• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان ہیں تو کیا، یہ انسان بھی تو ہیں!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مسلمان ہیں تو کیا، یہ انسان بھی تو ہیں!
رضا ہاشمی ہفتہ 23 مئ 2015



رونگیا کے یہ بے چارے انسان نما چیزیں یہ سمجھنے میں مصرف ہیں کہ انکی نسلیں تو یہاں پچھلے پانچ سو سالوں سے آباد ہیں یکدم غیر قانونی کیوں قرار دیا جارہا ہے؟ فوٹو: اے ایف پی

کبھی کبھی کچھ تصاویر ایسے مناظر اور لمحات کی شاہد ہوتی ہیں جو دیکھنے والے کو نہ بھی جھنجھوڑیں مگر ذہن میں پیوست ہوکر ضرور رہ جاتے ہیں۔




گزشتہ دنوں ایسی ہی اک تصویر نظر سے گزری۔ سبز رنگ کی ایک سمندری کشتی جس کی لکڑی سے بنی سطح پانی میں رہ رہ کر پھسلن زدہ محسوس ہورہی تھی۔ دو ربڑ کے ٹائر اس سے لٹک رہے تھے شاید ایمرجنسی بوٹس کے طور پر لٹکا رکھے ہوں گے۔ کشتی پر عمر کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے انسان نما چیزیں سوار تھیں۔ ادھ ننگے جسم، ہڈیاں یوں جیسے ابھی چمڑی پھاڑ کر باہر کو آئیں گی۔ چہروں پر خوف اور پریشانی عیاں تھا۔ اُن میں سے کچھ کشتی کے ساتھ لٹکتے ان ٹائروں سے لٹکے ہوئے تھے اور اُن میں سے ایک نیچے اس ہیبت ناک، سیاہ اور آلودہ پانی میں۔

تصویر کے نیچے درج تھا روہنگیا مسلمانوں کی کشتی جسے ملائشیا نے اپنے ساحلوں پر اترنے کی اجازت نہ دی تفصیل پڑھی تو معلوم ہوا کہ برما کے روہنگیا مسلمانوں کی یہ کشتی کئی دنوں سے بحیرہ انڈمان میں بھٹک رہی ہے کیونکہ قریبی ممالک جن میں ملائشیا انڈونیشیا بھی شامل ہیں، کوئی بھی انہیں اپنے ممالک میں رکھنے کو تیار نہیں۔


تفصیل جاننے کے بعد محسوس ہوا کہ جس نے بھی یہ تصویر کھینچی کیا خوب کھینچی، ایک ایک احساس بھرپور واہ صاحب! تالیاں!! ۔۔۔۔۔ کیا ہوا کسی کے دکھ پر تالیاں بجانا بُری بات ہے؟ بے حسی ہے؟ ظلم کی فلاں فلاں قسم ہے؟ اچھا چلو، کیا لکھوں؟ کہ بہت ظلم ہو رہا ہے؟ انسانیت شرمندہ ہے؟ سب فضول! یقین جانئے ان خالی خولی لفظوں سے میں بے زار ہوں۔ مگر پھر بھی چند انقلابی چیخیں مار لیتے ہیں تاکہ فرض پورا ہو۔

ذکر ہے روہنگیا کے چیزوں نما انسانوں کا۔ روہنگیا برما کی مسلم اقلیتی برادری ہے۔ تعداد میں تقریباً 13 لاکھ کے قریب اور مغربی برما کی راخین ریاست کے باشندے ہیں۔ برما میں 1982 میں شہریت کا قانون نافذ کیا گیا جس کے تحت روہنگیا مسلمانوں کو برما کا شہری تسلیم کرنے سے انکار کردیا گیا۔ تب سے لے کر اب تک یہ پُرامن مسلم آبادی اپنی شناخت کے حق کے لئے کوشاں ہے۔ حال ہی میں برما کے صدر تھائین سین نے اپنے عجیب مگر ٹارگٹڈ بیان میں روہنگیا آبادی کو غیر قانونی طور پر آباد بنگالی قرار دے کر برمی حکومت کی روہنگیا مسلمانوں کی جانب پالیسی واضح کردی ہے اور یہ بے چارے انسان نما چیزیں یہ سمجھنے میں مصرف ہیں کہ انکی نسلیں تو یہاں پچھلے پانچ سو سالوں سے آباد ہیں یکدم غیر قانونی اور پھر بنگالی بھی؟


سنہ 2012 سے بدھ مت کے پیروکار بھکشوؤں کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔ جس میں اب تک سینکڑوں جیتے جاگتے انسان ذبح کردئے گئے، جلا دئے گئے یا ڈبو دئے گئے جبکہ انکی املاک نذر آتش کردیں گئیں۔ مثال کے طور پر جنوری 2014 میں بودھ بھکشوؤں کے ایک حملے میں 40 روہنگیا ذبح کر دئے گئے جبکہ 70 سے زائد مکانوں کو آگ لگا دی گئی۔ ستم ظریفی یہ کہ اس قتل عام کو مبینہ طور پر سرکاری سرپرستی بھی حاصل ہے۔زمیں تنگ ہوئی تو یہ اپنی جانیں بچانے کے لیے پڑوسی ممالک کی طرف رُخ کیا۔ انسانی سمگلروں کے ذریعے کشتیوں میں سوار ہوکر جب یہ قریبی ممالک کے ساحلوں پر پہنچے تو انکے ساتھ کیا ہوا؟

