- شمولیت
- اگست 25، 2014
- پیغامات
- 6,372
- ری ایکشن اسکور
- 2,588
- پوائنٹ
- 791
السلام علیکم ؛شکریہ بھائی بلکل صحیح بات کی ہے آپ نے میں کافی پڑھا لکھا ہوں لیکن حلاج ، سرمد جیسے صوفیوں کے بارے میں ہمیشہ یہاں اپنے علماء سے بات کی تو انہوں نے ان کو زندیق ہی قرار دیا لیکن میرے تعجب کی حد نہیں رہی کہ آزاد بھائی نے ایک کتاب سے متعرف کروایا جو کہ مولانہ اشرف علی کی حکم کی تعمیل اور ظفر عثمانی کی لکھی ہے وہاں حلاج کو صاحب کرامت و ولی اللہ بیان کیا گیا۔ ---یہاں جلسے جلوسوں میں توحید کے بڑے بیان کئے جاتے ہیں بریلویوں کو خؤب رگڑا جاتا ہے اگر قبر سے فیض جاری ہے اور حلاج ولی ہے تو پھر بریلویوں اور ہم میں فرق کیا رہ جاتا ہے
پیارے بھائی !
آپ کی لکھی یہ سطور پڑھ کر خوشی ہوئی ۔۔۔آپ نے حق بات کو حق کہا ۔۔۔۔اور یہ بڑی توفیق کی بات ہے ؛
اللہم زد فزد
آپ اسی طرح مولوی اشرف علی صاحب کی دیگر کتب مثلاً ۔۔۔ارواح ثلاثہ ۔۔اور۔۔امداد المشتاق ۔۔اعمال قرآنی ۔۔پڑھ کر ان کا موزانہ قرآن مجید سے
اسی طرح بے لاگ کریں ۔۔ان شاء اللہ مزید ۔۔حیران کن انکشاف ہونگے؛