چھوٹے سائز کی PDF تیار کرنا
و علیکم السلام،
میں نے یہ کام Acrobat 10 کی مدد سے کیا ہے درج ذیل طریقے سے، امید ہے کہ Acrobat کے دوسرے ورژنز کے زریعے بھی یہی کام کیا جا سکتا ہے۔
1. آپ نے اگر Ms. Word میں کوئی فائل کھولی ہوئی ہے۔ تو Print Preview دیکھئے۔
2. جہاں آپ کو پرنٹر سیلیکٹ کرنے کا آپشن نظر آئے گا اس میں سے Adobe PDF پرنٹر کو سیلیکٹ کر لیں۔
3. اسی آپشن کے ارد گرد کہیں آپکو Printer properties کا آپشن نظر آئے گا اسے کلک کریں۔
4. آپ کے سامنے پرنٹر پروپرٹیز کی ونڈو کھل جائے گی۔
5. اس میں Default Settings کے سامنے ڈراپ ڈاون سے Smallest File Size کو سیلیکٹ کریں۔
6. اور پھر اسی کے سامنے Edit کے بٹن پر کلک کریں۔
7. آپ کے سامنے Smallest File Size کی سیٹنگز کھل جائیں گی۔
8. اس میں Font کے ٹیب پر کلک کریں جہاں آپ کو Embedd all fonts کا آپشن نظر آئے گا اسے ٹِک کر لیں۔
9. بس کام بن گیا، اب OK کا بٹن پریس کریں اور ان سیٹنگز کو Save کر لیں کسی بھی نام سے۔
10. اب آپ پرنٹر پروپرٹیز والی ونڈو پر ہیں۔
11. جس ڈراپ ڈاون سے آپ نے Smallest Font Size سیلیکٹ کیا تھا اسی میں اب آپ اپنی Save کی گئی سیٹنگز کو سیلیکٹ کر یں، جس کا نام آپ نے اپنی مرضی سے رکھا تھا۔
12. اور بس اب آپ Print کی کمانڈ یعنی پرنٹ کا بٹن دبا دیں۔
13. لیجئے آپ کی چھوٹے سائز کی پی ڈی ایف تیار ہے۔