• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصری حکومت اور شاہ عبداللہ کا بیان

شمولیت
اگست 15، 2013
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
130
پوائنٹ
21
او آئی سی کا جنازہ کب اٹھے گا؟

موضوع ہے:
مصری حکومت اور شاہ عبداللہ کا بیان
اس کے متعلق ہی بات کی جائے تو مناسب ہو گی
البتہ
او آئی سی کے لئے الگ تھریڈ قائم کر لیں۔ اس میں جتنی چاہیں بحث فرما لیں
فی الحال شاہ عبداللہ کے ناپسندیدہ بیان پر بات ہی اس تھریڈ کا حق اولین ہے۔
آل سعود مصر میں فوجی ڈکٹیٹر کو اور شام میں نصیری اور شیعہ کفار کو اور یمن میں زیدی شیعوں جو کہ خالصتاً معتزلہ ہیں سپورٹ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
صحیح بخاری و مسلم میں موجود روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے شاہِ روم ہرقل کو لکھا تھا:
اسلم تسلم
تو اسلام (عقیدہ توحید) قبول کر لے (غیراللہ کی پکار و پرستش چھوڑ دے) تو بھی سلامت رہے گا اور تیری بادشاہت بھی قائم و دائم رہے گی۔
لیکن
رعایا کی سرکشی اور خوف کی وجہ سے اس نے ایسا نہیں کیا۔

اسی طرح شاہِ مصر مقوقس کو بھی لکھا تھا۔
ایرانی بادشاہ کو بھی لکھا تھا۔
وغیرہ وغیرہ
سوال یہ ہے کہ جس بادشاہ نے بھی رسول اللہ ﷺ کی بات (اسلم تسلم) کو کسی بھی وجہ سے نہیں مانا، اُس کی سلطنت کتنی دیر اُس کے اپنے پاس رہی؟ یا اس کی اولاد کے پاس رہی؟ یا اس کے قبیلے اور خاندان کے پاس رہی؟ یا اس قوم کے پاس رہی؟

جرم کیا تھا؟
صرف اور صرف یہی کہ
توحید کی دعوت پہنچنے اور اسے سمجھ لینے کے باوجود اس سے رُوگردانی کرنا۔

آج بھی اگر مسلمانوں کی عظیم ریاست سعودیہ کے فرمانروا اپنی مملکت کی بنیادوں سے اپنے اباء و اجداد کی قائم کردہ توحید اور توحید سے محبت کرنے والوں کی نسبت اُنہیں قتل کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے تو کتنی دیر تک ارض مقدس حرمین الشریفین پر ان کو حکومت حاصل رہے گی۔
شاہ عبداللہ کو سب سے پہلے اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہیے۔ اس کے بعد توحید والوں کی محبت اپنے دل میں رکھتے ہوئے اپنے بیان سے رجوع کرنا چاہیے۔ اور توحید کی خاطر لڑنے والوں کی مدد کرنی چاہیے۔
اگر وہ یہ کام کر لیں تو ٹھیک۔ ورنہ ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔
 

محمد وقاص گل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 23، 2013
پیغامات
1,033
ری ایکشن اسکور
1,711
پوائنٹ
310
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق عطا فرمائیں۔
اور بھٹکے ہوؤں کی صراط مستقیم کی طرف رہنمائی فرمائیں۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
نائن الیون کے بعد امریکہ نے عالم اسلام کی حکومتوں اورفوجوں کو ایک بہت بڑا تحفہ دیا۔ جس پروہ امریکہ کا جتنا بھی شکریہ، معاف کیجئے، جتنا بھی شکر کریں، کم ہے۔ یہ تحفہ ''دہشت گردی'' کی اصطلاح ہے۔ ان حکومتوں اور فوجوں کے لئے ان کا کام اب پہلے سے کہیں آسان ہو گیا ہے۔ جسے چاہیں مار کر دہشت گرد قرار دے دیں اور جسے چاہیں دہشت گر دقرار دے کر مار دیں، دنیا میں کہیں سے احتجاج کی کوئی آواز نہیں اٹھے گی بلکہ شاباش ملے گی۔ مراعات یافتہ،جاگیردار، نواب اور شاہی طبقوں کے محافظ حکمرانوں کے لئے حکومت کرنا او راپنے راستے میں آنے والی رکاوٹین دور کرنا کتنا آسان ہوگیا۔

