Dua
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 30، 2013
- پیغامات
- 2,579
- ری ایکشن اسکور
- 4,440
- پوائنٹ
- 463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ،
ایک یہودی اپنے ایمان کو بڑھانے کے لیے داڑھی بڑھاتا ہے۔۔۔
مگر جب ایک مسلمان یہی کرتا ہے تو اسے شدت پسند کہا جاتا ہے
ایک زاہدہ GOD کے لیے خود کو وقف کرنے کے لیے اپنے آپ کو ڈھانپتی ہے۔
مگر جب ایک مسلمان لڑکی ایسا ہی کرتی ہے تو اسے ستایا جاتا ہے؟
کیوں؟؟؟
جب ایک ویسٹرن عورت اپنے گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے تو معاشرہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ یہ عورت گھر بار کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔۔
مگر جب ایک مسلمان عورت یہی سب کرتی ہے تو اسے ستائی ہوئی، مجبور ،مظلوم کہا جاتا ہے؟
کوئی لڑکی جو مرضی لباس تن کرے تو یہ اس کا حق اور آزادی ہے۔۔
مگر جب ایک مسلمان لڑکی حجاب اوڑھتی ہے تو اسے یونیورسٹی میں داخلے سے بھی روکا جاتا ہے۔۔
کیوں؟؟؟
جب ایک بچہ کسی سبجیکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے تو یہ اس کا ٹیلنٹ ہے۔۔
اور اگر وہ بچہ کی توجہ اسلام کی جانب ہو جائے تو یہ مایوس کن ہے؟
جب کوئی خود کو مشکل میں ڈال کر کسی کی زندگی بچاتا ہے تو اسے عظیم سمجھا جاتا اور ہر کوئی اس کی عزت کرتا ہے۔۔۔
مگر جب ایک مسلمان ایسا کرتا ہے ،تو اس کے گھر تباہ کر دیئے جاتے ہیں،مائیں بہنیں رسوا کر دی جاتی ہیں
اور مسجدیں جلا دی جاتی ہیں۔۔۔اور اسے "دہشت گرد" کا خطاب دے دیا جاتا ہے۔۔
کیوں؟؟؟
جب ایک یہودی کسی کو قتل کرتا ہے تو اس کے مذہب کو ظاہر نہیں کیا جاتا۔۔
مگر ایک مسلمان اگر جرم بھی کرتا ہے تو مقدمے کی سماعت میں اسلام کو بطور شرمندگی نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔
جب کوئی مشکل درپیش ہو تو ہم حل کے لیے ہر تدبیر آزمانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔۔۔
لیکن اگر اس کا حل ہمیں کوئی اسلام سے دینا چاہے تو سننا بھی گوارا نہیں کرتے۔۔
بتانے والا پکارتا رہ جاتا ہے کہ اس کا حل "قرآن" میں ہے!!
کبھی کان بند کر لیے جاتے ہیں تو کبھی آنکھیں۔۔
کیوں؟؟؟
جب کوئی ایک درست گاڑی کو غلط طریقوں سے استعمال کرتا ہے ،تو کوئی گاڑی کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا بلکہ قصور استعمال کرنے والے کا ہوتا ہے۔۔۔
مگر جب کوئی بھی مسلمان غلطی کرتا ہے یا لوگوں سے برے سلوک سے پیش آتا ہے تو
کہتے ہیں "اس کی وجہ اسلام ہے"!!!
سوال یہ ہونا چاہیئے کہ قرآن کیا کہتا ہے۔۔۔مگر
اسلامی قوانین پر ایک پر نظر ڈالے بغیر لوگ اخبار اور میڈیا کی باتوں میں یقین کر لیتے ہیں۔۔
کیوں؟؟؟
اس کیوں کا جواب یہ ہے کہ
"یہ ایک مسلمان ہے"
اللہ تعالی امت مسلماں کا حامی و ناصر ہے اور وہی ہدایت بخشنے والا مہربان رب ہے۔
یہ اس دفعہ کا موضوع ہے۔۔کچھ اس پر مزید لکھنا چاہے تو ضرور لکھیں۔