ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
خلاصۂ کلام
خلاصۂ کلام یہ ہے کہ کفار کی طرف سے اہانت رسول پر مسلمانوں کا شدید ردّعمل اس بات کا ثبوت ہے کہ ان میں حب ِ رسولﷺ کا جذبہ باقی ہے مگر یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ حب ِ رسولﷺ کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ رسول اللہﷺ کی ادنیٰ ترین اِہانت سے بھی خود کو بچایا جائے۔ آپﷺ کی سنت کی اِتباع کی جائے۔ آپﷺ کی لائی ہوئی تعلیمات کو اپنی اور معاشرے کی اِصلاح و فلاح کے لئے کافی سمجھا جائے۔ ان میں کسی بھی قسم کے اِضافے سے گریز کیا جائے۔ آپ کی بات کے مقابلے میں کسی کی بات کو ترجیح نہ دی جائے۔ ہر طرح کے فیصلوں میں آپﷺکی تعلیمات کو ملحوظ رکھا جائے۔ اپنی جان،مال، اولاد، الغرض کائنات کی ہر چیز سے بڑھ کر آپﷺ سے محبت کی جائے اور آپﷺ ہی کو اپنا آئیڈیل اور اُسوہ سمجھا جائے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق سے نوازے۔ آمین

٭…٭…٭