شہنشاہِ فرمانروا نے بیان جاری فرمایا ہے کہ کنگڈم اور اس کے عوام (؟) مصر کی حکومت اور فوج کے ساتھ ہیں۔ فرمانروا نے فرمایا کہ سب لوگوں کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف مصر کی حکومت اور فوج (اور پولیس) کا ساتھ دیں۔دہشت گرد اس روزرعمسیس چوک میں جمعہ کی نماز ادا کر رہے تھے۔ عین اس وقت جب وہ سجدے میں تھے، فوجی ہیلی کاپٹر وں نے پرواز کی اور ان پر مشین گنوں کے منہ کھول دیئے۔ درجنوں دہشت گرد سجدے ہی کی حالت میں مارے گئے۔ خداوند امریکہ کا شکر، سجدے سے فارغ ہونے کے بعد یہ دہشت گرد نہ جانے کیا کر دیتے۔ کچھ ہی دیر بعد اردگرد کی عمارتوں پر امن پسند جتھے نمودار ہوئے۔ ان کے ہاتھوں میں مشین گنیں اور خودکار رائفلیں تھیں۔ ان امن پسندوں نے دہشت گردوں پر اپنی بندوقویں خالی کرنا شروع کر دیں۔مزید درجنوں دہشت گرد انجام کو پہنچے۔ رعمسیس چوک یعنی فرعون چوک۔ فرعونوں کی سرزمین پر سجدے کرنے والے تو بائی ڈیفالٹ دہشت گرد کہلانے کے قابل ہیں۔ سلام ہے ان ہیلی کاپٹروں پر جنہوں نے دہشت گردوں کی گنتی میں کمی کی، اور سلام ہے ان نقاب پوش امن پسندوں پر جو چھتوں پر نمودار ہوئے اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔

قاہرہ، اسکندریہ، شمالی سینائی، جنوبی سینائی، اسیوط، دمیاط، طنطا، فیوم، اسمعٰیلہ اور نہ جانے کون کون سے شہروں میں جمعہ کے دن دہشت گردوں کے ٹڈی دل سڑکوں پر امڈ آئے تھے۔ وہ تو خداوند امریکہ اور ڈپٹی خداوند اسرائیل اور ملوکوں کی کنگڈم (جس نے دہشت گردوں کے صفائے کیلئے5ارب ڈالر کی رقم رعمسیس پر نچھاور کر دی)اور ملوکوں کی ریاسات کا شکر ہے کہ امن پسند فوج، امن پسند پولیس اور امن پسند نقاب پوشوں کے پاس بندوقوں کی کمی تھی نہ گولیوں کی چنانچہ سینکڑوں دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے۔ قاہرہ کی مسجد رابعہ دہشت گردوں کا خاص اذّہ تھی۔ تین روز پہلے امن پسند فوج نے اس اڈّے کو نذر آتش کر دیا۔ اس اڈّے میں بہت سے دہشت گرد کسی ان دیکھے خدا کی پوجا کر رہے تھے۔ خداوند رعمسیس کے امن پسند ''فرزندوں'' نے ان سب کو آگ لگا دی، بہت سے دہشت گرد بھاگ نکلے لیکن300 کے قریب جل کر بھسم ہوئے۔ جلتی ہوئی لاشوں کی بدبو امن پسندوں کے لئے ناگواری کا باعث بنی لیکن امن قائم کرنے کے لئے ایسی تکلیف تو بس ایک قربانی ہے جو امن پسندوں نے ہنس کر برداشت کی۔ خداوند رعمسیس ان امن پسندوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ ان تین سو لاشوں مین بہت سے بچے تھے۔ کسی کی عمر پانچ سال، کسی کی دس تو کسی کی بارہ سال۔ امن پسند جانتے ہیں جس طرح سانپ کا بچہ سانپ ہوتا ہے اسی طرح دہشت گرد کا بچہ بھی دہشت گرد ہوتا ہے، اس لئے وہ کسی وسوسے میں نہیں آئے۔ کئی دہشت گرد تو 80اور90سال کے بڈھے تھے۔ خداوند رعمسیس کی پناہ، اس عمر میں دہشت گردی!

