• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسئلہ قراۃ خلف امام

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
عبداللہ حیدربھائی جان
گزارش ہے کہ میں نے آفتاب بھائی کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ جواب دیں ۔جب آپ نے نام پڑھ لیا تو آپ کو بیچ میں آنے کی ضرورت نہ تھی۔امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے ۔کیونکہ مجھے آپ پر یہی توقع ہے۔۔
دوسری گزارش میری پوسٹ میں کتنی باتیں ہیں ۔اگر آپ نے جواب دینے کا سوچا بھی تو ساری باتوں کا جواب دیتے۔یہ کیا کہ میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو۔!!!۔برائے مہربانی بحث کے ایک نقطے کو لے کر بحث کا موضوع تبدیل کرنے کی کوشش مت کیا کریں۔
تیسری گزارش کیا آپ اس بات کوبیان کرسکتے ہیں اللہ کو حاضر ناظر جان کا کہ اس مسئلہ میں صحیح موقف کیا ہے۔واضح کریں اللہ کو جواب دینا ہے ۔اور شریعت کا مسئلہ ہے۔۔؟؟؟
چوتھی گزارش آفتاب بھائی نے جو دوکتابیں پیش کیں اور اس سے پہلے عامر بھائی نے یہ جو کتاب پیش کی ۔آپ ان دونوں کتابوں میں پیش دلائل سے اتفاق کرتے ہیں۔؟؟ کہ کس کے دلائل قرآن و حدیث کے مطابق ہیں۔۔؟؟
پانچویں گزارش عامر بھائی کی پیش کردہ کتاب میں آ پ کو صاف اور واضح انداز میں بغیر تاویل کے تمام دلائل ملیں گے لیکن آفتاب بھائی کی کتب میں یہ بات نہیں ہے۔۔کیوں ؟؟؟
چھٹی گزارش آپ نے علامہ البانی کا موقف پیش کیا تو میری پوسٹ کا بھی ایک جائزہ لیں پوسٹ میں کسی جگہ آپ کو یہ لفظ بھی ملیں گے۔ (الاقلیل شاید۔وہ بھی کسی اجتہادی خطاء پر)۔کیا آپ علامہ صاحب کے اس موقف سے متفق ہیں ؟؟۔باقی اس پر ایک او ربات کا اشارہ کردیں کہ اس طرح کی تعداد فریقین میں سے کس کی زیادہ ہے۔۔؟؟؟
ساتویں گزارش کہ آپ نے حوالہ پیش نہیں کیا۔
آٹھویں گزارش کہ آپ اس موضوع یعنی فاتحہ خلف الامام پر ایک مفصل مضمون جس کے بعد آپ کے دلائل ختم ہوجائیں پوسٹ کرسکتے ہیں ان شاءاللہ اس مضمون کا یہاں علماء حضرات بادلائل جواب دیں گے۔۔کیا خیال ہے؟؟؟
برائے مہربانی اگر کسی پوسٹ کا جواب دنیا ہو تو مکمل جواب دیا کریں ۔اور ہاں اس بات کا بھی خاص خیال رکھأکریں کہ جس آدمی کا نام لے کر ان سے پوچھا گیا ہے تو پھر دوسرے کا بیچ میں آنا کیا معنی رکھتا ہے۔۔

لگتا ہے کافی سخت باتیں ہوگئی ہیں ۔امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے۔اگر کوئی بات بری بھي ہوگی تو آپ اس پر اصلاح فرمائیں گے۔۔
والسلام
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
تمام بھائی کوشش کریں کہ اپنے دینی بھائیوں سے حُسن ظن رکھیں اور اپنی پوسٹس میں اور خاص طور کسی کے جواب میں مہذّب اور شائستہ رویّہ اختیار کریں۔

گزارش ہے کہ میں نے آفتاب بھائی کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ آپ جواب دیں ۔جب آپ نے نام پڑھ لیا تو آپ کو بیچ میں آنے کی ضرورت نہ تھی۔
اور ہاں اس بات کا بھی خاص خیال رکھأکریں کہ جس آدمی کا نام لے کر ان سے پوچھا گیا ہے تو پھر دوسرے کا بیچ میں آنا کیا معنی رکھتا ہے۔۔
اوپن فورم پر کوئی بھی بات سب ارکان کے سامنے ہوتی ہے، جس کا جواب کوئی بھی دے سکتا ہے، تو جواب میں یہ کہنا نا مناسب ہے کہ میں نے تو فلاں کو مخاطب کیا تھا تو آپ کو بیچ میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟!! اگر ایسا ہی پرسنل سوال تھا تو وہ ذاتی پیغام میں کیا جا سکتا تھا۔

