• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان مطلوب ہے۔۔۔زندہ یا مردہ!!!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ،​
ایک یہودی اپنے ایمان کو بڑھانے کے لیے داڑھی بڑھاتا ہے۔۔۔​
مگر جب ایک مسلمان یہی کرتا ہے تو اسے شدت پسند کہا جاتا ہے​
ایک زاہدہ GOD کے لیے خود کو وقف کرنے کے لیے اپنے آپ کو ڈھانپتی ہے۔​
مگر جب ایک مسلمان لڑکی ایسا ہی کرتی ہے تو اسے ستایا جاتا ہے؟​
کیوں؟؟؟
جب ایک ویسٹرن عورت اپنے گھر اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے تو معاشرہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کہ یہ عورت گھر بار کے لیے قربانیاں دے رہی ہے۔۔​
مگر جب ایک مسلمان عورت یہی سب کرتی ہے تو اسے ستائی ہوئی، مجبور ،مظلوم کہا جاتا ہے؟​
کوئی لڑکی جو مرضی لباس تن کرے تو یہ اس کا حق اور آزادی ہے۔۔​
مگر جب ایک مسلمان لڑکی حجاب اوڑھتی ہے تو اسے یونیورسٹی میں داخلے سے بھی روکا جاتا ہے۔۔​
کیوں؟؟؟
جب ایک بچہ کسی سبجیکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرتا ہے تو یہ اس کا ٹیلنٹ ہے۔۔​
اور اگر وہ بچہ کی توجہ اسلام کی جانب ہو جائے تو یہ مایوس کن ہے؟​
جب کوئی خود کو مشکل میں ڈال کر کسی کی زندگی بچاتا ہے تو اسے عظیم سمجھا جاتا اور ہر کوئی اس کی عزت کرتا ہے۔۔۔​
مگر جب ایک مسلمان ایسا کرتا ہے ،تو اس کے گھر تباہ کر دیئے جاتے ہیں،مائیں بہنیں رسوا کر دی جاتی ہیں​
اور مسجدیں جلا دی جاتی ہیں۔۔۔اور اسے "دہشت گرد" کا خطاب دے دیا جاتا ہے۔۔​
کیوں؟؟؟
جب ایک یہودی کسی کو قتل کرتا ہے تو اس کے مذہب کو ظاہر نہیں کیا جاتا۔۔​
مگر ایک مسلمان اگر جرم بھی کرتا ہے تو مقدمے کی سماعت میں اسلام کو بطور شرمندگی نشانہ بنایا جاتا ہے۔۔​
جب کوئی مشکل درپیش ہو تو ہم حل کے لیے ہر تدبیر آزمانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔۔۔​
لیکن اگر اس کا حل ہمیں کوئی اسلام سے دینا چاہے تو سننا بھی گوارا نہیں کرتے۔۔​
بتانے والا پکارتا رہ جاتا ہے کہ اس کا حل "قرآن" میں ہے!!​
کبھی کان بند کر لیے جاتے ہیں تو کبھی آنکھیں۔۔​
کیوں؟؟؟
جب کوئی ایک درست گاڑی کو غلط طریقوں سے استعمال کرتا ہے ،تو کوئی گاڑی کو مورد الزام نہیں ٹھہراتا بلکہ قصور استعمال کرنے والے کا ہوتا ہے۔۔۔​
مگر جب کوئی بھی مسلمان غلطی کرتا ہے یا لوگوں سے برے سلوک سے پیش آتا ہے تو​
کہتے ہیں "اس کی وجہ اسلام ہے"!!!​
سوال یہ ہونا چاہیئے کہ قرآن کیا کہتا ہے۔۔۔مگر​
اسلامی قوانین پر ایک پر نظر ڈالے بغیر لوگ اخبار اور میڈیا کی باتوں میں یقین کر لیتے ہیں۔۔​
کیوں؟؟؟
اس کیوں کا جواب یہ ہے کہ​
"یہ ایک مسلمان ہے"
اللہ تعالی امت مسلماں کا حامی و ناصر ہے اور وہی ہدایت بخشنے والا مہربان رب ہے۔​
یہ اس دفعہ کا موضوع ہے۔۔کچھ اس پر مزید لکھنا چاہے تو ضرور لکھیں۔​
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔
آپ کا موضوع کچھ سمجھ نہیں آیا کافی باتیں مکس کر دی ہیں آپ نے خیر ایک بات جس کی طرف آپ نے بھی جواب میں اشارہ کیا اسی حوالے سے کہنا چاہوں گا کہ
جب ایک جھوٹے انسان کو پتہ ہو کہ میں جھوٹا ہوں اور میرے مد مقابل انسان سچا ہے تو بات کے دوران وہی ذیادہ چیخے اور چلائے گا اور اپنی بات کو منوائے گا۔۔۔
یہی بات یہودیوں کے اندر بھی ہے کہ انکو اس بات کا علم ہے کہ وہ جھوٹے ہیں اس لئے وہ شروع دن سے ایسے ایسے پروپیگنڈے کر کے مسلمانوں اور عام لوگوں کو اسلام سے متنفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔
کیونکہ انکے پاس حقائق اور دلائل تو ہے نہیں اس لئے انکو یہی کام کر کے کچھ کامیابی مل جاتی ہے۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔
آپ کا موضوع کچھ سمجھ نہیں آیا کافی باتیں مکس کر دی ہیں آپ نے خیر ایک بات جس کی طرف آپ نے بھی جواب میں اشارہ کیا اسی حوالے سے کہنا چاہوں گا کہ
جب ایک جھوٹے انسان کو پتہ ہو کہ میں جھوٹا ہوں اور میرے مد مقابل انسان سچا ہے تو بات کے دوران وہی ذیادہ چیخے اور چلائے گا اور اپنی بات کو منوائے گا۔۔۔
یہی بات یہودیوں کے اندر بھی ہے کہ انکو اس بات کا علم ہے کہ وہ جھوٹے ہیں اس لئے وہ شروع دن سے ایسے ایسے پروپیگنڈے کر کے مسلمانوں اور عام لوگوں کو اسلام سے متنفر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔
کیونکہ انکے پاس حقائق اور دلائل تو ہے نہیں اس لئے انکو یہی کام کر کے کچھ کامیابی مل جاتی ہے۔۔
وعلیکم السلام،
یہ ایک مسلمان اور موجودہ ذہنیت رکھنے والے افراد کا تقابلی جائزہ ہے۔
اور موجودہ معاشرے پر سنجیدہ طنز ہے۔۔۔جس کا اثر کسی نہ کسی مسلمان ہوتا ہے۔
اللہ تعالی مسلمانوں میں اتحاد پیدا کر دے۔آمین
جزاک اللہ خیرا
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
967
ری ایکشن اسکور
2,912
پوائنٹ
225
ایسا تو ہو گا ہی اور ہوتا بھی رہے گا وجہ مسلمانوں سے ڈر ہے کہیں یہ اپنی اصل کی طرف واپس نہ لو ٹ آئیں
مگر افسوس ہم پر کے ہم ہی ڈر گئے ہیں
ان لوگوں نے ہمیں دشمن سمجھتے ہوئے بہت کچھ کیا اور کر بھی رہے ہیں اور کرتے بھی رہیں گے
ہم نے کیا کیا کچھ بھی نہیں نہ کر رہے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں کرتے نظر آتے ہیں
یقینا ہم میں دنیا کی محبت اور دولت کی بے تہاشہ چاہ ہے جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ایسے میں ہم کیا مقابلہ کریں گیں
آج ضرورت ہے عالم دین حضرات کی کے وہ مقابلے میں آئیں ہر طرح کے فورم میں لوگ بہت کچھ سمجھنا چاہتے ہیں جو ان کو نہیں سمجھایا گیا میدان عمل بلکل خالی ہے
آج ضررت ہے ایسی خواتین کی جو اپنی خواہشات کو اپنے رب تعالٰی کے لیے قربان کرتے ہوئے اپنے شوہروں اور بچوں کو رزق حلال کمانے کی ترغیب دیں اگر ان کے بچے یا شوہر حرام کمائی لائیں تو ایسی کمائی کو اٹھا باہر پھینکیں اور ہر وقت اس معالے میں ان کا احتساب کریں
آج ضرورت ہے ایسے مردوں کی جو اچھے اخلاق کا مظاہرہ کریں اپنے گھر والوں پر بھی اور باہر دوستوں احباب کے ساتھ بھی خود بھی سنت پر چلیں اور اس دعوت کو اپنا فریضہ بنا لیں اگر کو ئی برا منائے تو بھی نیکی اور اگر کسی کو آپ بات پہنچا دیں تب بھی نیکی اپنی گھر والیوں کو ان کے حقوق ادا کریں اپنے بچوںکو خود نمونہ بن کر دیکھائے
آج ضرورت ہے ایسے نوجوانوں کی جو ہمت حوصلہ برداشت اور اپنی بات حکمت سے کر نے میں ماہر ہوں