آسمانوں پر اتحاد ہوگیا ہے، خداوند صہیون سے لے کر خداوند پینٹاگون تک او رخداوند رعمسیس سے لے کر خداوند ریال و دینار تک۔ ان چاروں خداؤں کی یہ اخوت قائم رہے کہ یہ نہ رہی تو مصر کے صحراؤں سے لے کر نجدکے ریگزاروں تک، طرابلس الغرب کے بہارستانوں سے لے کر طرابلس الشرق (لبنان) کے تاکستانوں تک، دیرالزور کے بیابانوں سے طرطوس کی کھاڑیوں تک، فرات و دجلہ کی لہروں سے قطوف کے ٹیلوں تک اور ارم سے صنعاتک یہ دہشت گرد پھیل جائیں گے۔ دعا کریں، یہ چار وں خدا متحد رہیں لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ دعا کس خدا سے کریں کہ وہ ا ن چاروں خداؤں کو متحد رکھے، کس خدا سے یہ ا لتجا کریں کہ وہ ان خدایانِ اربعہ کو دہشت گردوں کے اس ٹڈی دل لشکروں سے بچائے جو ٹینک چڑھا دینے، خیمے جلا دینے ، مشین گنوں اور توپوں کے منہ کھول دینے اور ہر طرح کے بارود کو برسا دینے کے باوجود ختم ہونے میں نہیں آتے۔
بس امڈتے ہی چلے آتے ہیں، لاشوں کے ڈھیروں کو پھلانگتے، خون کے تالابوں کو پیرتے، آگ کے بگولوں کو چیرتے گولیوں کی بوچھاڑ کو جھیلتے بڑھتے ہی چلے آتے ہیں۔
____________________________

امام کعبہ نے کہا ہے کہ مصر کے حکمران اور فوج فرعون کے شاگرد ہیں جبکہ (اخوان کے ) شہداء اصحاب الاخدود ہیں۔کیا الوحی سچائی بیان فرما دی۔ اتنی ترمیم کر لی جائے تو ہرج نہیں کہ یہ لوگ فرعون کے شاگرد نہیں، فرعون کی ذریّات ہیں۔ مصر کا آنجہانی صہیونی صدر گمال ناصر کہا کرتا تھا نحن انباء الفراعنہ یعنی ہم فرعونوں کے بیٹے ہیں۔ گمال اپنی ان گنت یہودی داشتاؤں کو ''بیوہ'' بنا کر عین اس لمحے واصلِ فرعون ہوا تھا جب وہ آئندہ کی عیاشی کے لئے طویل المیعاد منصوبے بنا رہا تھا۔ گمال کے بعد فرعون کے دواور بیٹے یکے بعد دیگر ےآئے۔ یعنی سادات اور مبارک لیکن یہ سیسی ایسا بیٹا آیا کہ اپنے باپ کا بھی باپ بن گیا۔ ابن فرعون جو ابو الفرعون ہوگیا۔

اور اصحاب الاخدود کی مثال کا تو جواب نہیں۔ حق کا پیغام دینے والوں کو خندقوں میں زندہ جلا دیا گیا لیکن ان کے خون ناحق سے پورا ملک مسلمان ہوگیا اور خندقیں بھڑکانے والے اپنی ہی آگ میں بھسم ہوگئے۔ دور جدید کے رعمسیسوں کا بھی یہی انجام ہونے والا ہے۔ کم از کم امام کعبہ کی اس الہامی پیش گوئی سے تو یہی لگتا ہے۔خدائے حقیقی امام کعبہ کی حفاظت کرے اورانہیں ''خدایانِ اربعہ'' سے بچائے۔

