دھوکے بازی کسے کہتے ہیں ملاحظہ فرمائیں؛
اس ویڈیو کو آپ دیکھیں ، یہ کوئی مناظرہ نہیں ، یہ تو مقلد مفتی صاحب ایک عامی اہل الحدیث کے سامنے اپنے فریب کے جوہر دکھا رہے ہیں!!
آپ مناظرہ غور سے سنیں! اہل حدیث شخص تو یہ بھی کہتا ہے کہ صحیح مسلم جابر بن سمرۃ رضی اللہ عنہ والی حدیث کا ترجمہ دیکھوں گا!!
وہ اس لیے کہہ رہا ہے۔کہ اس مفتی کا ترجمہ دیوبند کے ترجمہ سے مختلف ہے۔اسی طرح وہ اہل حدیث کے ترجمہ کے بارے میں کہہ رہا ہے۔ مرید مفتی اس سے ترجمہ کرنے کو کہہ رہا ہے۔تو وہ ترجمہ کرنے کے لیے تیار ہوجاتا ہے
بظاہر اہل حدیث شخص کو اسی ویڈیو میں فاضل مدینہ یونیورسٹی لکھا گیا ہے
خیر کوئی بھی ہے، اسے ٹریننگ کی ضرورت ہے، انہیں محدث فورم پر ہی بلا لیا جائے!!!
محترم! مطلب یہ کہ اگر بھنور میں پھنس جائے تو کیسے نکلنا ہے! وہ حجازَ مقدس سے آیا ہے اور اسے ”مناظرہ“ کے داؤ پیچ نہیں آتے اور کچھ کچھ ”خلوصِ نیت“ بھی لگتا ہے۔
”تقیہ“ سے کام لیتا ہے مگر اس میں مہارت نہیں جس کے لئے اسے ”محدث فورم“ کی اشد ضرورت ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ دیوبندی مولوی نے فراڈ کرکے جس چیز کو دلیل بنایا ہے کیا وہ دلیل بنتی ہے یا نہیں ؟
محترم! حنفی صحیح بخاری یا صحیح مسلم کی حدیث دکھائے یا سنائے تو اس کا انکار ضروری ہے کہ اہلحدیث کہلانے والوں کے نزدیک وہ ”مشرک“ ہے اور ”مشرک“ کی ”روایت“ کیونکر ”صحیح“ ہوسکتی ہے!!! حنفی کی قسمت میں تو ”قول ابی حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ“ ہی ہے وہ قرآن کی آیت پڑھے شور مچاؤ ”قول ابو حنیفہ ہے“ صحیح مسلم جیسی کتب سے احادیث پیش کرے کہو ”امتی کاقول “ہے!!!!!!
مالی أراکم رافعی أیدیکم ۔۔ والی معروف حدیث معروف ’’ رفع الیدین ‘‘ کے لیے نہیں بلکہ تشہد کے متعلق ہے ۔
اور اگر واقعتا یہ رفع الیدین کے متعلق ہے تو پھر نماز کی ابتداء میں بھی کم از کم اس دیوبندی مفتی کو رفع الیدین چھوڑ دینا چاہیے ۔
محترم! بصد احترام عرض ہے کہ اس کا ثبوت دیں کہ تشہد کے متعلق کیسے ہے؟
دوسری بات یہ کہ آپ نے کہا کہ دیوبندی مفتی کو ”نماز کی ابتدا“ کی رفع الیدین چھوڑ دینی چاہئے۔
محترم! اس نے حدیث پیش کی ہے ”نماز میں“ کی جانے والی رفع الیدین پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شدید غصہ فرمانے کی اور آپ ”نماز کی ابتدا“ والی رفع الیدین چھڑوانا چاہتے ہیں۔
جی میں نے اپنےساتھیوں سے پوچھا ہے ، عبد القدیر نامی یہ طالبعلم جامعہ اسلامیہ میں پڑھتے رہے ہیں ، لیکن یہ ابھی معہد اللغۃ العربیۃ لغیر الناطقین میں ہیں ، یعنی صرف عربی بول چال سیکھ رہے ہیں ، اور ان دنوں عارضی چھٹی پر پاکستان میں ہیں ۔
اسی لئے یہ بات عین حق معلوم ہوتی ہے
مفتی عبد الواحد قریشی صاحب نے جس انداز میں واردات سر انجام دی ہے ، ایسا کسی بھی مسلک کا بندہ ہو ، اچھا نہیں لگتا ۔
محترم! یہ بڑی عجیب ”واردات“ ہے کہ ”واردات کرنے والا“ اپنے مقام پر بیٹھا ہے! ”وادرداتی کون ہے“ وڈیو کو ”بغور“ سنیں سب پتہ چل جائے گا۔
اصل میں عام اھلِ حدیث کو دیوبندیوں کی دوکھہ بازی کا صحیح سے علم نہیں ہوتا
محترم! آپ نے صحیح کہا کہ جو ”طریقہ واردات“ اہلحدیث کہلانے والوں کا ہے اس سے حنفی ”لاعلم“ ہیں۔