میری پوسٹ میں کتنی باتیں ہیں ۔اگر آپ نے جواب دینے کا سوچا بھی تو ساری باتوں کا جواب دیتے۔یہ کیا کہ میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا تھو تھو۔!!!۔برائے مہربانی بحث کے ایک نقطے کو لے کر بحث کا موضوع تبدیل کرنے کی کوشش مت کیا کریں۔
برائے مہربانی اگر کسی پوسٹ کا جواب دنیا ہو تو مکمل جواب دیا کریں۔
ہر شخص اپنی پوسٹ کے ہر ہر جملے کا ذمہ دار ہوتا ہے، اسی لئے پہلے تولو پھر بولو بلکہ پہلے تولو پھر لکھو کے اصول پر عمل کرنا چاہئے۔ اگر کوئی کسی کی پوسٹ میں موجود پانچ باتوں میں سے کسی ایک پر اعتراض کرے تو اسے اس اعتراض کا پورا حق حاصل ہے۔ اور میرا نہیں خیال کہ عبد اللہ حیدر بھائی نے موضوع تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے، آپ نے جو دعویٰ کیا تھا، انہوں نے اسی کا جواب دیا ہے، ہاں اگر وہ اس کا حوالہ بھی دے دیتے تو زیادہ مناسب تھا۔

لگتا ہے کافی سخت باتیں ہوگئی ہیں ۔امید ہے کہ آپ برا نہیں منائیں گے۔اگر کوئی بات بری بھي ہوگی تو آپ اس پر اصلاح فرمائیں گے۔۔
جب آپ کو خود معلوم ہے کہ آپ نے سخت باتیں کی ہیں تو ان کا برا نہیں منایا جائے گا تو کیا کیا جائے گا؟!! ہاں برا منانے سے بچنے کا آسان اور سادہ حل یہ ہے کہ سخت باتیں ہی نہ کی جائیں۔ کیا خیال ہے؟! (ابتسامہ)

اللہ تعالیٰ ہماری اصلاح فرمائیں! آمین!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
پہلے بھی کئی موضوع کو اسی سخت زبان کے چلتے بند کرنا پڑا تھا،
اگر ہم بحث کرنا ہی چاہتے ہے تو اچچھے انداز میں کرنا اور بھی ضروری ہے. اس سے پہلے میں نے ایک موضوع شروع کیا تھا جسکا عنوان یہ ہے: احناف کے نزدیک زیر ناف ہاتھ باندھنے والی روایت ضعیف ہے.
ماشاء الله یہ موضوع اب تک چل رہا ہے، اور انشاء الله آگے بھی جاری رہیگا، کیونکی وہاں پر بحث بہت ہی اچچھے انداز سے کی جا رہی ہے. امید ہے یہاں اس موضوع پر بھی لوگ سخت الفاظ کا استمعال نہ کرتے ہوے موضوع کے مواد پر دھیان دیں،