(تحریر: عبداللہ طارق سہیل، نئی روزنامہ نئی بات، 18 اگست 2013ء)
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
مصر میں موجودہ بحران - امریکی موقف

امریکی انتظامیہ اس حقيقت کو تسلیم کرتی ہے کہ مصر میں موجودہ غير يقينی صورتحال انتہائی خطرناک ہے ۔ امریکی حکومت نے مصر میں جاری تشدد اور قتل وغارت کی برملا مخالفت کی ہے۔ ہم مصریوں کے پرامن مظاہروں کے بنيادی حق کے تحفظ کيلۓ فوج اور سيکورٹی فورسز پر زور دے رہے ہيں۔ ہم طاقت کے استعمال پر حکومت کے اعلان پر کافی فکرمند ہيں جس سے مزيد خونریزی کا امکان بڑھ سکتا ہے۔ ہم اس امر پر بھرپور يقين رکھتے ہیں کہ کسی صورت پرامن مظاہرين کيخلاف طاقت کا استعمال نہيں ہونا چاہيۓ۔

ہم تمام فریقين کیطرف سے تشدد کے استعمال کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور سب سے اشتعال انگیز حرکتوں سے باز رہنے کی درخواست کرتے ہيں ۔ مصر ايشو پر ہمارا موقف بہت واضح ہے، ہميں يقين ہے کہ پرامن مظاہرے سميت تمام مصريوں کو اظہار راۓ کا بنيادی حق حاصل ہے۔ مظاہرين کو واضح طور پر تشدد کے استعمال کی بھرپور مذمت کرنی چاہيۓ۔ ہم تمام فریقين سے تشدد ختم کرنے کی درخواست کرتے ہيں اور بالخصوص يہ حکومت کی ذمہ داری ہےکہ تمام مصری عوام کو پرامن مظاہرے کے بنيادی حق کيلۓ فضا مہيا کرے۔

مصر میں جاری بحران کے متعلق امریکی موقف نہايت واضح اور تمام دنيا کے سامنے ہے۔ مصر کے بارے ميں امريکی سرکاری موقف گزشتہ چند دنوں میں بدلتے ہوۓ واقعات پر مبنی ہے ۔ ۔ جو تشدد، قتل و غارت، زندگی کا نقصان، املاک کی تباہی، مارشل لاء کا نفاذ ہے، اور ایک پر امن اور جامع سیاسی حل کی عدم موجودگی ہے ۔ ليکن ميں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امريکی حکومت کسی کا ساتھ نہيں دے رہی ہے اور تمام فريقين کو تحمل کا ساتھ نا چھوڑنے پر زور دےرہی ہے۔

امریکی انتظامیہ مصر کی صورتحال پر اپنے یورپی اتحادیوں اور خطے میں موجود دوست ممالک سے مسلسل رابطے ميں ہے کيونکہ ہم سب جاری المناک واقعات اور مزید تشدد کے امکانات کے حوالے سے انتہائی تشویش رکھتے ہيں۔

امریکی حکومت مصر کی عبوری حکومت کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہی ہے تاکہ جاری صورتحال پر اپنی موقف کو واضح کرسکے اور بالخصوص موجودہ تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے اور جامع مذاکرات کو شروع کرنے کيلۓ زور ديتی رہی ہے۔

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
سعودی فرمانروا کے والد رحمہ اللہ نے جب مملکت سعودی عرب کی بنیاد رکھی تو اس میں امام الدعوۃ شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کی تحریک توحید کا براہِ راست اثر تھا۔
اس بنیاد کو ختم کرنے کے لئے طرح طرح کے مظالم نہ صرف محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ نے جھیلے بلکہ سعودی فرمانروا کے والدہ محترم نے بھی ساری عمر جہاد کے میدان میں تیر و تلوار چلاتے گزار دی۔ جب کہیں یہ مملکت وجود میں آئی۔
بھائی آپ بتائیں گے کہ انہوں نے کس دشمن کے خلاف ساری عمر جہاد کے میدان میں گزاری تھی؟؟؟

