• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مقتدی کا آمین بلند آواز سے کہنا

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : مقتدی کا آمین بلند آواز سے کہنا

حدیث نمبر : 782
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن سمى، مولى أبي بكر عن أبي صالح، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ إذا قال الإمام ‏{‏غير المغضوب عليهم ولا الضالين‏}‏ فقولوا آمين‏.‏ فإنه من وافق قوله قول الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه‏"‏‏. ‏ تابعه محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم ونعيم المجمر عن أبي هريرة رضى الله عنه‏.‏
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، انہوں نے امام مالک رحمہ اللہ علیہ سے، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمن کے غلام سمی سے، انہوں نے ابوصالح سمان سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہے تو تم بھی آمین کہو کیوں کہ جس نے فرشتوں کے ساتھ آمین کہی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ سمی کے ساتھ اس حدیث کو محمد بن عمرو نے ابوسلمہ سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ اور نعیم مجمر نے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے۔

مقتدیٰ امام کی آمین سن کر آمین کہیں گے، اسی سے مقتدیوں کے لیے آمین بالجہر کا اثبات ہوا۔ بنظر انصاف مطالعہ کرنے والوں کے لیے یہی کافی ہے۔ تعصب مسلکی کا دنیا میں کوئی علاج نہیں ہے۔
تشریح : جہری نمازو ںمیں سورۃ فاتحہ کے اختتام پر امام اور مقتدیوں کے لیے بلند آواز سے آمین کہنا یہ بھی ایک ایسی بحث ہے جس پر فریقین نے کتنے ہی صفحات سیاہ کر ڈالے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اس پر بڑے بڑے فسادات بھی ہو چکے ہیں۔ محترم برادران احناف نے کتنی مساجد سے آمین بالجہر کے عاملین کو نکال دیا۔ مارا پیٹا اور معاملہ سرکاری عدالتوں تک پہنچا ہے۔ یہی وجہ ہوئی کہ اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے اہل حدیث حضرات نے اپنی مساجد الگ تعمیر کیں اور اس طرح یہ فساد کم ہوا۔ اگر غور کیا جائے تو عقلاً و نقلاً یہ جھگڑا ہرگز نہ ہونا چاہئے۔ لفظ آمین کے معنی یہ ہیں کہ اے خدا میں نے جو دعائیں تجھ سے کی ہیں ان کو قبول فرمالے۔ یہ لفظ یہود و نصاری میں بھی مستعمل رہا اور اسلام میں بھی اسے استعمال کیا گیا۔ جہری نمازوں میں اس کا زور سے کہنا کوئی امر قبیح نہیں تھا۔ مگر صد افسوس کہ بعض علماءسو نے رائی کا پہاڑ بنا دیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمانوں میں سرپھٹول ہوئی اور عرصہ کے لیے دلوں میں کاوش پیدا ہو گئی۔

سیدنا حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے یہاں باب منعقد کرکے اوراس کے تحت احادیث لاکر اس بحث کا خاتمہ فرما دیا ہے۔ پھر بھی بہت سے لوگ تفصیلات کے شائق ہیں۔ لہٰذا ہم اس بارے میں ایک تفصیلی مقالہ پیش کر رہے ہیں جو متحدہ بھارت کے ایک زبردست فاضل استاذ الفضلاءراس الاتقیاءحضرت علامہ عبداللہ صاحب روپڑی رحمۃ اللہ علیہ کے زور قلم کا نتیجہ ہے۔ اس میں دلائل کے ساتھ ساتھ ان پر اعتراضات واردہ کے کافی شافی جوابات دیئے گئے ہیں۔ چنانچہ حضرت مولانا صاحب قدس سرہ فرماتے ہیں:

بلند آواز سے آمین کہنے کے متعلق احادیث و آثار اور علماءاحناف کے فتاوے احادیث: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا تلا غیر المغضوب علیہم ولا الضالین قال آمین حتی یسمع من یلیہ من الصف الاول ( ابوداؤد، ص: 134 طبع دہلی )
( ترجمہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غیر المغضوب علیہم ولا الضالین پڑھتے تو آمین کہتے۔ یہاں تک کہ جو پہلی صف میں آپ کے نزدیک تھے وہ سن لیتے۔

اس حدیث پر حنفیہ کی طرف سے دو اعتراض ہوتے ہیں۔
ایک یہ کہ اس حدیث کی اسناد میں بشر بن رافع الحارثی ابوالاسباط ایک راوی ہے۔ اس کے متعلق نصب الرایہ، جلد: اول ص: 371 میں علامہ زیلعی حنفی لکھتے ہیں: “ ضعفہ البخاری و الترمذی والنسائی و احمدو ابن معین وابن حبان ” اس کو امام بخاری، ترمذی، نسائی، احمد، ابن معین اور ابن حبان رحمہم اللہ نے ضعیف کہا ہے۔

دوسرا اعتراض یہ ہے کہ ایک راوی ابوعبداللہ بن عم ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہے، جو بشر بن رافع کا استاد ہے، اس کے متعلق علامہ زیلعی رحمۃ للہ علیہ لکھتے ہیں: “ کہ اس کا حال معلوم نہیں اور بشر بن رافع کے سوا اس سے کسی نے روایت نہیں کی۔ یعنی یہ مجہول العین ہے، اس کی شخصیت کا پتہ نہیں۔ ”
جواب اعتراض اول: خلاصہ تہذیب الکمال کے صفحہ41 میں بشر بن رافع کے متعلق لکھا ہے۔ و ثقہ ابن معین و ابن عدی وقال البخاری لا یتابع علیہ۔ یعنی ابن معین اور ابن عدی نے اس کو ثقہ کہا ہے اور امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے کہا ہے۔ اس کی موافقت نہیں کی جاتی۔

اس سے معلوم ہوا کہ کوئی ضعیف کہتا ہے اور کوئی ثقہ اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ضعیف کہنے والوں نے ضعف کی وجہ بیان نہیں کی اور ایسی جرح کو جرح مبہم کہتے ہیں۔ اور اصول کا قاعدہ ہے:
“ ثقہ کہنے والوں کے مقابلے میں ایسی جرح کا اعتبار نہیں۔ ہاں اگر وجہ ضعف بیان کر دی جاتی تو ایسی جرح بے شک تعدیل پر مقدم ہوتی اور ایسی جرح کو جرح مفسر کہتے ہیں۔ ”
پھر امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا کہ اس کی موافقت نہیں کی جاتی۔ یہ بہت ہلکی جرح ہے۔ ایسے راوی کی حدیث حسن درجہ سے نہیں گرتی۔ غالباً اسی لیے ابوداؤد رحمۃ اللہ علیہ اور منذری نے اس پر سکوت کیا ہے اور اس سے دوسرے اعتراض کا جواب بھی نکل آیا ہے۔ کیوں کہ ابوداؤد جس حدیث پر سکوت کرتے ہیں، وہ ان کے نزدیک اچھی ہوتی ہے اور مجہول العین کی روایت ضعیف ہوتی ہے۔ پس ابوعبداللہ مجہو ل العین نہ ہوا، ورنہ وہ سکوت نہ کرتے۔ علاوہ اس کے علامہ زیلعی رحمۃ اللہ علیہ کو غلطی لگی ہے۔ یہ مجہول نہیں۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ تقریب میں لکھتے ہیں۔ مقبول یعنی اس کی حدیث معتبر ہے۔
امام دار قطنی رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں کہ اس حدیث کی اسناد حسن ہیں، مستدرک حاکم میں ہے کہ یہ حدیث بخاری مسلم کی شرط پر صحیح ہے۔ امام بیہقی کہتے ہیں۔ حسن صحیح ہے۔ ( نیل الاوطار، جلد: 2ص: 117، طبع مصر )
تنبیہ: نصب الرایہ جلد اول/ ص: 371 کے حاشیہ میں لکھا ہے کہ اس کی اسناد میں اسحاق بن ابراہیم بن العلاءزبیدی ضعیف ہے۔
مگر جو جرح مفسر ثابت نہیں ہوئی ا س لیے دار قطنی نے اس کو “ حسن ” کہا ہے اور حاکم نے صحیح اور بیہقی نے حسن صحیح اور میزان الاعتدال میں جو عوف طائی سے اس کا جھوٹا ہونا ذکر ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے تقریب میں اس کی تردید کی ہے اور خلاصہ تہذیب الکمال میں عوف طائی کے ان الفاظ کو نقل ہی نہیں کیا۔ حالانکہ وہ خلاصہ والے میزان الاعتدال سے لیتے ہیں۔
( 2 ) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عن ابی ہریرۃ قال ترک الناس التامین کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا قال غیر المغضوب علیہم ولا الضالین قال آمین حتی یسمعہا اہل الصف الاول فیرتج بہا المسجد۔
ترجمہ: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، لوگوں نے آمین چھوڑ دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہتے تو آمین کہتے۔ یہاں کہ پہلی صف سن لیتی۔ پس ( بہت آوازوں کے ملنے سے ) مسجد گونج جاتی۔ ( ابن ماجہ، ص: 62، طبع دہلی )
اس حدیث کی صحت بھی ویسی ہی ہے، جیسی پہلی حدیث کی۔ ملاحظہ ہو نیل الاوطار، جلد2، ص: 117، طبع مصر )

