• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسئلہ رفع الیدین ایک علمی و تحقیقی کاوش

شمولیت
مئی 09، 2014
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
46
پوائنٹ
18
محترم عامر یونس صاحب :اس کا جواب بھی آپ کے ذمہ ہے کچھ تو ارشاد فرمائیں

جناب نے دو فتوے نقل کئے ہیں پہلے فتوے کو نقل کرتا ہوں
اوراس مسئلے کا خلاصہ یہ ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدے میں جاتے ہوئے اور اٹھتے ہوئے کبھی ہاتھ اٹھایا ہے، اور کبھی ہاتھ نہیں اٹھایا ہے، اور ہر راوی نے وہ بیان کیا ہے جو انہوں نے دیکھا ہے
وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی۔ممبر نائب صدر برائے کمیٹی صدرعبد اللہ بن قعود عبدالرزاق عفیفی عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز۔
دوسرا فتویٰ
،اور البتہ آپ سجدہ میں ایسا نہیں کرتے تھے۔
وبالله التوفيق۔ وصلى الله على نبينا محمد، وآله وصحبه وسلم۔علمی تحقیقات اور فتاوی جات کی دائمی کمیٹی۔ممبر ممبر نائب صدر برائے کمیٹی صدرعبد اللہ بن قعود عبد اللہ بن غدیان عبدالرزاق عفیفی عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز۔
عامر بھائی پہلے فتویٰ میں سجدوں کے رفع یدین کا اقرار اور دوسرے فتویٰ میں انکار یہ تضاد کیوں؟ دونوں میں سے کون سافتویٰ قرآن و سنت کے مطابق ہے؟
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
محترم معاویہ زین العابدین صاحب آپ سے گزارش ہے کہ آپ مسئلہ رفع الیدین پر یہ لکھیں کہ آپ کے نزدیک دو رکعات میں یا تین میں یا چار میں کہاں کہاں رفع الیدین کرنا چاہیے اور کہاں کہاں نئی کرنا چاہیے؟ اور پھر ساتھ یہ بھی لکھیں کہ آپ کے نزدیک یہ رفع الیدین سنت ہے؟ واجب ہے؟ فرض ہے؟ مستحب ہے؟ مباح ہے؟ اور پھر ساتھ یہ بھی لکھنا کہ اگر کوئی یہ رفع الیدین نئی کرتا تو کیا اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟

نوٹ:
ضروری سمجھتا ہوں کہ آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں اور آپ اس بات کو ابھی سے اچھی طرح ذہن نشین کرلینا کہ میں قرآن وحدیث کے خلاف کسی کی بھی بات نئی مانتا، اور جو بات قرآن وحدیث کے مخالف نہ ہو، چاہے وہ جس کسی کی بھی ہو (مسلم ہو یا غیرمسلم) اس کو دل وجان سے مانتا ہوں۔
 
Top