باقی بات آپ کے جواب کے بعد ان شاءاللہ

اور رہا معاملہ سعودی پادشاہ کے بیان کا تو میں حیران ہوں کہ اس کا دکھ اور افسوس ہمیں کیوں ہو رہا ہے ارے بھائیو اس نے وہی کیا جس کے لیئے اس کو کہا گیا اس کی اوقات ایک مہرے کی ہے صرف سعودیہ کے پادشاہ کی نہیں بلکہ اس وقت مسلمانوں کے سبھی حکمران اور فوجیں امریکی مہرے ہیں وہ ان کو اپنے ناپاک مقاصد میں استعمال کر رہا ہے۔
امریکیوں نے عراق و افغان میں اپنے درندہ صفت فوجی اتار کر دیکھ لیا کہ یہ امریکی بزدل مسلمان مجاہدین کا مقابلہ نہیں کر سکتے تو اس کے بعد سے امریکیوں نے یہی منصوبہ تیار کیا تھا کہ اب مسلمان کو ان کی فوج کے ہاتھوں قتل کروایا جائے تاکہ اپنی فوج کو اگلے بڑے مشن کے کیے بچاکر رکھا جاسکے اور وہ اگلا مشن اب زیادہ دور نہیں ہے یعنی گریٹر اسرائیل کا قیام،،،، کویت، اردن، قطر، عرب امارات اور سعودیہ تو ان کے کنٹرول میں ہیں ان علاقوں میں درجنوں فوجی اڈے ہیں جنہوں نے اس سارے علاقے کو قابوں میں کرنا ہے رہ گے تھے شام و مصر تو یہاں خانہ جنگی کروا دی گئی ہے جب ان کی طاقت ختم ہو جائے گی تو اگلا مشن شروع سمجھو
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
مصر میں جاری صورتحال - امریکی موقف

محترم عاصم
السلام عليکم

مصر ميں جاری تشدد ميں امريکی کردار کے حوالے سے آپ اپنے بے بنياد دعووں کے متعلق مکمل ابہام کا شکار ہيں۔ مصر میں تشدد کے آغاز ہی سے اس ايشو کے متعلق امريکی موقف بہت واضح ہے۔ ہم مصریوں کے پرامن مظاہروں کے بنيادی حق کے بھر پور حق ميں ہيں ۔ امریکی حکومت مصری عبوری حکومت اور فوج پر واضح الفاظ میں زور دیتی رہی ہے کہ مظاہرین کے خلاف کسی قسم کے تشدد کے استعمال سے گريز کيا جاۓ ۔ اور ہم اس امر پر يقين رکھتے ہيں کہ يہ مصری حکومت اور بالخصوص سيکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ پرامن مظاہروں کيلۓ عوام کو ايک موزوں اور سازگار فضا مہيا کريں۔ ناصرف حکومت بلکہ ہم مظاہرين سے بھی اشتعال انگیز حرکتوں اور کارروائيوں سے باز رہنے کی درخواست کرتے ہيں ۔

اس حقيقت کو نا بھوليں کہ امريکی حکومت نے مصر ميں شہريوں کيخلاف جاری تشدد کی برملا انداز ميں بھرپور مذمت کی ہے۔ ۔ہم مصریوں کے پرامن مظاہروں کے بنيادی حق کے تحفظ کيلۓ فوج اور سيکورٹی فورسز پر مسلسل زور ديتے رہے ہيں۔ ہم تمام فریقين کیطرف سے تشدد کے استعمال کی بھرپورمذمت کرتے ہیں اور سب سے اشتعال انگیز حرکتوں سے باز رہنے کی درخواست کرتے ہيں۔ ميں يہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امريکی حکومت مصری فوج سميت کسی کا ساتھ نہيں دے رہی ہے اور تمام فريقين کو تحمل کا ساتھ نا چھوڑنے پر زور دےرہی ہے۔

