• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مستدرک حاکم؟

شمولیت
جولائی 24، 2012
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
150
پوائنٹ
66
السلام علیکم۔
مستدرک حاکم جو اک کتب حدیث ہے،
میں جانا چاہتاہوں کہ اس لفظ مستدرک کے معنی کیا ہیں، اور اس کتاب میں کس قسم کے احادیث جمع کیےہیں امام حاکم ٌنے۔
جزاک اللہ ۔۔
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,767
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
السلام علیکم۔
مستدرک حاکم جو اک کتب حدیث ہے،
میں جانا چاہتاہوں کہ اس لفظ مستدرک کے معنی کیا ہیں، اور اس کتاب میں کس قسم کے احادیث جمع کیےہیں امام حاکم ٌنے۔
جزاک اللہ ۔۔
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ
’’ استدراک ‘‘ کے مختلف معانی ہیں ، یہاں عام فہم معنی یہ ہوسکتا ہے کہ ’’ کمی ، کوتاہی کا ازالہ کرنا ، نقص مکمل کرنا ‘‘ ۔
امام حاکم نے کتاب کا نام ’’ المستدرک علی الصحیحین ‘‘ اس وجہ سے رکھا ہے کیونکہ ان کے نزدیک بہت سی ایسی روایات تھیں جو امام بخاری و مسلم کو اپنی کتابوں میں ذکر کرنا چاہیے تھا ، لیکن انہوں نے ان کو ذکر نہیں کیا ۔
امام حاکم نے کتاب کے شروع میں اُس وقت کی صورت حال بیان کی ہے کہ آج بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صحیح احادیث وہی ہیں جو بخاری و مسلم نے اپنی کتابوں میں ذکر کردی ہیں ، ان کے علاوہ اور احادیث صحیح نہیں ہیں ، لہذا میں یہ کتاب تصنیف کر رہا ہوں اور اس میں ان احادیث کو ذکر کروں گا جو اگرچہ ’’ صحیحین ‘‘ میں نہیں ہیں لیکن صحیح ہیں ۔ تاکہ اس غلط فہمی کا ازالہ ہوسکے کہ ’’ صحیحین ‘‘ میں ذکر کردہ احادیث کے علاوہ سب ضعیف ہیں ۔
اس بنیاد پر انہوں اپنی کتاب کا نام ’’ المستدرک علی الصحیحین ‘‘ رکھا ہے ۔ یہ تو وضاحت تھی وجہ تسمیہ کی ۔
ایک اہم بات یہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مستدرک حاکم میں بہت ساری ضعیف بلکہ موضوع روایات بھی موجود ہیں ، جس کی مختلف وجوہات ہیں ایک بنیادی وجہ جس کا ذکر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کیا ہے وہ یہ ہے کہ :
امام حاکم رحمہ اللہ کتاب کا مسودہ تیار کرچکے تھے ، لیکن نظر ثانی مکمل نہ ہوسکی اور وفات پاگئے ۔
لہذا مستدرک کی روایات کی تحقیق کرنا اور دیگر اہل علم کا ان پر کی گئی تنقید کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ جیساکہ حافظ ذہبی نے اس پر کام کیا ہے اور بہت ساری روایات جن کو امام حاکم نے صحیح سمجھا ہے حافظ ذہبی ان کا ضعیف اور من گھڑت ہونا واضح کیا ہے ۔ حافظ ذہبی کی کتاب ’’ تلخیص المستدرک ‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔
لیکن حافظ ذہبی نے بھی مکمل احادیث پر کام نہیں کیا بلکہ کئی احادیث رہ گئی ہیں ۔ لہذا ان احادیث کےسلسلے میں دیگر علماء سے رہنمائی لینا ضروری ہے ۔ عصر حاضر اور ماضی قریب میں کئی ایک کتابیں اس سلسلے میں منظر عام پر آ بھی چکی ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
 
محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
بلکہ ایسی احادیث بھی ہیں جن میں صرف صحیح احادیث کی شروط کا مکمل ہونا ہی کافی سمجھا گیا
اور کچھ احادیث تو ایسی بھی ہیں جن کے بارے میں خود امام حاکم بھی ان کی تصحیح کے حوالے سے متذبذب تھے جیسا کہ کتاب البیوع کی کچھ احادیث ہیں
بلکہ مجھے اپنے ایک مذکرے کی تفصیلات جو یاد اآ رہی ہیں وہ صرف یاد داشت کے سہارے لکھ رہا ہوں
  1. ایسی احادیث جن کے بارے میں خود حاکم نے کہا ہو کہ ھذا علی شرط الشیخین ولم یخرجا تو وہ اپنی بات میں صحیح ہوں گے
  2. اسی طرح وہ احادیچ جن کے بارے میں لکھا ہو کہ یہ بخاری رحمہ اللہ کی شرط کے مطابق ہیں تو یہ بھی صحیح ہوں گی
  3. ایسی احادیث جن کے بارے میں لکھا گیا ہو کہ یہ مسلم رحمہ اللہ کی شرط کے مطابق ہوں تو وہ بھی صحیح ہیں
  4. ایسی احادیث جن کے بارے میں لکھا گیا ہو کہ یہ شیخین کی شرط کے مطابق ہے لیکن انہوں نے روایت نہیں کی اور یہ حدیث بطور شواہد بیان کی گئی ہے
  5. اسی طرح بخاری رحمہ اللہ کی شرط کے مطابق لیکن شواہد کے باب میں بیان کی گئی ہے
  6. اسی طرح مسلم رحمہ اللہ کی شرط کے مطابق لیکن شواہد کے باب میں بیان کی گئی ہے
  7. ایسی احادیث جو کہ شیخین کی شرط کے مطابق ہیں لیکن اس میں سند کے حوالے کوئی اشارہ نہ پایا جائے جیسا کہ سابقہ دو نکات میں ہے
  8. ایسی احادیث جو کہ بخاری کی شرط کے مطابق لیکن کوئی اشارہ نہ پایا جائے
  9. ایسی احادیث جو مسلم کی شرط کے مطابق ہوں لیکن کوئی اشارہ نہ پایا جائے
  10. ایسی احادیث جو ان شیخین میں سے کسی کی شرط کے مطابق نہیں اور ان کے بارے میں حاکم نے لکھا ہو کہ صحیح الاسناد
  11. ایسی احادیث جو بخاری پر استدراک ہیں
  12. ایسی احادیث جو مسلم پر استدراک ہیں
  13. ایسی احادیث جو حسن ہوں اور حسن صحیح کی قسم میں گردانی گئی ہو جیسا کہ کچھ محدثین ابن خزیمہ ، ابن حبان حسن کو صحیح کی قسم سمجھتے ہیں
  14. ایسی احادیث جس پر خود انہوں نے ضعف کا شک ظاہر کیا ہو
  15. ایسی احادیث جو شدید ضعیف ہیں
  16. ایسی احادیث جو موضوع ہیں تقریبا 100 احادیث جنہیں امام ذہبی نے مستقل ایک کتاب میں جمع کیا ہے
  17. امام ذہبی کا تو یہ کہنا کہ صرف ایک تہائی احادیث کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ صحیحین کی شرط یا ان پر استدراک ہیں
  18. مستدرک حاکم پر جو کتب لکھی گئی ہیں ان میں سے مشہور درج ذیل ہیں: تلخیص مستدرک حافظ الذہبیئ، النکت اللطائف فی بیان الاحادیث الضعاف المخرجہ فی مستدرک الحافظ النیسابوری ۔۔ ابن الملقلن، المستخرج علی المستدرک ۔۔ حاٍفظ عراقی، اتحاف المہرہ ابن حجر کے کچھ ابواب، تلخیص المستدرک ابن العجمی، توضیح المدرک فی تصحیح المستدرک ۔۔سیوطی، بغیۃ الحازم۔۔ البانی، رجال الحاکم فی المستدرک ۔۔ مقبل بن ھادی الوداعی رحمہم اللہ جمیعا
 
siddique

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
170
ری ایکشن اسکور
900
پوائنٹ
104
السلام علیکم۔
مستدرک حاکم جو اک کتب حدیث ہے،
میں جانا چاہتاہوں کہ اس لفظ مستدرک کے معنی کیا ہیں، اور اس کتاب میں کس قسم کے احادیث جمع کیےہیں امام حاکم ٌنے۔
جزاک اللہ ۔۔
السلام علیکم
مستدرک حاکم پر تفصیلی بحث محدث خبیب احمد اثری نے کی ہے۔اردو زبان میں اس کتاب پر اتنی تفصیل آج تک نہیں آئی۔یہ رہا کتاب کا لنک
http://kitabosunnat.com/kutub-library/maqalat-e-as-aria.html
 
ابوبکر میر

مبتدی
شمولیت
دسمبر 18، 2015
پیغامات
8
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
11
السلام علیکم
مستدرک حاکم پر تفصیلی بحث محدث خبیب احمد اثری نے کی ہے۔اردو زبان میں اس کتاب پر اتنی تفصیل آج تک نہیں آئی۔یہ رہا کتاب کا لنک
http://kitabosunnat.com/kutub-library/maqalat-e-as-aria.html
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ
بھائی یہ لنک شاید غلط ھے اس لنک میں اس نام کی کوئی کتاب نہیں ھے
 
عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,584
ری ایکشن اسکور
6,765
پوائنٹ
1,207
السلام و علیکم و رحمتہ اللہ
بھائی یہ لنک شاید غلط ھے اس لنک میں اس نام کی کوئی کتاب نہیں ھے
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم ابوبکر میر بھائی اور فورم کے دیگر محترم اراکین!
کتاب و سنت ڈاٹ کام کا اگر کوئی لنک اس طرح کا ملے کہ اُس کے آخر میں "ڈاٹ ایچ ٹی ایم ایل" لکھا ہو، مثلا۔۔
http://kitabosunnat.com/kutub-library/maqalat-e-as-aria.html
تو اس لنک سے مذکورہ الفاظ ہٹا دیا کریں تو لنک اس طرح بن جائے گا۔۔

http://kitabosunnat.com/kutub-library/maqalat-e-as-aria
اور آپ ان شاء اللہ درست صفحہ پر پہنچ جائیں گے۔
 
ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,734
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
@محمد نعیم یونس میاں! ہمیں اتنی دیر خواہ مخواہ پریشانی میں رکھا!
 
شمولیت
اپریل 18، 2020
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
40
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ
’’ استدراک ‘‘ کے مختلف معانی ہیں ، یہاں عام فہم معنی یہ ہوسکتا ہے کہ ’’ کمی ، کوتاہی کا ازالہ کرنا ، نقص مکمل کرنا ‘‘ ۔
امام حاکم نے کتاب کا نام ’’ المستدرک علی الصحیحین ‘‘ اس وجہ سے رکھا ہے کیونکہ ان کے نزدیک بہت سی ایسی روایات تھیں جو امام بخاری و مسلم کو اپنی کتابوں میں ذکر کرنا چاہیے تھا ، لیکن انہوں نے ان کو ذکر نہیں کیا ۔
امام حاکم نے کتاب کے شروع میں اُس وقت کی صورت حال بیان کی ہے کہ آج بہت سارے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صحیح احادیث وہی ہیں جو بخاری و مسلم نے اپنی کتابوں میں ذکر کردی ہیں ، ان کے علاوہ اور احادیث صحیح نہیں ہیں ، لہذا میں یہ کتاب تصنیف کر رہا ہوں اور اس میں ان احادیث کو ذکر کروں گا جو اگرچہ ’’ صحیحین ‘‘ میں نہیں ہیں لیکن صحیح ہیں ۔ تاکہ اس غلط فہمی کا ازالہ ہوسکے کہ ’’ صحیحین ‘‘ میں ذکر کردہ احادیث کے علاوہ سب ضعیف ہیں ۔
اس بنیاد پر انہوں اپنی کتاب کا نام ’’ المستدرک علی الصحیحین ‘‘ رکھا ہے ۔ یہ تو وضاحت تھی وجہ تسمیہ کی ۔
ایک اہم بات یہ ذہن میں رکھنی چاہیے کہ مستدرک حاکم میں بہت ساری ضعیف بلکہ موضوع روایات بھی موجود ہیں ، جس کی مختلف وجوہات ہیں ایک بنیادی وجہ جس کا ذکر حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کیا ہے وہ یہ ہے کہ :
امام حاکم رحمہ اللہ کتاب کا مسودہ تیار کرچکے تھے ، لیکن نظر ثانی مکمل نہ ہوسکی اور وفات پاگئے ۔
لہذا مستدرک کی روایات کی تحقیق کرنا اور دیگر اہل علم کا ان پر کی گئی تنقید کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ۔ جیساکہ حافظ ذہبی نے اس پر کام کیا ہے اور بہت ساری روایات جن کو امام حاکم نے صحیح سمجھا ہے حافظ ذہبی ان کا ضعیف اور من گھڑت ہونا واضح کیا ہے ۔ حافظ ذہبی کی کتاب ’’ تلخیص المستدرک ‘‘ کے نام سے معروف ہے ۔
لیکن حافظ ذہبی نے بھی مکمل احادیث پر کام نہیں کیا بلکہ کئی احادیث رہ گئی ہیں ۔ لہذا ان احادیث کےسلسلے میں دیگر علماء سے رہنمائی لینا ضروری ہے ۔ عصر حاضر اور ماضی قریب میں کئی ایک کتابیں اس سلسلے میں منظر عام پر آ بھی چکی ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
کیا مستدرک حاکم مکمل تحکیم کے ساتھ اردو ترجمہ کے ساتھ موجود ہے؟
 
Top