( 3 ) عن ام الحصین انہا کانت تصلی خلف النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی صف النساءفسمعتہ یقول الحمد للہ رب العلمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین حتی اذا بلغ غیر المغضوب علیہم ولاالضالین قال آمین۔ ( مجمع الزوائد ہیثمی، جلد: 2ص: 114، تخریج ہدایہ حافظ ابن حجر، ص: 78 )
( ترجمہ ) ام الحصین رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی للہ علیہ وسلم کے پیچھے عورتوں کی صف میں نماز پڑھا کرتی تھیں ( وہ کہتی ہیں ) میں نے آپ کو یہ پڑھتے ہوئے سنا۔ الحمد للہ رب العلمین الرحمن الرحیم مالک یوم الدین یہاں تک کہ غیر المغضوب علیہم ولاالضالین پر پہنچتے تو آمین کہتے۔ یہاں تک کہ میں سنتی اور میں عورتوںکی صف میں ہوتی۔

مذکورہ بالا حدیث میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے۔ اس پر زیلعی رحمۃ اللہ علیہ نے اور حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے تو سکوت کیا۔ مگر ہیثمی نے اس کو ضعیف کہا ہے۔ خیر اگر ضعیف ہو تو دوسری روایتیں مذکورہ بالا اور زیریں اس کو تقویت دیتی ہیں۔
تنبیہ: کبھی پہلی صف کا سننا اور کبھی پچھلی صفوں تک آپ کی آواز کا پہنچ جانا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کبھی آپ آمین فاتحہ کی آواز کے برابر کہتے اور کبھی معمولی آواز سے۔

( 4 ) اخرجہ ابوداؤد و الترمذی عن سفیان عن سلمۃ بن کہیل عن حجر بن عنبس عن وائل بن حجر واللفظ لابی داود قال کان رسول اللہ صلی اللہ علہ وسلم اذا قرا ولا الضالین قال آمین و رفع بہا صوتہ انتہی و لفظ الترمذی و مدبہا صوتہ و قال حدیث حسن ( تخریج ہدایہ زیلعی، جلد: اول / ص: 370 )
( ترجمہ ) ابوداؤد اور ترمذی میں ہے، وائل بن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب ولاالضالین پڑھتے تو بلند آواز سے آمین کہتے۔ یہ ابوداؤد کے لفظ ہیں۔ اور ترمذی کے یہ لفظ ہیں و مد بہا صوتہ یعنی آمین کے ساتھ آواز کو کھینچتے اور ترمذی نے اس حدیث کو حسن کہا ہے۔

تنبیہ: بعض لوگ مدبہا صوتہ کے معنے کرتے ہیں کہ آمین کے وقت الف کو کھینچ کر پڑھتے لیکن ابوداؤد کے لفظ رفع بہا صوتہ اور نمبر 5کی روایت جہر بآمین نے وضاحت کردی کہ مدبہا سے مراد آواز کی بلندی ہے اور عرب کاعام محاورہ ہے اور احادیث میں بھی بہت آیا ہے۔ چنانچہ ترمذی میں ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ غفار، اسلم اور مزینہ تینوں قبیلے تمیم، اسد، غطفان اور بنی عامر صعصعہ سے بہترہیں۔ یمدبہا صوتہ۔ یعنی بلند آواز سے کہتے اور بخاری میں براءسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احزاب کے دن خندق کھودتے اور یہ کلمات کہتے:
اللہم لو لا انت ما اہتدینا ولا تصدقنا و لا صلینا فانزلن سکینۃ علینا و ثبت الاقدام ان لاقینا ان الاولی رغبوا علینا و اذا اراد و افتنۃ ابینا۔ قال یمد صوتہ بآخرہا۔
“ یا اللہ! اگر تیرا احسان نہ ہوتا تو نہ ہم ہدایت پاتے۔ نہ صدقہ خیرات کرتے نہ نماز پڑھتے پس اگر ہم دشمنوں سے ملیں تو ہمارے دلوں کو ڈھارس دے اور ہمارے قدموں کو مضبوط رکھ۔ یہ لوگ ہم پر دشمنوں کو چڑھا کر لے آئے۔ جب انہوں نے ہم سے مشرکانہ عقیدہ منوانا چاہا۔ ہم نے انکار کر دیا۔ براءکہتے ہیں اخیر کلمہ ( ابینا یعنی ہم نے انکار کر دیا ) کے ساتھ دوسرے کلمات کی نسبت آواز بلند کرتے۔ ”

اور ابوداؤد وغیرہ میں ترجیع اذان کے متعلق ابومحذورہ کی حدیث ہے اس میں یہ الفاظ فمد من صوتک یعنی اپنی آواز کو ( پہلے کی نسبت ) بلند کر۔

( 5 ) اخرج ابوداود و الترمذی عن علی بن صالح و یقال العلاءبن صالح الاسدی عن سلمۃ بن کہیل عن حجر بن عنبس عن وائل بن حجر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم انہ صلی فجہر بآمین۔
( ترجمہ ) وائل بن حجر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں بلند آواز سے آمین کہی۔

تنبیہ: وائل بن حجر کی اس حدیث کے راوی شعبہ بھی ہیں، جو سلمہ بن کہیل کے شاگر د ہیں، انہوں نے اپنی روایت میں و خفض بہا صوتہ یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آہستہ آمین کہی۔ حنفیہ اسی کو لیتے ہیں اور سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ نے جو اپنی روایت میں سلمہ بن کہیل سے و مدبہا صوتہ یا رفع بہا صوتہ کہا ہے اس کو ترک کر دیا ہے حالانکہ فتح القدیر شرح ہدایہ اور عنایۃ شرح ہدایہ، جلد: اول /ص: 219 پر رفع یدین کی بحث میں لکھا ہے کہ زیادہ فقیہ کی روایت کو ترجیح ہوتی ہے۔ اور سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ بالاتفاق شعبہ رحمۃ اللہ علیہ سے زیادہ فقیہ ہیں۔ اس بنا پر سفیان کی روایت کو ترجیح ہونا چاہئے۔ اور محدثین کا اصول ہے کہ زیادہ حافظہ والے کو ترجیح ہوتی ہے اور سفیان رحمۃ اللہ علیہ حافظہ میں بھی شعبہ رحمۃ اللہ علیہ سے زیادہ ہیں۔ اسی بنا پر حنفیہ نے کئی مقامات پر سفیان رحمۃ اللہ علیہ کو شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کی روایت پر ترجیح دی ہے۔ ( تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی، جلد: 1 ص: 210 و ص:211 )

