• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مزارات پر ہونے والی خرافات

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
جزاکم اللہ خیرا عامر بھائی!
بہت چشم کشا تصویر ہے، درباروں مزاروں کی! اللہ ہمیں معاف فرمائیں!
اگر کوئی صاحب اس کی فارمیٹنگ کر دیں تو بہت بہتر ہوگا۔
مضمون بہت عمدہ ہے۔ہر بھائی ضرور مطالعہ کرے۔
جی انس بھائی فارمیٹنگ کردی گئی ہے
اللہ تعالی عامر بھائی کو جزائے خیر دے۔آمین
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاک اللہ عامر بھائی۔ بہت عمدہ مضمون شیئر کیا ہے آپ نے ۔

ہمارے یہاں کراچی میں بھی منگھو پیر میں ایک مگرمچھ کی پوجا پاٹ میں نام نہاد مسلمان مصروف ہیں۔ مگرمچھ کے سر پر باقاعدہ ہرے رنگ کا پٹکا سا باندھا ہوتا ہے اور ایک بوڑھی خاتون کا بیان سنا کہ ہم یہاں آ کر جو کچھ مگرمچھ سائیں سے مانگتے ہیں، مل جاتا ہے۔ استغفراللہ واتوب الیہ۔ نعوذباللہ۔
جہالت کی واقعی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔۔!
 
شمولیت
جولائی 28، 2011
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
68
پوائنٹ
15
جزاک اللہ عامر بھائی۔ بہت عمدہ مضمون شیئر کیا ہے آپ نے ۔

اس تمام کہانی سے یہ ثابت ھوتا ھے کہ عوام بییچاری جاہل و گمراہ ھے۔

بیشک اللہ کے ولیوں نے دین کے بھرپور خدمت کی۔اور وہ حق ھیں۔

الحمد اللہ میں ایک بریلوی ھوں اور مزارات پر بھی جاتا ھوں لیکن مزارات کو ماننا اور وہاں جاکر دعا کرنے کا جو طریقہ ھمیں ھمارے امیر و مرشد نے سیکھایا ھے وہ اس سے بہت ھی مختلف ھے جو آپ نے اوپر بیان کیا ھے۔

اس پورے طریق میں دوش آپنے علما اور مزارات کی انتظامیہ کو دیتا ھوں جو اپنا پیٹ بھر نے کی خاطر شرک و بدعت کو فروغ دے رھیں ھے۔

اللہ عزوجل ھمیں استعقامت و ھدایت عطا فرماے۔ آمین یا رب العالیمن۔
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
جزاک اللہ عامر بھائی
اس صوفی ازم نے لوگوں کو جتنا گمراہ کیا ہے شاید ہی کسی اور فتنے نے اتنا گمراہ کیا ہوگا لاکھوں نہیں کروڑوں لوگ اس فتنے کا شکار ہیں، اللہ اس صوفی ازم کے فتنے سے ہم سب کو بچائے اور قرآن و سنت پر ثابت قدمی سے چلائے آمین۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
جزاک اللہ عامر بھائی۔ بہت عمدہ مضمون شیئر کیا ہے آپ نے ۔
اس تمام کہانی سے یہ ثابت ھوتا ھے کہ عوام بیچاری جاہل و گمراہ ھے۔
بیشک اللہ کے ولیوں نے دین کے بھرپور خدمت کی۔اور وہ حق ھیں۔
الحمد اللہ میں ایک بریلوی ھوں اور مزارات پر بھی جاتا ھوں لیکن مزارات کو ماننا اور وہاں جاکر دعا کرنے کا جو طریقہ ھمیں ھمارے امیر و مرشد نے سیکھایا ھے وہ اس سے بہت ھی مختلف ھے جو آپ نے اوپر بیان کیا ھے۔
اس پورے طریق میں دوش اپنے علما اور مزارات کی انتظامیہ کو دیتا ھوں جو اپنا پیٹ بھر نے کی خاطر شرک و بدعت کو فروغ دے رھیں ھے۔
اللہ عزوجل ہمیں استعقامت و ہدایت عطا فرماے۔ آمین یا رب العالیمن۔
واقعی ہی اللہ کے اولیاء حق ہیں اور انہوں نے دین اسلام کیلئے بڑی خدمات سر انجام دی ہیں۔ لیکن وہ اولیاء جو دین اسلام پر پورے جذبے اور تقویٰ کے ساتھ عمل کرتے ہیں نبی کریمﷺ اور صحابہ کرام﷢ کی طرح: [LINK=http://tanzil.net/#10:62]﴿ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (٦٢) الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ ﴾[/LINK] سورة يونس: ٦٢، ٦٣ کہ ’’یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وه غمگین ہوتے ہیں (٦٢) یہ وه لوگ ہیں جو ایمان لائے اور (برائیوں سے) پرہیز رکھتے ہیں۔‘‘

نہ کہ وہ جو اپنے زعم باطل میں کچھ مخصوص ریاضت اور ’درجۂ یقین‘ پانے کے بعد ’فنا فی اللہ‘ ہو کر شریعت کے مکلّف نہیں رہتے اور مجذوب بن جاتے ہیں وغیرہ وغیرہ!

صرف عوام ہی جاہل وگمراہ نہیں بلکہ وہ علمائے سوء بھی ہیں جو عوام کو یہی مت دیتے اور اس قسم کی خرافات کتابوں میں بیان کرتے اور وعظوں و تقریروں میں لوگوں کو سناتے ہیں۔

الحمد اللہ میں ایک بریلوی ھوں اور مزارات پر بھی جاتا ھوں لیکن مزارات کو ماننا اور وہاں جاکر دعا کرنے کا جو طریقہ ھمیں ھمارے امیر و مرشد نے سیکھایا ھے وہ اس سے بہت ھی مختلف ھے جو آپ نے اوپر بیان کیا ھے۔
اگر مناسب سمجھیں تو ہمیں بھی اس سے مستفید کر دیں!

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں اور ہمیں ہدایت (کتاب وسنت کی صحیح سمجھ) دیں اور اس پر استقامت عطا فرمائیں، فرمانِ باری ہے: [LINK=http://tanzil.net/#11:112]﴿ فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْ‌تَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا ۚ إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ‌ ﴾[/LINK] سورة هود: ١١٢ کہ ’’پس آپ استقامت اختیار کریں جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وه لوگ بھی جو آپ کے ساتھ توبہ کر چکے ہیں، خبردار تم حد سے نہ بڑھنا، اللہ تمہارے تمام اعمال کا دیکھنے والا ہے۔‘‘ گویا نبی کریمﷺ اور مسلمانوں کو اللہ کے بتائے ہوئے طریقے پر استقامت کا حکم دیا گیا ہے۔

اللهم أرنا الحق حقا وارزقنا اتباعه وأرنا الباطل باطلا وارزقنا اجتنابه ولا تجعله ملتبسا علينا فنضل واجعلنا للمتقين إماما
 
Top