• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ملحدین کو غور فکر کی دعوت :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
ملحدین سے جب سوال کیا جاتا ہے کہ کائنات کا نظام، انسان، حیوان اور نباتات نیز معدنیات اور یہ ہر چیز کیسے بغیر خالق کے وجود میں آسکتی ہیں؟
ان کا ایک ہی جواب ہوتا ہے کہ یہ سب حادثاتی طور پر ہوا۔
کیا آج تک ایسا حادثہ دیکھا ہے کہ
کار اور سکوٹر آپس میں بغیر کسی ڈرائیور کے ٹکرا گئے ہوں اور نتیجے میں رکشہ پیدا ہو !


14522895_1294736767227093_5593482765611259203_n.jpg
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
14962658_1335970319770404_6145981447827160819_n.jpg


لبرل اور ملحدین اور حدود اللہ !

جب بھی کوئی ملحد یا لبرل گاڑی چلاتا ہے تو بورڈ پر دیکھتا ہے “Speed Limit 120 “ اس پر فوراً یہ سمجھ جاتا ہے کہ اگر سپیڈ اس سے بڑھا دی تو پھر جانی و مالی نقصان ہوسکتا ہے۔
یہی ملحد یا لبرل جب کہیں جاتا ہے اور وہاں لکھا ہوتا ہے “Don’t Cross Restricted Area” تو فوراً وہاں سے ہٹ جاتا ہے کیوں کہ اس کو پتہ ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں جان بھی جاسکتی ہے ۔
یہ بے وقوف انسانی قوانین پر مبنی حدود سے تجاوز نہیں کرتا لیکن جو رب فرماتا ہے:
{ تِلْكَ حُدُودُ اللّهِ فَلاَ تَقْرَبُوهَا كَذَلِكَ يُبَيِّنُ اللّهُ آيَاتِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَّقُون }
یہ اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں تم ان کے قریب بھی نہ جاؤ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے تاکہ وہ بچیں [البقرة:187]

نیز فرمایا:
{ تِلْكَ حُدُودُ اللّهِ فَلاَ تَعْتَدُوهَا وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللّهِ فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الظَّالِمُون}
یہ اللہ کی حدود ہیں خبردار ان سے آگے نہیں بڑھنا اور جو لوگ اللہ کی حدوں سے تجاوز کر جائیں وہ ظالم ہیں [البقرة:229]
تو پھر یہ لوگ آزاد ہوجاتےہیں اور مذہبی، اخلاقی اور انسانیت کی حدود سے تجاوز کرجاتے ہیں۔

سید اعجاز شاہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
کہتے ہیں کہ سلف صالحین میں سے کسی نے دیکھا کہ کوئی وجود باری تعالی کی موجودگی پر 1000 دلیلیں قائم کررہا ہے تو انہوں نے کہا کہ اس کیلئے ہزار دلیلوں کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ایک دلیل ہی کافی ہے!

پوچھا گیا وہ کیا ہے ؟

کہا کہ اگر آپ اکیلے کہیں خالی جگہ پر جارہے ہیں اور آس پاس کوئی بھی نہیں پھر آپ ایک کنویں میں گرتے ہیں جہاں اندھیرا ہی اندھیرا ہے تو پھر آپ کس کو پکاریں گے ؟ آپ یا اللہ یا اللہ کہیں گے !

یہاں تک کہ ملحد بھی اس حالت میں اللہ کو پکارے گا کیونکہ وجود باری تعالی کا نظریہ انسان کی فطرت میں شامل ہے بس وہ اس کی عبادت سے انحراف کرتا ہے۔

(أستاذ الدكتور سعد بن تركي الحثلان، عضو هيئة كبار العلماء، المملكة العربية السعودية، إذاعة القرآن، محاضرة الأسبوع، درس بعنوان: وهواللطيف الخبير )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
14991942_1340300659337370_1425318945688681329_n.jpg


اسطرح ہوجاتا ہے جب ملحد کھانا چولہے پر رکھ کر نیٹ پر مسلمانوں کے ساتھ تخلیق کائنات پر بحث کرتا ہے کہ یہ سب کچھ حادثاتی طور پر بنا تھا اور خود بھول جاتا ہے کہ کچن میں حادثاتی طور پر کھانا پک رہا ہے۔ لیکن جب اپنے کھانے کے پاس آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ ملحدانہ تخلیق کائنات کا حادثہ اس کے کچن میں ہوچکا ہے اور اس کا کھانا حادثاتی طور پر بن چکا ہے !

سید اعجاز شاہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,800
پوائنٹ
1,069
خالص منافقت

ایک اندازے کے مطابق
دیوالی کے موقع پر
صرف ھندوستان
میں 250 ارب روپے
کی خریداری کی گئی،
لیکن مجال ہے کہ نقلی لبرلز اور سڑے ہوئے سیکولرز اور ملحدین نے اس پر کہا ہو کے اتنے پیسوں سے اتنی بچیوں کی شادی ہوجاتی یا اتنے بھوکوں کو پیٹ بھر کھانا مل جاتا ـ الٹا ملحدین کے بڑے بڑے گروپس سارا دن دیوالی کے مبارکبادی پوسٹس سے بھرے رہے ـ


خالص منافقت
 
Last edited:
Top