ہمیں بہت سارے معاملات کو دیکھنا ہے تبھی جا کر دشمنان اسلام کے ایسے تیر وں کو ہم روک سکیں گیں ہمیں خود کو بدلنا ہی ہو گا اس کے سوا کوئی چارہ نہیں
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
679
ری ایکشن اسکور
743
پوائنٹ
301
یہ تو انہوں نے کرنا ہی کرنا ہے۔
لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ لاعلمی اور جہالت یا ڈالروں کی چمک کو دیکھ کرہمارے بہت سارے ناداں مسلمان بھی ان کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو جاتے ہیں اور مسلمانوں پر ہی تنقید شروع کر دیتے ہیں۔
 

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
یہ تو انہوں نے کرنا ہی کرنا ہے۔
لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ لاعلمی اور جہالت یا ڈالروں کی چمک کو دیکھ کرہمارے بہت سارے ناداں مسلمان بھی ان کے پروپیگنڈے سے متاثر ہو جاتے ہیں اور مسلمانوں پر ہی تنقید شروع کر دیتے ہیں۔
ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہے نتائج سے بے پرواہ ہو کرنتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں ۔ یہود ونصاریٰ ہم سے پہلے دن سے ہی خائف ہیں اور یہ خوف ہر دن بڑھتا ہی رہا یہاں تک کہ جب وہ ناکامی کا منہ دیکھتے ہیں تو آخری حربے کے طور پر روپے پیسے کی چمک دمک سے متاثر مسلمان کو ہی خرید کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کرتے ہیں ،مگر ہمارا ایمان ہے ۔
وَلَا تَهِنُوا۟ وَلَا تَحْزَنُوا۟ وَأَنتُمُ ٱلْأَعْلَوْنَ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٩٣١﴾

اور (دیکھو) بے دل نہ ہونا اور نہ کسی طرح کا غم کرنا اگر تم مومن (صادق) ہو تو تم ہی غالب رہو گے (آل عمران)
 

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
اصل بات بھی یہی ہے کہ ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا چاہیے اور انبیا کا بھی یہی انداز ہے کہ اپنی ڈیوٹی کو پورا کرو اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دو
 
Top