اس مسئلہ پر امريکی نہايت واضح موقف ہونے کے باوجود آپ کيوں ان بے بنیاد الزامات کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ امريکہ مصر میں حالیہ تشدد کے واقعات میں عبوری حکومت اور فوج کے ساتھ ملوث ہے؟
مندرجہ ذیل سرکاری بیانات مصر میں حالیہ تشدد کے خاتمے اور جمہوری حکومت کی فوری بحالی کيلۓ ہمارے خواہشات اور واضح موقف کو اجاگر کرتے ہيں

صدر اوبامہ

امريکہ مصر کی عبوری حکومت اور سيکورٹی فورسز کی جانب سے اٹھاۓ جانے والے اقدامات کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ ہميں شہريوں کے خلاف تشدد پر شديد تحفظات ہيں۔ ہم انسانی اقدار سے متعلق عالمی حقوق کی مکمل حمايت کرتے ہيں، جن ميں پرامن احتجاج کا حق بھی شامل ہے۔ ہم مارشل لاء کی جانب بڑھتے ہوۓ اقدامات کی مخالفت کرتے ہيں کيونکہ اس کے ذريعے شہريوں کے حقوق اس اصول کے تحت رد کر ديے جاتے ہيں کہ شخصی آزادی کے مقابلے ميں سيکورٹی کو فوقيت حاصل ہے يا طاقت کو ہی اصل اختيار حاصل ہے۔ آج امريکہ ان خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزيت کرتا ہے جن کے پيارے مارے گۓ يا زخمی ہوۓ ہيں۔

http://www.whitehouse.gov/the-press-office/2013/08/15/remarks-
president-situation-egypt

سیکرٹری کيری

"آج کے واقعات نہايت افسوسناک ہیں اور امن، اور حقيقی جمہوریت ميں تمام فروقوں کی شموليت کے لئے مصری عوام کی خواہشات کے بالکل منافی ہيں۔ حکومت کے اندر اور باہر مصری لوگوں کو تشدد سے گریز کرنا چاہيۓ۔ صورت حال کو پرسکون رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ قيمتی جانوں کو مزيد نقصان سے بچايا جاسکے۔ امریکی حکومت ایک فوری ، پائیدار ، روادار، اور تمام فرقوں کو ایک ساتھ لے کر چلنے والی سویلین حکومت کی زیر قیادت جمہوریت کے لئے مصری عوام کی امیدوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے"، سيکرٹری کيری
http://www.state.gov/secretary/remarks/2013/08/213128.htm