پھر لطف کی بات یہ ہے کہ سلمہ بن کہیل کے دو شاگر د اور ہیں۔ ایک علاءبن صالح یہ ثقہ ہیں اور ان کو علی بن صالح بھی کہتے ہیں۔ دوسرے محمد بن سلمہ، یہ ضعیف ہیں۔ ان دونوں سے علاءکی روایت میں جہر بآمین ہے اور محمد بن سلمہ کی روایت میں رفع بہا صوتہ ہے بلکہ خود شعبہ نے بھی ایک روایت میں سلمہ بن کہیل سے رفع بہا صوتہ روایت کیا ہے اور سند بھی اس کی صحیح ہے۔ ملاحظہ ہو نصب الرایہ، جلد: 1 ص: 369 اور تلخیص الحبیر، ص: 89 اور تحفۃ الاحوذی، جلد: 1ص: 211۔ مگر باوجود اس کے حنفیہ نے شعبہ رحمۃ اللہ علیہ کی روایت خفض بہا صوتہ ہی کو لیا ہے، لیکن سارے حنفیہ ایک سے نہیں۔ کئی اس کمزوری کو محسوس کرکے آمین بالجہر کے قائل ہیں، چنانچہ اس کا ذکر آگے آتا ہے۔ ان شاءاللہ۔
( 6 ) عن عبدالجبار بن وائل عن ابیہ قال صلیت خلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فلما افتتح الصلوۃ کبر و رفع یدیہ حتی حاذتا اذانیہ ثم قرا فاتحۃ الکتاب فلما فرغ منہا قال آمین یرفع صوتہ۔ رواہ النسائی ( تخریج زیلعی، ج: 1 ص: 271 ) ( ترجمہ ) عبدالجبار بن وائل رحمۃ اللہ علیہ اپنے باپ وائل بن حجر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی۔ جب نماز شروع کی تو تکبیر کہی اور ہاتھ اٹھائے یہاں تک کہ کانوں کے برابر ہوگئے۔ پھر فاتحہ پڑھی، پھر جب فاتحہ سے فارغ ہوئے تو بلند آواز سے آمین کہی۔ اس حدیث کو نسائی نے روایت کیا۔

نصب الرایہ، جلد : اول / ص: 371 کے حاشیہ میں امام نووی رحمۃ اللہ علیہ سے بحوالہ شرح المہذب للنووی لکھا ہے کہ ائمہ اس بات پر متفق ہیں کہ عبدالجبار نے اپنے والد سے نہیں سنا اور ایک جماعت نے کہا ہے کہ وہ اپنے باپ کی وفات کے چھ ماہ بعد پیدا ہوا ہے۔ پس یہ حدیث منقطع ہوئی۔
اس کا جواب یہ ہے کہ حجر بن عنبس نے بھی وائل بن حجر سے یہ حدیث روایت کی ہے اور اس نے وائل سے سنی ہے۔ اس لیے منقطع ہونے کا شبہ رفع ہو گیا۔ نیز کتب اسماءالرجال میں عبدالجبار کا استاذ زیادہ تر اس کا بھائی علقمہ لکھا ہے اس لیے غالب ظن ہے کہ اس نے یہ حدیث اپنے بھائی علقمہ سے سنی ہو۔ نصب الرایہ جلد: اول/ ص: 370 پر جو لکھا ہے کہ عقلمہ نے اپنے باپ سے نہیں سنا، وہ اپنے باپ کے وفات کے چھ ماہ بعد پیدا ہوا ہے۔ یہ نقل کرنے والوں کی غلطی ہے اور یہیں سے حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کو بھی غلطی لگی ہے۔ وہ بھی تقریب میں لکھتے ہیں کہ علقمہ بن وائل نے اپنے باپ سے نہیں سنا۔ حالانکہ وہ عبدالجبار ہے اور وہی اپنے باپ کی وفات کے چھ ماہ بعد پیدا ہوا ہے۔ چنانچہ ابھی گزرا ہے :
ترمذی باب المراۃ استکرہت علی الزنا میں تصریح کی ہے کہ علقمہ نے اپنے باپ سے سنا ہے، اور وہ عبدالجبار سے بڑا ہے اور عبدالجبار نے اپنے باپ سے نہیں سنا۔
اور مسلم باب منع سب الدہر میں علقمہ کی حدیث جو اس نے اپنے باپ سے روایت کی ہے، لائے ہیں اور مسلم منقطع حدیث نہیں لاسکتے کیوں کہ وہ ضعیف ہوتی ہے۔
اور ابوداؤد باب من حلف لیقتطع بہا مالا میں اس کی حدیث اس کے باپ سے لائے ہیں اور اس پر سکوت کیا ہے حالانکہ ان کی عادت ہے کہ وہ انقطاع وغیرہ بیان کرتے ہیں۔
بہر صورت علقمہ کے سماع میں شبہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خلاصہ تہذیب الکمال میں تقریب کی یہ عبارت کہ “ اس نے اپنے باپ سے نہیں سنا۔ ” ذکر نہیں کی۔ خلاصہ والے تقریب سے لیتے ہیں۔ پس جب علقمہ کا سماع ثابت ہو گیا اور ظن غالب ہے کہ عبدالجبار نے یہ حدیث علقمہ سے لی ہے۔ پس حدیث متصل ہو گئی اور حنفیہ کے نزدیک تو تابعی کی حدیث ویسے ہی متصل کے حکم میں ہوتی ہے۔ خواہ اپنے استاد کا نام لے یا نہ لے تو ان کو تو اس پر ضرور عمل کرنا چاہئے۔
( 7 ) عن علی رضی اللہ عنہ قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا قال ولاالضالین قال آمین ( ابن ماجہ، باب الجہر بآمین، ص: 62 )
( ترجمہ ) حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سناکہ جب آپ ولا الضالین کہتے تو آمین کہتے ۔ اس حدیث میں محمد بن عبدالرحمن بن ابی لیلی ایک راوی ہے اس کے متعلق مجمع الزوائد میں لکھا ہے “ جمہور اس کو ضعیف کہتے ہیں اور ابوحاتم کہتے ہیں مقام اس کا صدق ہے۔ ”

مجمع الزوائد میں جمہور کے ضعیف کہنے کی وجہ نہیں بتائی۔ تقریب التہذیب میں اس کی وضاحت کی ہے، چنانچہ لکھتے ہیں۔ صدوق سیئی الحفظ جدا۔ یعنی سچا ہے حافظہ بہت خراب ہے۔
اس سے معلوم ہوا کہ ضعف کی وجہ حافظہ کی کمزوری ہے۔ ویسے سچاہے، جھوٹ نہیں بولتا۔ پس یہ حدیث بھی کسی قدر اچھی ہوئی اور دوسری حدیثوں کے ساتھ مل کر نہایت قوی ہوگئی۔
تحفۃ الاحوذی، جلداول / ص: 608 میں ہے: و اما حدیث علی رضی اللہ عنہ فاخرجہ الحاکم بلفظ قال سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول آمین اذا قرا غیر المغضوب علیہم ولا الضالین و اخرج ایضا عنہ ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم اذا قرا ولا الضالین رفع صوتہ بآمین کذافی الاعلام الموقعین۔ ( ترجمہ ) مستدرک حاکم میں ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آمین کہتے سنا جب کہ آپ نے ( غیر المغضوب علیہم ولا الضالین ) پڑھا۔

نیز مستدرک حاکم میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب والا الضالین پڑھتے تو بلند آواز سے آمین کہتے۔ اعلام الموقعین میں اسی طرح ہے۔

( 8 ) تحفۃ الاحوذی کے اسی صفحہ میں ہے:
ولابی ہریرۃ حدیث آخر فی الجہر بالتامین رواہ النسائی عن نعیم المجمر قال صلیت وراءابی ہریرۃ فقرا بسم اللہ الرحمن الرحیم ثم قرا بام القرآن حتی بلغ غیر المغضوب علیہم ولا الضالین قال امین فقال الناس امین الحدیث و فی آخرہ قال والذی نفس محمد بیدہ انی لا شبہکم صلوٰۃ برسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و اسنادہ صحیح۔
( ترجمہ ) ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے آمین بالجہر کے بارے میں ایک اورحدیث ہے جو نسائی میں ہے۔ نعیم بن مجمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی۔ انہوں نے پہلے بسم اللہ پڑھی، پھر فاتحہ پڑھی جب غیر المغضوب علیہم ولاالضالین پر پہنچے، تو آمین کہی۔ پس لوگوں نے بھی آمین کہی۔ اس حدیث کے آخر میں ہے کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔ مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے۔ بے شک میں نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تم سے زیادہ مشابہت رکھتا ہوں اور اس کی اسناد صحیح ہیں۔

