محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,006
- پوائنٹ
- 436
انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اُٹھاکے ہاتھ
دیکھا اِنہیں تو چھوڑ دیئے اد بدا کے ہاتھ
دیکھا اِنہیں تو چھوڑ دیئے اد بدا کے ہاتھ
محفل میں دیکھ کر مجھے تنہا، نہ رہ سکے
اب دور جاکے بیٹھے ہیں ، مجھ سے ملا کے ہاتھ
اب دور جاکے بیٹھے ہیں ، مجھ سے ملا کے ہاتھ
مجھ کو خبر نہیں تھی کہ وہ "باکسر" بھی ہے
پچھتا رہا ہوں ہائے میں اس پر اٹھا کے ہاتھ
کھانے کے اور ہیں وہ دِکھانے کے اور ہیں
کھا کر پتا چلا ہے اُسی بے وفا کے ہاتھ
لے جاتا ہے وہ کہہ کے "یہ تحفہ ہے عید کا"
لگتی ہے جو بھی چیز مری، خانہ خراب کے ہاتھ