رضا میاں
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 11، 2011
- پیغامات
- 1,557
- ری ایکشن اسکور
- 3,581
- پوائنٹ
- 384
اسلام علیکم
کسی مشہور راوی پر ثقاہت یا ضعف کے لحاظ سے حکم لگانا اتنا مشکل نہیں جتنا ایک مجھول راوی کو مجھول قرار دینا ہے۔ کیونکہ کوئی پتہ نہیں کہاں کسی خانے سے کسی ایک بھی محدث کا قول اس کی توثیق میں مل جائے اور وہ مجھول نہ رہے۔ لہذا اس کام کے لیے بہت ہی توجہ اور محنت درکار ہے۔ اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی ایک حدیث کی تحقیق میں محنت کر کے کسی مجھول راوی کا پتہ لگایا جائے تو کئی دنوں بعد یا کچھ دیر بعد کسی دوسری حدیث کی تحقیق کرتے وقت وہی راوی آ جائے تو پھر سے مکمل تلاش سرے سے کرنی پڑتی ہے (اگر پچھلی تحقیق یاد نہ رہے)، کیونکہ یہ کوئی ایسے راوی تو نہیں جنہیں باآسانی اسماء الرجال کی کتب میں دیکھ کر فورا حکم لگا دیا جائے۔ اس لیے اس تھریڈ کا مقصد یہ ہے کہ تمام پہلے سے تحقیق شدہ مجھول راویوں کو ایک جگہ اکھٹا کیا جائے، تا کہ آئیندہ اگر مشکل ہو تو اس تھریڈ کی طرف رجوع کیا جا سکے۔ علماء سے درخواست ہے کہ وہ بھی مجھول راویوں کے بارے میں اپنی تلاش وقتا فوقتا یہاں پر پوسٹ کرتے رہیں۔
اور میری انتظامیہ سے گذارش ہے کہ اس پوسٹ کو سٹکی نوٹ کے طور پر چسپاں کر دیں، تا کہ یہ گم نہ ہو جائے۔
جزاک اللہ خیرا