( 9 ) نصب الرایہ زیلعی جلد: اول/ ص: 371 میں ہے:
و رواہ ابن حبان فی صحیحہ فی النوع الرابع من القسم الخامس و لفظہ کان رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم اذا فرغ من قراءۃ ام القرآن رفع بہا صوتہ و قال آمین۔
( ترجمہ ) ابن حبان نے اپنی صحیح میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب فاتحہ سے فارغ ہوتے تو بلند آواز سے آمین کہتے۔ ( زیلعی نے اس حدیث پر کوئی جرح نہیںکی )

( 10 ) ابن ماجہ باب الجہر بآمین ص63 میں ہے:
عن عائشۃ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم ما حسدتکم الیہود ما حسدتکم علی السلام و التامین۔
( ترجمہ ) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہود جتنا سلام اور آمین سے حسد کرتے ہیں، اتنا کسی اور شے پر حسد نہیں کرتے۔

بلند آواز سے آمین کہنے میں جب بہت سی آوازیں مل جائیں تو اس میں اسلامی نمائش پائی جاتی۔ اس لیے یہود کو حسد آتا، ورنہ آہستہ میں حسد کے کچھ معنی ہی نہیں۔ کیوں کہ جب سنا ہی کچھ نہیں تو حسد کس بات پر۔ اس حدیث کی اسناد صحیح ہے جیسے منذری رحمۃاللہ علیہ نے تصریح کی ہے اور ابن خزیمہ رحمۃ اللہ علیہ اس کو اپنی صحیح میں لائے ہیں اور امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی مسند میں اور بیہقی رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اپنی سنن میں اس کو سند صحیح کے ساتھ روایت کیا ہے۔
تلک عشرۃ کاملۃ : یہ دس احادیث ہیں۔ ان کے علاوہ اور روایتیں بھی ہیں۔ مسک الختام شرح بلوغ المرام میں 17 ذکر کی ہیں اور آثار تو بے شمار ہیں۔ دو سو صحابہ رضی اللہ عنہم کا ذکر تو عطاءتابعی رحمۃ اللہ علیہ کے قول ہی میں گذرچکا ہے اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی لوگ آمین کہتے تھے۔ چنانچہ نمبر 8 کی حدیث گزر چکی ہے بلکہ حنفیہ کے طریق پر اجماع ثابت ہے۔ حنفیہ کا مذہب ہے کہ “ کنویں میں گر کر کوئی مرجائے، تو سارا کنواں صاف کر دینا چاہئے۔ دلیل اس کی کنویں زمزم میں ایک حبشی گر کر مر گیا تو عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے صحابہ رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں کنویں کا سارا پانی نکلوادیا اور کسی نے انکار نہیں کیا۔

پس یہ اجماع ہو گیا۔ ٹھیک اسی طرح آمین کا مسئلہ ہے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے مسجد مکہ میں صحابہ رضی اللہ عنہم کی موجودگی میں آمین کہی اوران کے ساتھ لوگوں نے بھی کہی۔ یہاں تک کہ مسجد گونج اٹھی اور کسی نے اس پر انکار نہیں کیا۔ پس یہ بھی اجماع ہو گیا پھر حنفیہ کے پاس آہستہ آمین کے بارے میں ایک حدیث بھی نہیں۔ صرف شعبہ کی روایت ہے جس کا ضغف اوپر بیان ہو چکا ہے اور ہدایہ میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول سے استدلال کیا ہے کہ امام چار چیزیں آہستہ کہے۔
سبحانک اللہم اعوذ بسم اللہ آمین مگر اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ ملاحظہ ہو درایہ تخریج ہدایہ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ، ص:71، اور نصب الرایہ تخریج ہدایہ زیلعی رحمۃ اللہ علیہ، جلد: 1 ص: 325، اور فتح القدیر شرح ہدایہ، جلد: 1ص: 204، ص:207 وغیرہ

ہاں ابراہیم نخعی تابعی کا یہ قول ہے کہ امام چار چیزیں آہستہ کہے۔ مگر مرفوع احادیث اور آثار صحابہ کے مقابل میں ایک تابعی کے قول کی کیا وقعت ہے۔ خاص کر جب خود اس سے اس کے خلاف روایت موجو دہے۔ چنانچہ اوپر گزر چکا ہے کہ وہ آیت کریمہ ولاتجہر بصلوۃ میں صلوۃ کے معنی دعا کرتے ہیں۔ اس بنا پر آمین ان کے نزدیک درمیانی آواز سے کہنی چاہئے نہ بہت چلا کر نہ بالکل آہستہ اور یہی اہلحدیث کا مذہب ہے۔

حنفیہ کے بقیہ دلائل:
بعض حنفیہ نے اس مسئلہ میں کچھ اور آثار بھی پیش کئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی ذکر کر دیں۔ شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سفر السعادات میں لکھتے ہیں:
از امیر المومنین عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ روایت کردہ اند کہ اخفاءکند امام چہار چیز را، تعوذ، بسم اللہ، آمین، سبحانک اللہم و بحمدک، و از ابن مسعود رضی اللہ عنہ نیز مثل ایں آمدہ۔ وسیوطی رحمۃ اللہ علیہ در جمع الجوامع از ابی وائل روایت آوردہ کہ گفت بودند عمر و علی کہ جہر نمی کردند بسم اللہ الخ و نہ تعوذ و نہ آمین۔ ( ابن جریر طحاوی )
( ترجمہ ) حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ امام چار چیز آہستہ کہے۔ اعوذ باللہ، بسم اللہ، آمین، سبحانک اللہم اور اسی کے مثل عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی آیا ہے اور سیوطی رحمۃ اللہ علیہ جمع الجوامع میں ابی وائل رحمۃ اللہ علیہ سے روایت لائے ہیں وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمررضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بسم اللہ، اعوذ اور آمین بلند آواز سے نہیں کہتے تھے۔ ابن جریر اور طحاوی نے اس کو روایت کیا ہے۔

اور ابن ماجہ طبع ہند کے ص 62 کے حاشیہ میں لکھا ہے:
و روی عن عمر بن الخطاب قال یخفی الامام اربعۃ اشیاءالتعوذ و البسملۃ و آمین و سبحانک اللہم۔ و عن ابن مسعود مثلہ، و روی السیوطی فی جمیع الجوامع عن ابی وائل قال کان عمر و علی رضی اللہ عنہم لا یجہران بالبسلملۃ ولا بالتعوذ ولا بآمین رواہ ابن جریر و الطحاوی و ابن شاہین۔
اس عربی عبارت کا ترجمہ بعینہ شرح سفر السعادۃ کی فارسی عبار ت کا ترجمہ ہے۔ حنفیہ کی ساری پونچی یہی ہے جو ان دونوں عبارتوں میں ہے ان دونوں عبارتوں ( عربی، فارسی ) میں حضرت عمررضی اللہ عنہ اورحضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے قول کا تو کوئی حوالہ نہیں دیا کہ کس نے اس کو روایت کیا ہے اورحضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فعل کہ وہ اعوذ، بسم اللہ، آمین بلند آواز سے نہیں کہتے تھے۔ اس کے متعلق کہاہے کہ ابن جریر، طحاوی اورابن شاہین نے اس کو روایت کیا ہے، لیکن اس کی اسناد میں سعید بن مرزبان بقال ہے جس کے متعلق میزان الاعتدال میں لکھاہے کہ امام فلاس نے اسے ترک کر دیا ہے اور ابن معین کہتے ہیں کہ اس کی حدیث لکھنے کے قابل نہیں اور بخاری کہتے ہیں منکر الحدیث ہے اور ابان بن حیلہ کوفی کے ترجمہ میں میزان الاعتدال میں ابن القطان نے نقل کیا ہے بخاری کہتے ہیں جس کے حق میں میں منکر الحدیث کہہ دوں اس کی روایت لینی حلال نہیں۔ پس یہ روایت بالکل ردی ہو گئی۔ علاوہ اس کے ان کتابوں کے متعلق جن کی یہ روایت ہے شاہ ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ حجۃ اللہ البالغہ اور شاہ عبدالعزیز صاحب رحمۃ اللہ عجالۃ نافعہ میں لکھتے ہیں: “ کہ ان کی روایتیں بغیر جانچ پڑتال کے نہیں لینی چاہئے۔ کیوں کہ یہ احتیاط نہیں کرتے، جھوٹی سچی، صحیح ضعیف سب انہوں نے خلط ملط کر دی ہیں۔ ”