بنگلہ دیش نے پناہ گزینوں کو مالی وسائل کی کمی کا عذر پیش کرکے پناہ دینے سے انکار کردیا۔ تھائی لینڈ کی حکومت نے پہلے تو ان کے لئے اپنے دروازے کھولے مگر امریکہ کی جانب سے انسانی سمگلنگ کی روک تھام میں اپنی ریٹنگ بہتر کرنے کی فکر میں تھائی لینڈ نے بھی انہیں خدا حافظ کہا۔ ملائشیا نے اپنے اندرونی سخت قوانین کے باعث کشتیوں کو واپس موڑ دیا، جبکہ انڈونیشیا نے بھی ملائشیا کی پیروی کی۔

انسانیت کی ٹھیکیدار اقوام متحدہ کی بیان بازی بھی جاری ہے جس نے اس ساری صورتحال کو انسانی المیہ کی جانب گامزن قرار دیا ہے۔ اس دوران سمندر میں بھٹکتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی حالت یہ ہے کہ انسانی سمگلرز بحری آپریشنز کے ڈر سے انہیں چھوڑ کر بھاگ جاتے ہیں جس کے بعد تو الامان الحفیظ!


http://www.express.pk/story/359407/
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
کہاں ہے دنیا کا رحم دل دہشتگردی کی مزمت کرنے والا امریکہ ؟؟؟
برما میں ایک ہفتے میں 20،000مسلمان شہید
کھلِ عام قتل پرپاکستانی میڈیا خاموش کیوں ؟؟؟
کہاں ہے اقوامِ متحدہ؟ کہاں ہے جانوروں کے زخموں پر رونے والے؟
کہاں ہے دہشت گردی کی مزمت کرنے والاامریکہ ؟


11329903_935489946493494_8643320279309337836_n.png
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پاکستان کا میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار

ویب ڈیسک منگل 26 مئ 2015


پاکستان وزرائے خارجہ کونسل میں اسلامی تعاون تنظیم کی قرارداد کی مکمل حمایت کرے گا- فوٹو: فائل

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی فراہمی کو ضروری قرار دیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے بحر ہند کے ساحل پر کشتیوں میں پھنسے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار اور ان کی نقل مکانی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جب کہ دفترخارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار میں ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام برادریوں کو انسانی حقوق کی فراہمی، مذہبی تعلیمی آزادی اور تحفظ انتہائی ضروی ہے۔ دفتر خارجہ نے کویت میں ہونے والے وزرائے خارجہ کونسل میں اسلامی تعاون تنظیم کی قرارداد کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار کا میانمار کے مسلمانوں کی زبوں حالی پر توجہ دلاتے ہوئے کہنا تھا کہ میانمار کے مسلمانوں کی زندگی ہی ختم ہوگئی ہے ہمیں ان سے متعلق واضح مؤقف کو اپنانا ہوگا۔
 
شمولیت
دسمبر 11، 2014
پیغامات
211
ری ایکشن اسکور
104
پوائنٹ
40
امت مسلمہ کی بے حسی ہے جو مسلمان آج دنیا میں ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں اور اس کی سب سے بڑی وجہ قرآن و سنت سے دوری ہے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069





...ابن مریم هوا کرے کوئی

کاش ان مظلوم مسلمانوں کے لئے بہی کوئی بولتا
اپنے قیمتی وقت میں سے کچه دیر ان برمی مسلمانوں پر بدھوں کی بربریت اور وحشیانہ درندگی پر بهی احتجاج کرتا

یاد رکهیے قیامت دن کے الله رب العزت مجه سے آپ سے یہ سوال ضرور کریں گے کہ

میں کفر کی اس سرزمیں پرزنده جلتا رہا ، کٹتا رہا سسکتا رہا ، کفر "نے میرے گهر مقتل بنا دیا مجهے در بدر کردیا "
؟؟؟؟ اور تم پڑے سوتے رہے
کیا جواب هوگا همارے پاس؟؟؟
....
اسی وقت میں اورآپ اپنے رب سے یہ سوال کریں کہ یا الہ آپ .
.. وہاں کہاں ؟؟؟؟

تو اس وقت سوچیے شرمندگی کا کیا عالم ہوگا
کہ جب وه کہے گا کہ وه میرے بندے جو تڑپتے سسکتے رهے کفر کے ہاتهوں....
وه میں ہی تو تها ؛؛؛

