- شمولیت
- مارچ 03، 2011
- پیغامات
- 4,178
- ری ایکشن اسکور
- 15,351
- پوائنٹ
- 800
اس سارے ڈھگوسلے کی کوئی دلیل؟!وحدت الوجود یا وحدت الشہود کا علم مکاشفات میں سے ہے۔ علم مکاشفات کے ادراک سے ہمارے حواس نا بلد ہیں اور جن لوگ اس کے شہسوار ہو گزرے ہیں انہوں نے اسے ایک راز الہی مانا ہے اور اسکی گرہ کشائی سے خاموشی برتی ہے۔ اور جن بعض اکابرین صوفیاء نے اس بارے کچھ وضاحت کی ہے اسکی حیثیت بھی محض تمثیل کی ہے۔ اس لئے آج کل کے تصوف کی روح اور حقیقت سے دور لوگوں کیلئے وحدت الوجود کی حقیقت بیان کرنا سوئی میں سے اونٹ گزارنے کے مترادف ہے۔
اگر یہ کوئی علم ہے تو اسے چھپانے والا کیا کتمانِ علم کی بناء پر لعنت الٰہی کا مستحق نہیں؟!
بھائی! اللہ نے دین سمجھنے کیلئے بڑا ہی آسان بنایا ہے۔ ایسی فریب کاریاں دین اسلام میں شامل نہیں۔
قرآن وسنت کے واضح وصریح دلائل کے بالمقابل ایسے نام نہاد علم کی پرکاہ کی بھی حیثیت نہیں، فرمانِ باری ہے:
﴿ فَلَمّا جاءَتهُم رُسُلُهُم بِالبَيِّنـٰتِ فَرِحوا بِما عِندَهُم مِنَ العِلمِ وَحاقَ بِهِم ما كانوا بِهِ يَستَهزِءونَ ٨٣ ﴾ ۔۔۔ سورة غافر
پس جب بھی ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر آئے تو یہ اپنے پاس کے علم پر اترانے لگے، بالآخر جس چیز کو مذاق میں اڑا رہے تھے وه ان پر الٹ پڑی (83)