• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معرفہ عالمی یونیورسٹی

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
غالبا پچھلے سال سے سعودی عرب میں بعض اداروں اور اصحاب الخیر کی طرف سے ’ جامعۃ المعرفۃ العالمیۃ ‘ کے عنوان سے ایک آن لائن یونیورسٹی متعارف کروائی گئی ہے ، پچھلے سال بھی سنا ، اس میں کچھ طالبعلموں کو سکالر شپ ملا تھا ، اس سال بھی ہمارے فورم کے ایک رکن اس میں شامل ہوئے ہیں ، انہیں کے ذریعے سے حاصل کردہ معلومات یہاں درج کر دی جاتی ہیں ، تاکہ دیگر لوگوں کا بھی فائدہ ہوسکے ۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
بی ایس کے لیے سکالر شپ کا اعلان
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
السلام علیکم طلبہ و طالبات
المعرفہ یونی ورسٹی کے سکالر شپ پروگرام میں داخلے کے لیے آپ نیچے دئیے گئے لنک کو کھولیں اور فارم پر کریں۔ اس کے بعد آپ کو آپ کی ای میل پر یونی ورسٹی کی طرف سے ایک یوزر نیم اور پاسورڈ ملے گا۔ وہ آپ نے اپنے پاس رکھنا ہے۔
اسی یوزر نیم اور پاسورڈ کے زریعے آپ ہماری ویب سائٹ میں داخل ہو سکیں گے۔ اور آن لائن کلاس لیں گے۔ جس میں آپ کو جو کچھ پڑھا جائے گا ، اسی کا اگلے دن ٹیسٹ ہوگا ۔ اس کے بعد 25 جنوری 2018 کو آپ کا آن لائن امتحان ہوگا۔ جو طالب/ طالبہ اس میں پاس ہو ان کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے۔
ویب سائٹ میں داخلے کا طریقہ اور آن لائن کلاس کا طریقے کی آپ کو دوسری ای میل کی جائے گی۔
ابھی فی الحال آپ اس لنک پر جا کر رجسٹر ہو جائیں۔
اور آپ کو جواب میں آئی ڈی اور پاسورڈ کی ای میل مل جائے گی شکریہ
اپنی ای میل چیک کرتے رہیں ان شاء اللہ آج آپ کو ساری تفصیلات بھیجی جائیں گی۔
http://urdu.kiu.org/lms/sis/scholarship/
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ذیل میں چند ہدایات درج کی جارہی ہیں جن پر التزام تمام طلبہ و طالبات کےلئے ضروری ہوگا۔
1:*تمام طلبہ کےلئے ریکارڈ شدہ لیکچر سننے ضروری ہوں گے۔* 2:*لائیو کلاسسز میں کم سے کم 80 فیصد حاضری ضروری ہو گی۔* 3:*دو لائیو کلاسسز بلا عذر اوربغیر اطلاع کے چھوڑنے والے طالب علم کے 15 نمبر ختم کر دیئے جائیں گے* 4:*دو سے زیادہ لائیو کلاسسز بلا عذر اوربغیر اطلاع کے چھوڑنے والے طالب علم کو یونیورسٹی کی طرف سے نوٹس جاری ہو گا جس کو نظر انداز کرنے پر یونیورسٹی ایسے طالب علم کو خارج کرنے کی مجاز ہوگی۔* 5:*تمام تر اسائنمنٹس ورڈ کی فائل بنا کر پی ڈی ایف میں کنورٹ کر کے جامعہ کی سائٹ پر اپ لوڈ ہوں گیں، کسی کو بھی پرسنل میں بھیجنے کی اجازت نہیں ہو گی،ہاں اگر سائٹ میں کوئی تکنیکی مسئلہ ہو گا تو آپ کو مخصوص ای میل مہیا کیا جائے گا۔* 6:*مقررہ وقت کے بعد آنے والی اسائمنٹس کے نمبر استاد کاٹنے کا مجاز ہو گا۔* 7:*اسائئمنٹ نہ بھجنے پر فاننل امتحان 70 نمبروں کا سمجھا جائے گا۔* 8:*کسی بھی مضمون کے ذاتی گروپ یا دسکشن گروپ کا تعلق جامعہ کے نمبروں سے نہیں ہوگا، البتہ مضون سے متعلق گروپ میں طلبہ استاد محترم سے ان کی مرضی کے ساتھ مدد لے سکتے ہیں۔* 9:*ایڈمنز سے متعلق گروپ میں ذاتی باتوں سے مکمل اجتناب اور پوسٹس پر پابندی ہو گی۔* 10:*کوئی بھی سوال جو عام ہو وہ گروپ میں پوچھا جائے، اوراگر کسی کا کوئی خاص مسئلہ ہے تو وہ ایڈمنز سے پرسنلی رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
میں نے ابھی اس یونیورسٹی کی سائٹ چیک کی ہے ، بہت اہتمام کیا گیا ہے ، یونیورسٹی کے مدیر امام حرم مکی ڈاکٹر عبد الرحمن سدیس ہیں ، جبکہ اساتذہ میں مفتی مملکت سعودی عرب شیخ صالح اور شیخ شریم ، کے علاوہ سعودیہ افتاء کمیٹی کے کئی جلیل القدر ائمہ کرام ہیں ۔
 
