• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان لڑکی سے ............!

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
مسلمان لڑکی سے ............!
اے تو کہ ہے اخلاق کے پھولوں کا خزانہ
دنیا بڑی پر پیچ ہے نازک ہے زمانہ​
سورج کی کرن تیرے تقدس کی ہے شاہد
کلیوں کی زبان پر تری عصمت کا فسانہ​
نغمہ بہ ہر انداز ہے برہم کن جذبات
برط کی صدا ہو کہ پیانو کا ترانہ​
تہذیب گناہوں کے دوراہے پہ کھڑی ہے
تعلیم فقط مکر ہے، اصلاح بہانہ​
کاغذ کے ہیں یہ پھول نہ خوشبو نہ طراوت
افرنگ کی تہذیب کے دھوکے میں نہ آنا​
آتے ہیں تری سمت بھڑکتے ہوئے شعلے
شعلوں سے ذرا دامنِ تقدیس بچانا​
اسلام کو اب تک ترے کردار پہ ہے ناز
جذبات کو اخلاق کا پابند بنانا​
بشکریہ محمد آصف مغل بھائی​
 
Top