پس حنفیہ کا بغیر تصحیح کے ان کی روایتیں پیش کرنا دوہری غلطی ہے۔ خاص کر جب خود حضرت علی رضی اللہ عنہ سے آمین بالجہر کی روایت آ گئی ہے جو نمبر 27پر گزر چکی ہے اور بسم اللہ بھی جہراً ان سے ثابت ہے چنانچہ سبل السلام اور دار قطنی میں مذکور ہے۔ ( ملاحظہ ہو مسک الختام شرح بلوغ المرام ص: 230 )
علاوہ اس کے مرفوع احادیث کے مقابلہ میں کسی کا قول و فعل کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔ خواہ کوئی بڑا ہو یا چھوٹا۔ مسلمان کی شان یہ ہونی چاہئے۔

مصور کھینچ وہ نقشہ جس میں یہ صفائی ہو
ادھر حکم پیغمبر ہو ادھر گردن جھکائی ہو



مزید ثبوت اور علماءاحناف کی شہادت:
بعض اختلافی مسائل میں جانبین کے پاس دلائل کا کچھ نہ کچھ سہارا ہوتاہے مگر یہاں تو دوسرے پلڑے میں کچھ بھی نہیں اور جو کچھ ہے اس کا اندازہ قارئین کرام کو ہو چکا ہوگا۔ اب اس کی مزید وضاحت علماءاحناف کے فیصلوں سے ملاحظہ فرمائیں:

امام ابن الہمام رحمۃ اللہ علیہ:
احناف کے جد امجد ہیں۔ حنفی مذہب کی مشہور کتاب شامی ( رد المختار ) کی جلد : 4، /ص: 388 میں لکھا ہے۔ کمال ابن الہمام بلغ رتبۃ الاجتہاد یعنی امام ابن الہمام مرتبہ اجتہاد کو پہنچ گئے وہ اپنی کتاب فتح القدیر میں لکھتے ہیں:
و لو کان الی فی ہذا شیئی لوفقت بان روایۃ الخفض یراد بہا عدم القرع العنیف و روایۃ الجہر بمعنی قولہا فی زیر الصوت و ذیلہ ( فتح القدیر، ج: 117/1 )
( ترجمہ ) اگر فیصلہ میرے سپرد ہوتا تو میں یوں موافقت کرتا کہ آہستہ کہنے کی حدیث سے یہ مراد ہے کہ چلا کر نہ کہے اور جہر کی حدیث سے درمیانی آواز ہے۔

امام ابن امیر الحاج رحمۃ اللہ علیہ:
یہ امام ابن الہمام رحمۃ اللہ علیہ کے ارشد تلامذہ میں سے ہیں۔ یہ اپنے استاد کے فیصلہ پر صاد فرماتے ہیں چنانچہ اپنی کتاب “ حلیہ ” میں لکھتے ہیں: و رجع مشایخنا بما لا یعری عن شیئی لمتاملہ فلا جرم ان قال شیخنا ابن الہمام و لو کان الی شیئی الخ ( تعلیق الممجد علی موطا الامام المحمد، ص: 9-10 )
( ترجمہ ) ہمارے مشائخ نے جن دلائل سے اپنے مذہب کو ترجیح دی ہے وہ تامل سے خالی نہیں اس لیے ہمارے شیخ ابن الہمام رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا اگر فیصلہ میرے سپرد ہوتا الخ۔

شاہ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ :
جن کی فارسی عبارت شرح سفر السعادت کے حوالہ سے ابھی گزری ہے۔ یہ شاہ ولی اللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ سے بہت پہلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حنفی مذہب کے ترک کا ارادہ کیا لیکن علماءمکہ نے مشورہ دیا کہ جلدی نہ کرو۔ حنفی مذہب کے دلائل پر غور کرو۔ چنانچہ اس کے بعد انہوں نے “ فتح سر المنان ” لکھی۔ اس میں حنفی مذہب کے دلائل جمع کئے۔ مسئلہ آمین کے متعلق یہی عبارت لکھی جو امام ابن الہمام رحمۃ اللہ علیہ نے لکھی اور امام ابن الہمام رحمۃاللہ علیہ والا ہی فیصلہ کیا۔
مولانا عبدالحئی صاحب لکھنؤی رحمۃ اللہ علیہ : حنفی مذہب کے مشہور بزرگ گزرے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں: والانصاف ان الجہر قوی من حیث الدلیل ( التعلیق الممجد علی موطاالامام محمد، ص: 105 )
( ترجمہ ) یعنی انصاف یہ ہے کہ دلیل کی رو سے آمین بالجہر قوی ہے۔

مولانا سراج احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ:
یہ بھی حنفی مذہب کے مشور بزرگ ہیں۔ شرح ترمذی میں لکھتے ہیں:
احادیث الجہر بالتامین اکثر واصح۔ ( ترجمہ ) یعنی بلند آواز سے آمین کہنے کی احادیث کثیر ہیں اور زیادہ صحیح ہیں۔
ان کے علاوہ مولانا عبدالعلی بحر العلوم لکھنؤی حنفی رحمۃ اللہ علیہ بھی “ ارکان الاسلام ” میں یہی لکھتے ہیں کہ “ آمین آہستہ کہنے کی بابت کچھ ثابت نہیں ہوا۔ ” اور دیگر علماءبھی اسی طرح لکھتے ہیں مگر ہم اسی پر اکتفا کرتے ہیں۔ کیوں کہ جب آہستہ کہنے کا کوئی ثبوت ہی نہیں تو بہت بھر مار سے فائدہ ہی کیا۔ تسلی و اطمینان کے لیے جو کچھ لکھا گیا۔ خدا اس پر عمل کرنے کی توفیق بخشے اور ضد و تعصب سے محفوظ رکھے۔ آمین

( مقالہ آمین و رفع یدین حضرت حافظ عبداللہ صاحب روپڑی نور اللہ قبرہ و برد مضجعہ، آمین ) آج کل کے شارحین بخاری جن کا تعلق دیوبند سے ہے۔ ایسے اختلافی امور پر جو بے تکی رائے زنی فرما رہے ہیں وہ سخت حیرت انگیز ہیں مثلاً امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے پچھلے باب میں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھیوں کا فعل نقل فرمایا کہ وہ اس قدر بلند آواز سے آمین کہا کرتے تھے کہ مسجد گونج اٹھتی تھی۔ اس سے شارحین فرما رہے ہیں:
“ غالباً یہ اس زمانہ کا واقعہ ہے کہ جب آپ فجر میں عبدالملک پر قنوت پڑھتے تھے۔ عبدالملک بھی ابن زبیر رضی اللہ عنہ پر قنوت پڑھتا تھا اور جس طرح کے حالات اس زمانہ میں تھے اس میں مبالغہ اور بے احتیاطی عموماً ہو جایا کرتی ہے۔ ” ( تفہیم البخاری، پ: 3، ص: 135 )
اس بے تکی رائے زنی پر اہل انصاف خود نظر ڈال سکیں گے کہ یہ کہاں تک درست ہے۔ اول تو عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کا آمین بالجہر کہنا خاص نماز فجر میں کسی روایت میں مذکور نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس واقعہ کا تعلق مغرب یا عشاءسے بھی ہو۔ پھر الحمدشریف کے خاتمہ پر آمین بالجہر کا عبدالملک پر قنوت پڑھنے سے کیا تعلق، قنوت کا محل دوسرا ہے پھر مبالغہ اور بے احتیاطی کو حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ جیسے جلیل القدر صحابی کی طرف منسوب کرنا ایک بڑی جرات ہے اور اسی قسم کی بے تکی باتیں کی جاتی ہیں۔ اللہ پاک ایسے علماءکرام کو نیک ہدایت دے کہ وہ امر حق کو تسلیم کرنے کے لیے دل کھول کر تیار ہوں اور بے جا تاویلات سے کام لے کر آج کے تعلیم یافتہ روشن خیال لوگوں کو ہنسنے کا موقع نہ دیں۔ اللہم وقفنا لما تحب و ترضی آمین۔