شمولیت
اپریل 17، 2014
پیغامات
92
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
83
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! مندرجہ بالا سکالرشپ لنک ان احباب کیلئے ہے جنہوں نے یہاں پر رجسٹریشن فرما لی ہے۔

میں جب رجسٹر ہوا تو وہاں فیس والا باکس خالی چھوڑ دیا البتہ 1۔ شناختی کارڈ، 2۔ کم از کم انٹرمیڈیٹ تعلیم کی سند اور 3۔ تصویر منسلک کرنا پڑی جو کہ لازمی (٭) تھی۔
اس کے بعد ایک ایمیل موصول ہوئی اور درخواست نمبر دیدیا گیا، پھر ایک دوست نے رہنمائی فرمائی اور یہ سکالرشپ والا لنک دیا۔ تو اب لاگ ان یعنی یوزر آئی ڈی اور پاسورڈ ای میل میں موصول ہوا، آج انٹرنشپ لیکچر ہے۔

فی الحال تو اتنی معلومات ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ اس ٹیم کو اجر عظیم سے نوازے اور طلباء کے پاک عزائم کو استقامت بخش کر پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ آمین
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمہ اللہ وبرکاتہ!
اس پروگرام کی مکمل تفصیلی یہاں لکھی جانی چاہیئے!
اس سال کے لئے تو یہ معلومات یہاں بروقت نہیں! لیکن اگلے سال کے لئے ان شاء اللہ اگلے سال سے لوگوں کے لئے سود مند ثابت ہونگی!
مجھے تو اس سے بہت خوشی ہوئی!
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
السلام علیکم طلبہ و طالبات
المعرفہ یونی ورسٹی کے سکالر شپ پروگرام میں داخلے کے لیے آپ نیچے دئیے گئے لنک کو کھولیں اور فارم پر کریں۔ اس کے بعد آپ کو آپ کی ای میل پر یونی ورسٹی کی طرف سے ایک یوزر نیم اور پاسورڈ ملے گا۔ وہ آپ نے اپنے پاس رکھنا ہے۔
اسی یوزر نیم اور پاسورڈ کے زریعے آپ ہماری ویب سائٹ میں داخل ہو سکیں گے۔ اور آن لائن کلاس لیں گے۔ جس میں آپ کو جو کچھ پڑھا جائے گا ، اسی کا اگلے دن ٹیسٹ ہوگا ۔ اس کے بعد 25 جنوری 2018 کو آپ کا آن لائن امتحان ہوگا۔ جو طالب/ طالبہ اس میں پاس ہو ان کو میرٹ پر داخلہ دیا جائے۔
ویب سائٹ میں داخلے کا طریقہ اور آن لائن کلاس کا طریقے کی آپ کو دوسری ای میل کی جائے گی۔
ابھی فی الحال آپ اس لنک پر جا کر رجسٹر ہو جائیں۔
اور آپ کو جواب میں آئی ڈی اور پاسورڈ کی ای میل مل جائے گی شکریہ
اپنی ای میل چیک کرتے رہیں ان شاء اللہ آج آپ کو ساری تفصیلات بھیجی جائیں گی۔
http://urdu.kiu.org/lms/sis/scholarship/
جزاكم الله خيرا.
کیا میں داخلہ لے سکتا ہوں. عمر کی کوئ قید تو نہیں؟ اور فیس کتنی ہے؟

Sent from my XT1254 using Tapatalk
 
Top