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

محمد عاصم

مشہور رکن
شمولیت
مئی 10، 2011
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
1,027
پوائنٹ
104
تاشفین صاب آپ کی وضاحتیں اور امریکی احکام کی وضاحتیں اب ہمیں مزید بیوقوف نہیں بنا سکتیں اب مسلمان امریکیوں کی ڈبل گیم کو اچھی طرح سمجھ گے ہیں جس طرح ہندو بنیا بہت چلاک بنتا ہے اسی طرح اب امریکی بھی بننے لگے ہیں بغل میں چھری منہ میں رام رام
امریکی جمہوریت کا کفریہ نظام خود مصر میں لائے جب دیکھا کہ یہاں تو پاکستان والا معاملہ نہیں بن سکا یعنی جس طرح کی پاکستان کی جاہل عوام ہے کہ 65 سالوں سے دو ہی پارٹیوں سے جوتے کھاتی آ رہی ہے انہوں نے پھر بھی انہی پارٹیوں کو ووٹ دے کر کامیاب کروانا ہے، مصر تو اس کے خلاف نکلا یہاں تو اسلام پسندوں نے میدان مار لیا ہے تو پھر خود ہی یہودیوں کے اکسانے پر مصری فوج کے جنرلوں کی لگامیں ہلائیں کہ چلو سالوں سے تم لوگوں کو جس مقصد کے لیئے ڈالر اور تربیت دیتا چلا آیا ہوں آج اس مقصد کو پورا کرنے کا و قت آ گیا ہے اور ڈالروں پر پلنے والی فوج نے عوام کے ووٹوں سے بنی حکومت کا تختہ الٹ دیا اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اپنی عوام کا قتل عام بھی شروع کر دیا
کبھی کسی نے سنا ہے کہ یہودی فوج نے اپنے ہی مذہب کے لوگوں کا قتل عام کیا ہے؟؟؟؟
کبھی کسی نے سنا ہے کہ عیسائیوں کی فوج نے اپنے ہی مذہب کے لوگوں کا قتل عام کیا ہے؟؟؟
کبھی کسی نے سنا ہے کہ ہندوؤں کی فوج نے اپنے ہی مذہب کے لوگوں کا قتل عام کیا ہے؟؟؟
کبھی کسی نے سنا ہے کہ بدھ متوں کی فوج نے اپنے ہی مذہب کے لوگوں کا قتل عام کیا ہے؟؟؟
مگررررررررررررررررر افسوس کے ساتھ کہ ہم ہر روز سنتے ہیں کہ
بنگلا دیش کی فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا!!!!!
بھارت کی فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا!!!!!
پاکستان کی فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا!!!!!
عراق کی فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا!!!!!
شام کی فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا!!!!!
مصر کی فوج نے ہزاروں مسلمانوں کو قتل کردیا!!!!!
صرف یہاں تک نہیں اس سے بھی آگے
کبھی کسی نے سنا ہے کہ ہندوؤں کی فوج نے مندر کو تباہ و برباد کر دیا؟؟؟
کبھی کسی نے سنا ہے کہ عیسائیوں کی فوج نے گرجا کو تباہ و برباد کردیا؟؟؟
کبھی کسی نے سنا ہے کہ نے سنا ہے کہ یہودیوں کی فوگ نے ہیکل کو تباہ و برباد کر دیا؟؟؟
ہاں مگررررررررررررررر یہ بہت دفعہ سنا اور دیکھا ہوگا کہ
شام کی فوج نے مسجد کو شہید کر دیا!!!!!
عراق کی فوج نے مسجد کو شہید کر دیا!!!!!
پاکستان کی فوج نے مسجد کو شہید کر دیا!!!!!
افغانستان کی فوج نے مسجد کو شہید کر دیا!!!!!
مصر کی فوج نے مسجد کو شہید کر دیا!!!!!
آخر ایسا سب کیوں ہو رہا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
تو جناب اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ ہے
مسلمان ممالک کی فوج کی تربیت کافر ممالک یعنی امریکہ اور برطانیہ میں ہونا اب یہ ان کافروں کی مرضی کے بغیر چل ہی نہیں سکتے جس طرح ان کا آقا یعنی امریکہ ان کو حکم دے گا یہ کریں گیں اور کر بھی رہے ہیں۔
یہ اصل وجہ ہے اب اگر آپ اس حقیقت کا انکار کرتے ہیں تو یہ آپ کی مجبوری ہے آخر آپ امریکی حکومت سے ڈالر کس مقصد کے لیئے لیتے ہیں؟؟؟؟؟
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
شاہ عبداللہ: نئے صدر کو مبارکباد، مصری فوج کو سلام اور مصری مسلم عوام کو دہشت گردی سے باز آنے کی ہدایت
سعودیہ پر مسلط خادم امریکہ واسرائیل شاہ عبداللہ نے مصر میں اخوان المسلمین کی حکومت ختم کرنے کےلیے صدر مرسی کا تختہ الٹنے سے قبل ہی بغاوتی تحریک اور مصری فوج کی مدد کرتے ہوئے اس شر کے کام میں ان کے ساتھ ہر قسم کا مکمل تعاون کیا جیساکہ اس بات کا انکشاف خود سعودی اخبار عکاظ نے کیا۔​
یہود کے تاحیات غلامی کا معاہدے پر دستخط کرنے والے آل سعود خاندان کے شاہ عبداللہ نے صرف اسی پر بس نہیں کیا بلکہ صدر مرسی کو ہٹانے کے پہلے دن ہی سے مصری فوج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یہ بیان دیا کہ مصری فوج نے (مسلم عوام کا قتل عام کرکے) مصر کو ایسے دلدل سے ناکالا ہے کہ جس کے نتائج اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں ہے۔