 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)

باب : مقتدی کا آمین بلند آواز سے کہنا

حدیث نمبر : 782
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن سمى، مولى أبي بكر عن أبي صالح، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ إذا قال الإمام ‏{‏غير المغضوب عليهم ولا الضالين‏}‏ فقولوا آمين‏.‏ فإنه من وافق قوله قول الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه‏"‏‏. ‏ تابعه محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم ونعيم المجمر عن أبي هريرة رضى الله عنه‏.‏
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، انہوں نے امام مالک رحمہ اللہ علیہ سے، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمن کے غلام سمی سے، انہوں نے ابوصالح سمان سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہے تو تم بھی آمین کہو کیوں کہ جس نے فرشتوں کے ساتھ آمین کہی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ سمی کے ساتھ اس حدیث کو محمد بن عمرو نے ابوسلمہ سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ اور نعیم مجمر نے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے۔

مقتدیٰ امام کی آمین سن کر آمین کہیں گے، اسی سے مقتدیوں کے لیے آمین بالجہر کا اثبات ہوا۔ بنظر انصاف مطالعہ کرنے والوں کے لیے یہی کافی ہے۔ تعصب مسلکی کا دنیا میں کوئی علاج نہیں ہے۔

محترم Aamir بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
قطع نظر میں ایسے مسائل میں بحث کا قائل ہی نہیں۔ جو آمین بالجہر کہے اس کی نماز ہوجاتی ہے جو آمین آہستہ کہے اس کی نماز ہوجاتی ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور اس کے بعد اس حدیث پر صاحب مضمون کا تبصرہ اس پر آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔
یہ سمجھ اور فہم کی غلطی ہے یا خیانت و بددیانتی؟؟؟؟ حسن ظن رکھنا رکھتے ہوئے وضاحت طلب کر رہا ہوں۔
حدیث میں
غیر المغضوب علیہم ولا الضالین
کے بعد مقتدی کو آمین کہنے کا حکم دیا جارہا ہے۔ اس حدیث میں کہیں بھی امام کی آمین کا سرے سے ذکر ہی نہیں تو آمین بالجہر نے کہا سے جنم لے لیا؟؟؟؟؟
صاحب مضمون کو ان کے اپنے الفاظ پر متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔
بنظر انصاف مطالعہ کرنے والوں کے لیے یہی کافی ہے۔ تعصب مسلکی کا دنیا میں کوئی علاج نہیں ہے۔
شکریہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
محترم Aamir بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
قطع نظر میں ایسے مسائل میں بحث کا قائل ہی نہیں۔ جو آمین بالجہر کہے اس کی نماز ہوجاتی ہے جو آمین آہستہ کہے اس کی نماز ہوجاتی ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور اس کے بعد اس حدیث پر صاحب مضمون کا تبصرہ اس پر آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔
یہ سمجھ اور فہم کی غلطی ہے یا خیانت و بددیانتی؟؟؟؟ حسن ظن رکھنا رکھتے ہوئے وضاحت طلب کر رہا ہوں۔
حدیث میں

کے بعد مقتدی کو آمین کہنے کا حکم دیا جارہا ہے۔ اس حدیث میں کہیں بھی امام کی آمین کا سرے سے ذکر ہی نہیں تو آمین بالجہر نے کہا سے جنم لے لیا؟؟؟؟؟
صاحب مضمون کو ان کے اپنے الفاظ پر متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔
بھائی میں بحث وغیرہ میں اتنا ماہر نہیں ہوں، یہ پورا مضمون صحیح بخاری کی ایک حدیث کی تشریح ہے، اگر آپ اس پر بحث کرنا ہی چاہتے ہیں تو اہل علم حضرات آپ کا ساتھ دیں گے ان شاء الله
انس
گڈمسلم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
محترم Aamir بھائی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ
قطع نظر میں ایسے مسائل میں بحث کا قائل ہی نہیں۔ جو آمین بالجہر کہے اس کی نماز ہوجاتی ہے جو آمین آہستہ کہے اس کی نماز ہوجاتی ہے،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث اور اس کے بعد اس حدیث پر صاحب مضمون کا تبصرہ اس پر آپ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔
یہ سمجھ اور فہم کی غلطی ہے یا خیانت و بددیانتی؟؟؟؟ حسن ظن رکھنا رکھتے ہوئے وضاحت طلب کر رہا ہوں۔
حدیث میں

کے بعد مقتدی کو آمین کہنے کا حکم دیا جارہا ہے۔ اس حدیث میں کہیں بھی امام کی آمین کا سرے سے ذکر ہی نہیں تو آمین بالجہر نے کہا سے جنم لے لیا؟؟؟؟؟
صاحب مضمون کو ان کے اپنے الفاظ پر متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔

شکریہ

آمین بالجہر:

نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ

''عن ابن عمر كان اذا كان مع الامام يقرأ بأم القرآن فأمن ا لناس أمن ابن عمرورأي تلك السنة''(صحیح ابن خزیمہ ج1 ص 287)

صحیح بخاری میں تعلیقا روایت ہے کہ :
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ نے فرمایا ''آمین دعا ہے '
ابن زبیر اور ان کے مقتدیوں نے آمین کہی حتی کہ مسجد گونج اٹھی۔(کتاب الاذان باب جہر الامام بالتامین قبل ح 780)

ان آثار کے مقابلے میں آمین بالجہر کی آل تقلید سخت مخالفت کرتے ہیں۔
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
اس حدیث میں کہیں بھی امام کی آمین کا سرے سے ذکر ہی نہیں تو آمین بالجہر نے کہا سے جنم لے لیا؟؟؟؟
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
بَابُ جَهْرِ الإِمَامِ بِالتَّأْمِينِ: وَقَالَ عَطَاءٌ: «آمِينَ دُعَاءٌ» أَمَّنَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: وَمَنْ وَرَاءَهُ حَتَّى إِنَّ لِلْمَسْجِدِ لَلَجَّةً وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ: «يُنَادِي الإِمَامَ لاَ تَفُتْنِي بِآمِينَ» وَقَالَ نَافِعٌ: «كَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ يَدَعُهُ وَيَحُضُّهُمْ وَسَمِعْتُ مِنْهُ فِي ذَلِكَ خَيْرًا»
780 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ، فَأَمِّنُوا، فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ المَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ - وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ - وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: آمِينَ "


آپ کا سوال کہ امام آمین جہراً کہے گا یا سراً اس کا جواب دے دیا گیا ہے۔ باقی اس حدیث، اس حدیث کا تذکرہ نہ چھیڑ دینا۔ کیونکہ آپ نے اس حدیث کے الفاظ لکھے ہیں۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
بَابُ جَهْرِ الإِمَامِ بِالتَّأْمِينِ: وَقَالَ عَطَاءٌ: «آمِينَ دُعَاءٌ» أَمَّنَ ابْنُ الزُّبَيْرِ: وَمَنْ وَرَاءَهُ حَتَّى إِنَّ لِلْمَسْجِدِ لَلَجَّةً وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ: «يُنَادِي الإِمَامَ لاَ تَفُتْنِي بِآمِينَ» وَقَالَ نَافِعٌ: «كَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ يَدَعُهُ وَيَحُضُّهُمْ وَسَمِعْتُ مِنْهُ فِي ذَلِكَ خَيْرًا»
780 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ، فَأَمِّنُوا، فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ المَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ - وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ - وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: آمِينَ "


