- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,771
- ری ایکشن اسکور
- 8,496
- پوائنٹ
- 964
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہالسلام عليكم ورحمة الله وبركاته
محترم خضر بهائی
حرم کی حد شروع ہوتے ہی بهت سارےایسے اعمال بهی ممنوع ہو جاتے ہیں جو خارج حدود حرم جائز ہوتے ہیں ۔ شاید یہ بهی ایک وجہ ہو متعدد وجوہات میں سے جن پر عام سوالات کرکے مزید معلومات جاننا چاہتے ہوں ۔ تو اس حدود خاص کو مد نظر نظر رکہنا اور ملحوظ رکہنا چاہیئے اور لوگوں تک واضح باتیں پہونچانا چاہیئے تا کہ اطمینان ہو۔
والسلام
جی بالکل آپ کی بات سے متفق ہوں ۔
لیکن جس کے نزدیک تصویر کھینچنا جائز ہے ، اور وہ یہ مشغلہ سر انجام دیتے ہوئے کسی کو زحمت یا تکلیف بھی نہیں دیتا ، اسے حرم میں تصویر کھینچنے سے صرف اس لیے منع کرنا کہ یہ حرم ہے ، سمجھ سے باہر ہے ۔ واللہ اعلم ۔
ہاں یہ ضرور ہے کہ جس کی تصویر بازی اہل حرم کے لیے دقت کا باعث بن رہی ہے ، یا حرم کے ادب و احترام میں خلل پیدا کر رہی ہے ، اسے یہ کہا جاسکتا ہے کہ ایک تو غلط کام ( لوگوں کو تکلیف ) کر رہے ہیں ، دوسرا وہ بھی حرم میں ۔
یا جن کے نزدیک تصویر حرام ہے ، وہ کہہ سکتے ہیں کہ ایک تو حرام کا ارتکاب کر رہے ہیں ، دوسرا وہ بھی حرم جیسی مقدس جگہ پر ۔
خلاصہ یہ کہ تصویر کی حلت و حرمت میں اختلاف رائے کا خیال رکھنا پڑے گا ۔
ایک اور بات ملاحظہ کریں ، اگر چند افراد حرم کے اندر نمازیوں کی گزرگاہوں میں نماز شروع کر لیتے ہیں ، گزرنے والوں کو حدیث نبوی کے عین مطابق بزور بازو روکتے بھی ہے ، نتیجتا راستے مسدود ہونے کی وجہ سے رش ہوتا ہے ، لوگوں کا سانس رکنے لگتا ہے ، بھگدڑ مچ جاتی ہے ۔۔۔ یہاں تین کام ہوئے ہیں :
نماز پڑھنا
آگے سے گزرنے والے کو روکنا
رستے بند کرنا
غلط صرف آخری کام ہے ۔ باقی دو درست ہیں ، لیکن تیسرے غلط کی وجہ سے کسی کو شبہ ہوسکتا ہے کہ شاید پہلے والے دو بھی غلط ہیں ۔