اشماریہ
سینئر رکن
- شمولیت
- دسمبر 15، 2013
- پیغامات
- 2,682
- ری ایکشن اسکور
- 752
- پوائنٹ
- 290
@فواد صاحب آپ مجھے مجبور کرتے ہیں کہ میں آپ کو مزید حوالے دوں اور مزید آئینہ دکھاؤں۔امريکی شہری افغانستان کے ہمساۓ ميں نہيں رہ رہے ہيں۔ ليکن اس کے باوجود اسی سرزمين پر متحرک دہشت گرد تنظيم نے امريکی شہريوں کے خلاف تاريخ کے سب سے ہولناک، خونی اور پيچيدہ حملے کا منصوبہ بنا کر اسے کاميابی کے ساتھ پايہ تکميل تک پہنچايا۔ اور اس سے بھی پہلے کينيا اور تنزانيا ميں امريکی سفارت خانوں پر حملے کيے گۓ جن کے نتيجے ميں سينکڑوں ہلاک وزخمی ہوۓ۔ يہ حملے بھی افغانستان ميں موجود دہشت گردی کی محفوظ پناہگاہوں ميں تيار کيے گۓ منصوبوں کا شاخسانہ تھے۔
https://en.wikipedia.org/wiki/Cruise_missile_strikes_on_Afghanistan_and_Sudan_(August_1998)
کینیا اور تنزانیہ میں امریکی سفارت خانوں پر حملوں کا بدلہ آپ لوگوں نے ایسے لیا کہ آپ نے سوڈان اور افغانستان پر کروز میزائل برسا دیے۔ سوڈان میں آپ نے ایک فارما کمپنی پر یہ الزام لگا کر میزائل مارے کہ وہاں ہتھیاروں میں استعمال ہونے والا کیمیکل بن رہا ہے۔ اس حملے میں 11 سوڈانی زخمی یا ہلاک ہو گئے۔ اور بعد میں یہ الزام غلط نکلا۔ اب بتائیں القاعدہ والے دہشت گرد ہیں تو آپ لوگ کیا ہیں؟
افغانستان پر میزائل حملے کا نتیجہ یہ نکلا کہ طالبان نے سعودی انٹیلی جنس چیف ترکی الفیصل سے وعدہ کیا ہوا تھا کہ اسامہ بن لادن کو اس کے حوالے کریں گے۔ آپ کے حملے کے نتیجے میں طالبان نے احتجاجا اس سے انکار کر دیا۔ بالکل اسی طرھ جیسے ملا منصور پر ڈرون حملے کی وجہ سے مذاکرات کی امید ابھی ختم ہوئی ہے۔
تو اندازہ ہوتا ہے کہ آپ لوگ چاہتے ہی یہ تھے اور ہیں کہ افغانستان میں کسی نہ کسی طرح فتنہ برپا ہوتا رہے۔ بھلا کیوں؟
اس کیوں کا جواب میں اگر چین اور آپ کی معاشی جنگ کے حوالے سے دوں گا اور یہ بتاؤں گا کہ گزشتہ دنوں چین کے یوآن کو دو فیصد کم کرنے پر آپ لوگ پریشان ہو گئے تھے اور چین کے یو آن کو سونے سے منسلک کرنے کی خبر سن کر آپ لوگوں نے شور مچا دیا تھا، پھر یہ بتاؤں گا کہ پاکستان کا ساحل کیا حیثیت رکھتا ہے اور چین سے ٹکر کے لیے پاکستان کی سرزمین کتنی اہم ہے، تو آپ اسے نہیں مانیں گے حالانکہ میں ہر بات آپ کے لوگوں کے ہی حوالے سے کروں گا۔
اس لیے ایسا کریں کہ آپ خود ہی اس کیوں کا جواب دے دیں۔