آپ کا سوال کہ امام آمین جہراً کہے گا یا سراً اس کا جواب دے دیا گیا ہے۔ باقی اس حدیث، اس حدیث کا تذکرہ نہ چھیڑ دینا۔ کیونکہ آپ نے اس حدیث کے الفاظ لکھے ہیں۔
محترم @گڈ مسلم صاحب!
کا ش صاحب مضمون کا دماغ آپ جیسا ہوتا، حدیث نمبر : 782 پر اپنا تبصرہ کرنے کےحدیث نمبر 780 بیان کرکے اپنا تبصرہ کرتے۔(ابتسامہ)
غیر مقلدین سے احناف کا ایک اصولی اختلاف فہم حدیث پر ہے۔
اس کی ایک جھلک میں دکھا چکا ۔
آپ نے جو حدیث پیش کی ہے وہ تو پورے مضمون میں نہیں۔
صاحب مضمون نے ایک حدیث بیان کی
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)


حدیث نمبر : 782
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن سمى، مولى أبي بكر عن أبي صالح، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ إذا قال الإمام ‏{‏غير المغضوب عليهم ولا الضالين‏}‏ فقولوا آمين‏.‏ فإنه من وافق قوله قول الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه‏"‏‏. ‏ تابعه محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم ونعيم المجمر عن أبي هريرة رضى الله عنه‏.‏
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، انہوں نے امام مالک رحمہ اللہ علیہ سے، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمن کے غلام سمی سے، انہوں نے ابوصالح سمان سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہے تو تم بھی آمین کہو کیوں کہ جس نے فرشتوں کے ساتھ آمین کہی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ سمی کے ساتھ اس حدیث کو محمد بن عمرو نے ابوسلمہ سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ اور نعیم مجمر نے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے۔
اور اسی کے نیچے بنظر انصاف مطالعہ کا درس دے رہے ہیں۔
صحیح بخاری -> کتاب الاذان (صفۃ الصلوٰۃ)
مقتدیٰ امام کی آمین سن کر آمین کہیں گے، اسی سے مقتدیوں کے لیے آمین بالجہر کا اثبات ہوا۔ بنظر انصاف مطالعہ کرنے والوں کے لیے یہی کافی ہے۔ تعصب مسلکی کا دنیا میں کوئی علاج نہیں ہے۔
مقتدیٰ امام کی آمین سن کر آمین کہیں گے
گڈ مسلم بھائی! ذرا بتائیں یہ حدیث نمبر : 782 میں کس کا ترجمہ ہے؟؟؟؟؟
اگر حدیث کے فہم میں صاحب مضمون سے غلطی ہوئی ہے تو اپنے اصول کے مطابق قبول کرلینا چاہئے۔
شکریہ
 

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
خدا خدا کرکے وہی جواب آیا، جس کو ہم پہلے ہی سوچ کے بیٹھے ہوئے تھے۔ اور جس کی طرف یوں اشارہ بھی کیا تھا کہ '' باقی اس حدیث، اس حدیث کا تذکرہ نہ چھیڑ دینا ''

محترم حضور آپ اس ایک حدیث کو سامنے رکھ کر غلطی، خیانت وبددیانتی جیسے گمان لے کر بیٹھ گئے ہیں۔ کتنا اچھا ہوتا کہ آپ خود اس کتاب کو جس کتاب سے یہ ٹیکسٹ کاپی پیسٹ کیا گیا ہے۔ دیکھ لیتے تاکہ آپ کو پوری بات سمجھ آجاتی۔ لیکن اتنی توفیق آپ کو کہاں ؟ ۔۔۔ چلو کوئی بات نہیں ہم جو ہیں آپ کی خدمت کےلیے۔

جناب من بخاری مترجم ومتشرح مولانا داؤد راز صاحب رحمہ اللہ کی پہلی جلد کا ص710 اوپن کریں، جس پر آپ کو باب نظر آئے گا۔
بَابُ جَهْرِ الإِمَامِ بِالتَّأْمِينِ '' باب (جہری نمازوں میں ) امام کا بلند آواز سے آمین کہنا ''
اس کے تحت آپ کو حدیث نمبر780 ملے گی۔
780 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، وَأَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّهُمَا أَخْبَرَاهُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا أَمَّنَ الإِمَامُ، فَأَمِّنُوا، فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ تَأْمِينُهُ تَأْمِينَ المَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ - وَقَالَ ابْنُ شِهَابٍ - وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: آمِينَ "
پھر نیا باب شروع ہوگا۔
بَابُ فَضْلِ التَّأْمِينِ '' باب آمین کہنے کی فضیلت ۔''
اس میں حدیث نمبر781 کا آپ دیدار کریں گے۔یہاں بھی کرائے دیتا ہوں
781 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا قَالَ أَحَدُكُمْ: آمِينَ، وَقَالَتِ المَلاَئِكَةُ فِي السَّمَاءِ: آمِينَ، فَوَافَقَتْ إِحْدَاهُمَا الأُخْرَى غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ "
پھر اس کے بعد جو باب نظر آئے گا وہ ہے ۔
بَابُ جَهْرِ المَأْمُومِ بِالتَّأْمِينِ '' باب مقتدی کا آمین بلند آواز سے کہنا ''
اس میں حدیث نمبر782 کو آپ دیکھیں گے۔ یہاں بھی دیکھ لیں تاکہ زیادہ زحمت آپ کو نہ اٹھانی پڑے۔
782 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ سُمَيٍّ، مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ السَّمَّانِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا قَالَ الإِمَامُ: {غَيْرِ المَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّالِّينَ} [الفاتحة: 7] فَقُولُوا: آمِينَ، فَإِنَّهُ مَنْ وَافَقَ قَوْلُهُ قَوْلَ المَلاَئِكَةِ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ " تَابَعَهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنُعَيْمٌ المُجْمِرُ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
ان تین ابواب کے تحت جو احادیث پیش ہوئی ہیں۔ سب کا تعلق آمین کے ساتھ ہے۔780 نمبر حدیث امام آمین کیسے کہے گا؟ اس سے متعلق ہے۔ 781 نمبر حدیث آمین کہنے کی فضیلت کیا ہے؟ اس سے متعلق ہے۔ 782 نمبر حدیث میں آپ کو یہ ملے گا کہ مقتدی آمین جہراً کہے گا یا سراً ۔؟

یہاں تک بات سمجھ لینے کے بعد اسی کتاب کے ص711 پہ تشریح کے نام سے آپ کو ہینڈنگ ملے گی۔جس میں ان تین ابواب یا تین احادیث کی اکھٹے تشریح بیان کی گئی ہوگی۔ جس کو دوسرے الفاظ میں آپ لوگ نچوڑ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔۔ یہاں بھی ان تین احادیث کا نچوڑ تشریح کی ہیڈنگ لگا کر پیش کردیا گیا ہے۔ ۔۔ یہاں تک بات سمجھ گئے ؟

اب آگے چلتے ہیں ۔ اسی کتاب کے ص712 پہ آپ کو ہیڈنگ نظر آئے گی ۔ '' بلند آواز سے آمین کہنے کے متعلق احادیث وآثار اور علمائے احناف کے فتاوے '' ۔۔۔ جو کہ یہاں بھی کاپی پیسٹ کی گئی ہے۔ آپ خود پڑھ سکتے ہیں۔

یہ تو چند باتیں آپ کو پورا مضمون سمجھانے کےلیے لکھی ہیں۔ اب آتے ہیں اس بات کی طرف کہ آپ یا تو شش پنج میں پڑ گئے ہیں غیروں کے ساتھ اپنوں کے بھی جوابات پڑھ کر ۔۔۔یا۔۔۔ پھر دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور لکھ دوسروں کو رہے ہیں کہ سمجھ اور فہم کی غلطی ہے یا خیانت وبددیانتی ؟؟۔۔ اور پھر خود کہہ بھی رہے ہیں کہ حسن ظن رکھتے ہوئے وضاحت طلب کررہا ہوں۔۔ماشاءاللہ

