• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصری حکومت اور شاہ عبداللہ کا بیان

شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
لاشوں کو چھپانے کے لیے مصری فوج کے ہاتھوں نذرآتش ہونے والی مسجد
مصری فوج کے ہاتھوں نذرآتش ہونے والی مسجد رابعہ کی سب سے خطرناک ویڈیو جس میں مسجد کے باہر لاشیں اور خون بکھرا ہوا واضح نظر آرہا ہے۔​
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
مصری فوج کا رابعہ عدویہ میں مسجد ایمان کو نذرآتش کرنے کی تصاویر
مصری فوج کا سیکولر فوجی حکومت کیخلاف ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے دوران رابعہ عدویہ میں مسجد ایمان ــ جہاں شہید ہونے والے مسلم شہریوں کی لاشوں کے ساتھ ان کے اقرباء، بچیں اور عورتیں موجود تھیں کو مکمل طور پر نذرآتش کرنے کی تصاویر:​
مصری سیکولر جمہوری حکومت کی افواج کا ایک دن میں 2200 شہری قتل، 10000 زخمی اور 600 سے زائد کو جلانے کی تصاویر یہاں سے دیکھیں:​
مصری فوج کا 14 اگست کو رابعہ عدویہ میں 638 سے زائد نہتے مسلم شہریوں کا قتل عام کرنے کی ویڈیو:​
یہ ہے جمہوریت: مصری سیکولر جمہوری حکومت نے ایک دن میں 2200 شہری قتل، 10000 زخمی اور 600 سے زائد کو جلادیا:​
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سوال یہ ہے کہ ان محمد مرسی کی حکومت کو ہٹایا کیوں؟؟؟۔۔۔
اس بارے میں کسی بھائی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو شیئر کیجئے۔۔۔
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
دس عرب ڈالر دیئے ہیں قطر اور سعودی عرب نے نئی حکومت کی تشکیل کے لئے
 
شمولیت
جولائی 25، 2013
پیغامات
445
ری ایکشن اسکور
339
پوائنٹ
65
دس عرب ڈالر دیئے ہیں قطر اور سعودی عرب نے نئی حکومت کی تشکیل کے لئے
دس عرب ڈالر نہیں ۔ دس ارب ڈالر اخوان کے قتل کے لئے فراہم کیے گئے ہیں۔اور اسی طرح شاہ عبداللہ کی طرف سے دس کروڑ ڈالر کی خطیر رقم اقوام متحدہ کو فراہم کی گئی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تیز کرنے کے لئے یہ رقم بھی القاعدہ اور طالبان کو قتل کرنے کے لئے فراہم کی گئی ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ شاہ عبداللہ کو مسلمانوں کے خون سے اپنی پیاس بجھانے کی عادت پڑگئی ہے ۔
 

tashfin28

رکن
شمولیت
جون 05، 2012
پیغامات
151
ری ایکشن اسکور
20
پوائنٹ
52
مصر میں جاری صورتحال - امریکی موقف

محترم عاصم
السلام عليکم

میں مصر میں جاری بحران میں سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات اور ان کے سرکاری موقف پر کوئی تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ۔ آپ اس معاملے پر سعودی سرکاری موقف جاننےکيلۓ سعودی حکومت سے کیوں رجوع نہیں کرتے؟

جہاں تک امریکی موقف کا تعلق ہے، ہم نےمصر میں جاری بحران کے حوالے سے ايک واضح نقطہ نظر قائم رکھا ہے۔ ميں آپ سے مصر میں موجودہ بحران میں امریکی حکومت کے کردار پر اس طرح کے بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے زمینی حقائق کو دیکھنے کے لئے درخواست کرونگا۔

ميں يہ دوہرانا چاہتا ہوں کہ مصر ميں تشدد کی ابتداء ہی سے ہمارے سرکاری موقف ميں کوئی ابہام نہيں ہے ۔ ہم اس امر پر بھر پور يقين رکھتے ہيں کہ مصری عوام کو پرامن مظاہرے کرنے کا بنيادی حق حاصل ہونا چاہيۓ۔ ميں آپ کی اس منطق کو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آپ کسطرح ان جھوٹے الزامات کا جواز پیش کر سکتے ہيں کی امریکہ پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کی حمایت کر رہا ہے ۔ حقيقت ميں امریکی حکومت مصری عبوری حکومت اور فوج پر واضح الفاظ میں زور دیتی رہی ہے کہ مظاہرین کے خلاف کسی قسم کے تشدد کے استعمال سے گريز کيا جاۓ اور ہم اس امر پر يقين رکھتے ہيں کہ يہ مصری حکومت اور بالخصوص سيکورٹی فورسز کی ذمہ داری ہے کہ پرامن مظاہروں کيلۓ عوام کو ايک موزوں اور سازگار فضا مہيا کريں۔

ميں ايک بار پھر ريکارڈ کو درست کرنا چاہتا ہوں کہ امريکی حکومت مصری فوج سميت کسی کا ساتھ نہيں دے رہی ہے اور تمام فريقين کو تحمل کا ساتھ نا چھوڑنے پر زور دےرہی ہے۔

امریکی حکومت مصر کی عبوری حکومت اور فوج کے ساتھ تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے، جامع مذاکرات کو شروع کرنے اور مصر میں جمہوری حکومت کے بحالی کيلۓ براہ راست رابطے میں رہیگی

ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
امریکہ کی جمہوری منافقت اسی وقت سامنے اگئی جب جان کیری نے مصری فوج کی بغاوت کی جمہوریت کی حفاظت کیلئے بغاوت قراردے کر اس فوجی بغاوت کو جوازبخشنے کی کوشش کی۔
کیاامریکہ دوسرے ممالک میں بھی اسی طرح فوجی بغاوت کی حمایت کرتاہے؟
 
Top