صدر مرسی کو ہٹاکر عیسائوں اور سیکولروں کی طرف سے منتخب کیے جانے والے نئے مصری صدر عدلی منصور کو شاہ عبداللہ نے مبارکباد پیش کی اور صدرمرسی کا تختہ الٹنے کے چھٹے دن ہی مسلمانوں کیخلاف جاری فوجی تحریک کوسپورٹ فراہم کرتے ہوئے 5 ارب ڈالرز دیئے۔

یہ سب کرنے کے بعد اب شاہ عبداللہ نے رابعہ عدویہ میں مصری فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والی مسلم عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی چھوڑ دے اور فتنہ پھیلانے سے باز آجائے۔

شاہ عبداللہ نے اپنے بیان میں مصری فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے مسلم شہریوں کو ہی تخریب کار اور فسادی قرار دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ اس کے نزدیک مصری فوج کو مسلم عوام کا خون بہانے کا عمل درست تھا۔

مصری فوج کی حمایت اور مسلم عوام کو دہشت گردی اور فتنہ پھیلانے سے باز آنے اور اخوانی صدر مرسی حکومت ختم کرکے اقتدار سنبھالنے والے نئے ظالم صدر عدلی منصور کو مبارکباد دینے کے بیانات سمیت مصری عوام کو دہشت گردی اور فتنے کی آگ بھڑکانے سے باز آجانے کے بیان کی ویڈیو یہاں سے دیکھیں:
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
اخوان المسلمین کے مفتی شیخ یوسف القرضاوی نے سعودیہ، امارات، کویت، بحرین اور خلیج کے حکمرانوں کو توبہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مصری فوج اور نئی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج مصر میں شاہ عبداللہ اور عرب حکمرانوں کے پیسوں سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہا بلکہ مصری فوج اور اس کی نئی حکومت کو دیئے گئے پیسوں سے مسلم عوام کا قتل عام کیا جارہا ہے۔
اخوان المسلمین کے مفتی شیخ یوسف القرضاوی کا شاہ عبداللہ پر شدید تنقید کرنے کی ویڈیو یہاں سے دیکھیں:
مصری فوج کے ہاتھوں پر امن شہریوں کے قتل عام کی 500 سے زائد تصاویر کو یہاں سے دیکھ کر بتائیں کہ مصر میں فتنہ وفساد اور دہشت گردی مصری عوام پھیلارہی ہے یا پھر مصری فوج جس نے شاہ عبداللہ سے صدر مرسی کا تختہ الٹنے کے فوراً بعد 5 ارب ڈالرز انعام کے طور پر وصول کیے:​
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
ابوجہل نے بھی جو نہیں کیا: مصری فوج کا باپردہ واہگیر مسلم خاتون کو اسنائپر سے نشانہ بناکر شہید کرنے کی ویڈیو
ابوجہل نے رسول اللہ ﷺ کے گھر میں دیواریں کود کر جانے سے یہ کہہ کر منع کردیا کہ: ''مجھے ڈر ہے کہ کہیں عرب یہ نہ کہیں کہ میں نے محمد(ﷺ) کی بیٹیوں کو خوفزدہ کردیا ہے۔''​
آج مسلم ممالک پر مسلط حکمران اور ان کی افواج یہود ونصاری کی غلامی اور اسلام دشمنی میں اس حد تک آگے بڑھ چکی ہے کہ مکہ کا سردار مشرک ابوجہل کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے اور مسلم خواتین کو تشدد وگرفتار کرنے سے لیکر گولیوں سے نشانہ بنانے میں تھوڑی سے بھی شرم وعار محسوس نہیں کرتی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھیں کہ کس طرح مصری فوج نے مظاہرین پر گولیاں چلاتے ہوئے مردوں کو چھوڑ کر ایک راہ گیر باپردہ مسلم خاتون کو اسنائپرگن سے نشانہ لگاتے ہوئے شہید کرکے اسلام دشمنی کا اظہار کیا۔ اس کی ویڈیو یہاں سے دیکھیں:
فیس بک پر دیکھیں:​
 
Top