جناب من آپ کے بقول اگر رائٹر نے صرف اسی حدیث (یعنی حدیث نمبر782) کی تشریح میں ہی لکھا ہے کہ '' مقتدی امام کی آمین سن کر آمین کہیں گے'' اور آپ کو یہ بات سمجھ اور فہم کی غلطی، خیانت اور بددیانتی کے قبیل سے لگی، تو اس خیانت اور بد دیانتی کو پوائنٹ آؤٹ کرتے ہوئے آپ نے سوال داغ دیا کہ یہاں تو امام کی آمین کا سرے سے ذکر ہی نہیں تو پھر آمین بالجہر کہاں سے آگیا ؟ تو جناب آپ نے جو یہ الفاظ '' اس حدیث پر صاحب مضمون کا تبصرہ '' یہ '' اس حدیث '' کے جو لفظ آپ نے لکھے ہیں۔ صاحب مضمون کے کن الفاظ سے مطلب نکال کر لکھا ہے۔؟ کہ صاحب مضمون صرف اور صرف حدیث نمبر782 کو سامنے رکھ کر خلاصہ پیش کر رہے ہیں ؟ ( اور پھر مجھے کہا جا رہا ہے کہ کاش کہ صاحب مضمون کا دماغ بھی آپ جیسا ہوتا۔۔سبحان اللہ ۔۔۔ ) حالانکہ صاحب مضمون کے یہ الفاظ ہیں۔
'' مقتدی امام کی آمین سن کر آمین کہیں گے، اسی سے مقتدیوں کے لیے آمین بالجہر کا اثبات ہوا۔ ''
جناب من بات یہاں وہ نہیں جو آپ سمجھ شریف میں لا کر بیٹھے ہوئے ہیں بلکہ جو تشریح بیان ہوئی ہے وہ تینوں احادیث کو سامنے رکھ کر بیان کی گئی ہے۔ اب اگر اس پوسٹ میں جناب عامر نے ایک حدیث پوسٹ کرکے پورے مضمون پر مشتمل تشریح کو پیش کردیا ہے۔ تو معترض کو چاہیے کہ پہلے اصل کتاب کی طرف رجوع کرے۔ تاکہ حقیقت کا پتہ چلے۔ یہ نہ ہو کہ حقیقت واضح ہوجانے کے بعد شرمندگی اٹھانی پڑے۔ جیسا کہ اب آپ کو اٹھانی پڑ جائے گی۔
 

ideal_man

رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
258
ری ایکشن اسکور
498
پوائنٹ
79
جناب من گڈ مسلم صاحب!​
میں پہلے ہی واضح کرچکا ہوں، کہ اس بحث سے قطع نظر، یعنی نہ بحث سے کوئی لینا دینا ہے، نہ نفس مسئلہ سے، نہ کسی کتاب سے​
اور نہ ہی میں نے اعتراض کیا ہے، پوئنٹ آوٹ کیا ہے کہ اس حدیث کے ضمن میں صاحب مضمون نے جو تبصرہ کیا ہے وہ فہم حدیث میں غلطی ہے یا خیانت۔​
خدا خدا کرکے وہی جواب آیا، جس کو ہم پہلے ہی سوچ کے بیٹھے ہوئے تھے۔
جب جواب نہیں ہوتا تو ایک طریقہ آپ کے ہاں ضرور پایا جاتا ہے کہ دریا میں پتھرپھینک دو پھر جو ارتعاش پیدا ہوگا اسی کو لے اڑنا ہے۔ یہی سوچ کر آپ نے پتھر پھینکا تھا۔​
چلیں آپ کی مراد پوری ہوگئی؟؟؟؟ یہاں مراد سے بابا والی مراد مت لینا۔۔۔۔ (ابتسامہ)​
اور جس کی طرف یوں اشارہ بھی کیا تھا کہ '' باقی اس حدیث، اس حدیث کا تذکرہ نہ چھیڑ دینا ''

یہ تذکرہ تو آپ نے چھیڑا ہے، میں نے نفس مسئلہ اور زیر بحث موضوع پر بات ہی نہیں کی۔​
اگر صاحب مضمون نی یہ تبصرہ تمہید میں کیا ہوتا یا موضوع کے اختتام پر کیا ہوتا یا واضح کیا ہوتا کہ اس موضوع یا مضمون کا حاصل یہ ہے تو مجھے بقول آپ کہ ایسا گمان ہی نہ ہوتا۔​
لیکن صاحب مضمون نے ایک حدیث بیان کی ہے اور اسی پر اپنا تبصرہ کیا ہے۔ اور یہ الفاظ استعمال کئے ہیں۔​
حدیث نمبر : 782
حدثنا عبد الله بن مسلمة، عن مالك، عن سمى، مولى أبي بكر عن أبي صالح، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال ‏"‏ إذا قال الإمام ‏{‏غير المغضوب عليهم ولا الضالين‏}‏ فقولوا آمين‏.‏ فإنه من وافق قوله قول الملائكة غفر له ما تقدم من ذنبه‏"‏‏. ‏ تابعه محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم ونعيم المجمر عن أبي هريرة رضى الله عنه‏.‏
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے بیان کیا، انہوں نے امام مالک رحمہ اللہ علیہ سے، انہوں نے ابوبکر بن عبدالرحمن کے غلام سمی سے، انہوں نے ابوصالح سمان سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب امام غیر المغضوب علیہم ولا الضالین کہے تو تم بھی آمین کہو کیوں کہ جس نے فرشتوں کے ساتھ آمین کہی اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔ سمی کے ساتھ اس حدیث کو محمد بن عمرو نے ابوسلمہ سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا۔ اور نعیم مجمر نے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے۔

مقتدیٰ امام کی آمین سن کر آمین کہیں گے، اسی سے مقتدیوں کے لیے آمین بالجہر کا اثبات ہوا۔
جناب من گڈ مسلم بھائی!​
آپ نے بھی میرے میری عبارت میں خیانت کی ہے۔۔۔ کیوں ؟؟؟؟؟؟ دریا میں پتھر پھنکنے والی بات ہے۔ اگر میں نظر انداز کردوں تو اسی کو لے کر بحث کو آگے لے اڑوں ۔۔۔۔ کیا یہی سوچ کر آپ نے میری عبارت میں خیانت کی ہے۔​
ملاحظہ فرمائیں​

کے بعد مقتدی کو آمین کہنے کا حکم دیا جارہا ہے۔ اس حدیث میں کہیں بھی امام کی آمین کا سرے سے ذکر ہی نہیں تو آمین بالجہر نے کہا سے جنم لے لیا؟؟؟؟؟​
میں نے صاف لکھا ہے کہ اس حدیث میں کہیں بھی لیکن آپ نے کمال ہوشیاری سے اسے یہاں تو میں بدل کر دیا۔۔۔ملاحظہ فرمائیں
آپ نے سوال داغ دیا کہ یہاں تو امام کی آمین کا سرے سے ذکر ہی نہیں تو پھر آمین بالجہر کہاں سے آگیا ؟
آگے اپنی خیانت کو بچانے کے لئے مجھ سے سوال کردیا کے
تو جناب آپ نے جو یہ الفاظ '' اس حدیث پر صاحب مضمون کا تبصرہ '' یہ '' اس حدیث '' کے جو لفظ آپ نے لکھے ہیں۔ صاحب مضمون کے کن الفاظ سے مطلب نکال کر لکھا ہے۔؟
واہ جناب من۔۔۔۔۔ یہ بھی اچھا طریقہ واردات ہے کہالفاظ کے ہیر پھیر سے اتنی کچھری پکا دو کہ اصل بات ہی رفو چکر ہوجائے۔​
اگر آپ نے سوال یہی کرنا تھا تو میری عبارت میں خیانت نہ کرتے ہوئے بھی ہوسکتا تھا۔​
محترم جناب من!​
میرا مراسلہ نمبر 4 کی طرف دوبارہ رجوع کریں۔​
اگر مناسب سمجھیں تو صاحب مضمون کے تبصرہ کو خلاصہ مضمون کا درجہ دیتے ہوئے اس میں ترمیم کردیں۔ اور مناسب نہ سمجھیں تو پرا رہنے دیں۔
ایسے دھاگہ کو دادی اماں کے قصوں کہانیوں سے خراب نہ کریں۔
شکریہ​
 
Top