کسی کو میری اس بات سے برا لگا ہو تو معاف کر دینا۔
 

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
آفتاب بھائی جان میرے ذہن میں سوال انگڑائیاں لے رہا تھا۔اور اس کا جواب بھی آپ سے لیناتھا اس وجہ سے پوچھ رہا ہوں۔سب سے پہلے تو اگر سوال میں کوئی اس طرح کی بات ہو جو آپ کو اچھی نہ لگے تو بھائی معذرت۔۔
میرا سوال یہ ہے کہ کیا حق کو چھوڑ کر باطل فرق کی طرف جانے والے کتنے لوگ ہیں ؟ مزید وضاحت کہ وہ آدمی جس نے پہلے کلمہ پڑھا ہو،اور پھر کلمہ پڑھنے کے بعد وہ کافر ہوگیا ہو۔۔ کیا اس طرح کی کوئی بات تاریخ میں ملتی ہے یا نہیں ؟؟؟
اگر نہیں ملتی تو یہ بتائیں کہ حق کی طرف لوگ مائل ہوتے ہیں یا نہیں ؟؟؟ یعنی حق کی طرف لوگ بڑھتے ہیں یا نہیں ؟؟؟
اگر بڑھتے ہیں تو یہ بتائیں کہ پھر لوگ دوسرے مسالک چھوڑ کر اہل حدیث کیوں ہورہے ہیں ؟؟؟ اس کا جواب ۔۔
باقی اس کے علاوہ آپ یہ بتائیں کہ عام اختلافی مسائل مثلا رفع الیدین، آمین،سورۃ فاتحہ خلف الامام ، طلاق وغیرہ میں کسی اہل حدیث عالم نے اپنے اہل حدیث عالم کی مخالفت کی ہے یا نہیں ؟؟؟ (الاقلیل شاید۔وہ بھی کسی اجتہادی خطاء پر)۔لیکن حنفی علماء ہر اختلافی مسائل میں کیوں اختلاف کرتے ہیں؟؟؟ کیا جو اختلاف کرتے ہیں وہ حق پر ہوتے ہیں یا اختلاف نہ کرنے والے؟؟؟
اسی مسئلہ کو لیتے ہیں قراۃ خلف الامام جس میں حنفی علماء نے ہی اقرار کیا ہے۔کہ فاتحہ خلف الامام پڑھنی چاہیے۔۔تو یہ سب کیا ہے کچھ اقرار کرتے ہیں کچھ انکار کرتے ہیں کچھ کیا کہتے ہیں اور کچھ کیا کہتے ہیں ۔۔۔آپ کسی اہل حدیث سے یہ ثابت کرسکتے ہیں کہ اس نے کہا ہو کہ فاتحہ خلف الامام نہ پڑھو۔۔۔
پلیز میری ان باتوں پہ راہنمائی کریں ۔۔۔جزاک اللہ بھائی جان
آج کل مختلف حضرات نے حق و باطل کے مختلف پیمانہ بنا رکھے ہیں ۔ کوئ کہتا ہے کہ ہم اکثریت پر ہیں تو اس لئیے حق پر ۔ کوئی کہتا ہے کہ لوگ ہمارا مسلک کی طرف راغب ہوتے ہیں اس لئیے حق پر ۔ کوئی کہتا ہے کہ ہمارے مسلک کے علماء ایک ہی طریق پر ہیں اس لئیے حق پر ۔ کوئی کہتا ہے ہمیں خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی بشارتیں ملیں اس لئیے حق پر ۔ کوئی کہتا ہے کہ ہمارے مسلک کو لوگ چھوڑ کر نہیں جاتے اس لئیے حق پر ۔
ان تمام کے جواب دیے جاسکتے ہیں ہیں لیکن مختصرا عرض ہے حق و باطل جاننے کا ایک ہی پیمانہ ہے
فإن تنازعتم في شيء فردوه إلى الله والرسول إن كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر

جس کا طریقہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے طریقہ پر وہ حق پر ۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,747
ری ایکشن اسکور
26,381
پوائنٹ
995
حق و باطل جاننے کا ایک ہی پیمانہ ہے
فإن تنازعتم في شيء فردوه إلى الله والرسول إن كنتم تؤمنون بالله واليوم الآخر
جس کا طریقہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے طریقہ پر وہ حق پر ۔
جزاك الله واحسن الجزاء في الدنيا والآخرة بہت خوبصورت بات کی ہے بھائی آپ نے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
جس کا طریقہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے بتائے ہوئے طریقہ پر وہ حق پر ۔
کچھ لوگ کہتے ہے کی قرآن اور حدیث پر جو عمل کرتا ہے وہ اہلے حدیث بن جاتا ہے،
میں یہ کہتا ہوں کی جو شخص قرآن اور حدیث پر عمل کرتا ہے وہ صرف ایک اچچھا مسلمان ہوجاتا ہے.

ہمیں مسلمان بننے کی ضرورت ہے نہ کی اہلے حدیث ، دیوبندی،بریلوی،
سبھی کہتے ہے کی ہم حق پر ہے لیکن حق قرآن اور حدیث پر عمل کرنا ہی ہے، اور قرآن حدیث پر عمل کرنے سے ہی انسان مسلمان بنتا ہے.
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
پہلے آپ آفتاب بھائی کے لنک کو click کریں پھر آپکے سامنے ایک نیا page کھلیگا اس page میں آپکو ایک option نظر ایگا ، Download now

ڈونلوڈ نوو پر کلک کرنے کے بعد آپکو ٢٠ یا ٣٠ سیکنڈ کا انتظار کرنا ہوگا پھر آپکے سامنے ایک نیا option نظر ایگا Download file now
بس آپکا کام ہو گیا
اسی طرح آپ دوسری لنک بھی دوونلود کر لیں
 

ابن خلیل

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 03، 2011
پیغامات
1,383
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
332
پہلے آپ آفتاب بھائی کے لنک کو click کریں پھر آپکے سامنے ایک نیا page کھلیگا اس page میں آپکو ایک option نظر ایگا ، Download now

ڈونلوڈ نوو پر کلک کرنے کے بعد آپکو ٢٠ یا ٣٠ سیکنڈ کا انتظار کرنا ہوگا پھر آپکے سامنے ایک نیا option نظر ایگا Download file now
بس آپکا کام ہو گیا
اسی طرح آپ دوسری لنک بھی دوونلود کر لیں

ye to software download ho raha hai aur sath me email puch raha hai
 

آفتاب

مبتدی
شمولیت
مئی 20، 2011
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
718
پوائنٹ
0
Top