میرے بندوں پر میرا نام لینے والوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے رہے
اور تمهارے سکون وعیش میں کوئی فرق نہیں آیا...؛؛
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاز رضی اللہ تعالٰی عنہ کو جب (عامل بنا کر) یمن بھیجا۔تو آپ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے انھیں ہدایت فرمائی!کہ مظلوم کی بددعا سے ڈرتے رہنا۔کہ اس کے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔

حدیث نمبر(2448) کتاب المظالم والغصب۔صحیح بخاری)

تشریح :

یعنی وہ فوراً پروردیگار تک پہنچ جاتی ہے۔اور ظالم کی خرابی ہوتی ہے۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ ظالم کو اسی وقت سزا ہوتی ہے۔ بلکہ اللہ پاک جس طرح چاہتا ہے ویسے حکم دیتا ہے۔کبھی فوراً سزا دیتا ہے کبھی ایک معیاد کے بعدتاکہ ظالم اور ظلم کرے۔اور خوب پھول جائے اس وقت دفعتاً وہ پکڑ لیاجاتا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جو فرعون کے ظلم سے تنگ آکر بددعا کی چالیس برس کے بعد اس کا اثر ظاہر ہوا۔ بحرحال ظالم کویہ خیال نہ کرنا چاییے کہ ہم نے ظلم کیا اور اس کی سزا نہ ملی۔اللہ کے ہاں انصاف کیلئے دیر تو ممکن ہے لیکن اندھیر نہیں ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069





دل خون کے آنسو رو رہا ہے ان تصاویر کو دیکھ کر

مسلمانو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلمہ پڑھنے والو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے مسلمان لیڈرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بتاؤ ہم کل قیامت کے دن اپنی اس بہن کو کیا جواب دیں گے؟؟؟؟؟
کوئی نہیں ہے کیا اس امت میں ایسا لیڈر جو میانمار کے مظلوموں کی آواز بن سکے؟؟؟؟؟

میانمار مسلمانوں کا مذبح خانہ بن چکا ہے
معصوم مسلمان بچوں کو زندہ جلایا جا چکا ہے
قرآن کریم کو جلا کر شہید کیا جا چکا ہے
مسلمان بزرگ اور بوڑھی عورتوں کو قتل کیا جاچکا ہے
مسلمان نوجوان بچیوں کو دوسرے ممالک بھیج کر ان کی عصمت دریاں کی جارہی ہیں
جو مسلمان جان بچا کر سمندر میں نکلے انہیں کسی نے بھی قبول کرنے سے انکار کردیا
ہائے میرے ربا
تیری اتنی وسیع زمین ان مظلوموں پر تنگ ہوگئی؟
افسوس تو اس پر ہے کہ کوئی ان کے لیے آواز تک نہیں اٹھا رہا ؟؟؟؟

کیوں ؟؟؟ آخر کیوں؟؟؟؟؟

اگر وہ مسلمان ہیں تو کیا وہ انسان بھی نہیں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمولیت
مئی 02، 2012
پیغامات
40
ری ایکشن اسکور
210
پوائنٹ
73





دل خون کے آنسو رو رہا ہے ان تصاویر کو دیکھ کر

مسلمانو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کلمہ پڑھنے والو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے مسلمان لیڈرز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بتاؤ ہم کل قیامت کے دن اپنی اس بہن کو کیا جواب دیں گے؟؟؟؟؟
کوئی نہیں ہے کیا اس امت میں ایسا لیڈر جو میانمار کے مظلوموں کی آواز بن سکے؟؟؟؟؟

میانمار مسلمانوں کا مذبح خانہ بن چکا ہے
معصوم مسلمان بچوں کو زندہ جلایا جا چکا ہے
قرآن کریم کو جلا کر شہید کیا جا چکا ہے
مسلمان بزرگ اور بوڑھی عورتوں کو قتل کیا جاچکا ہے
مسلمان نوجوان بچیوں کو دوسرے ممالک بھیج کر ان کی عصمت دریاں کی جارہی ہیں
جو مسلمان جان بچا کر سمندر میں نکلے انہیں کسی نے بھی قبول کرنے سے انکار کردیا
ہائے میرے ربا
تیری اتنی وسیع زمین ان مظلوموں پر تنگ ہوگئی؟
افسوس تو اس پر ہے کہ کوئی ان کے لیے آواز تک نہیں اٹھا رہا ؟؟؟؟

کیوں ؟؟؟ آخر کیوں؟؟؟؟؟

اگر وہ مسلمان ہیں تو کیا وہ انسان بھی نہیں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
کہاں گئے وہ کُتے جو ایک ملالہ کیلئے پوری دنیا میں شور شرابہ اور پروپیگنڈہ کا طوفان بدتمیزی کھڑا کردیتے ہیں ، کیا ان لاکھوں برمی مسلمان بچیوں میں کوئی ایک ملالہ نہیں ۔ کیا مظلوم صرف وہی ہوتا ہے جسے کوئی جہاد کے نام پر مارے ،باقی ہر طرح کے ظلم وستم دنیا میں روا ہیں۔
 
Top