاح ہو
سنجیدگی ہی اس میں مگر برگزیدہ ہے
شیخ @سرفراز فیضی کی خصوصی توجہ۔۔۔
 
Top