سارے دنیا کے مسلمان منکر حدیث ہیں۔ کوئی نہ کوئی فرقہ کسی نہ کسی حدیث انکار کرتا ہے۔
کیا دنیا میں مسلمانوں کا کوئی ایسے فرقہ ھے جو پچیس سے زائد کتابوں میں درج ساری احادیث رسول اللہ کو سو فیصد صحیح مانتا ھو؟؟؟؟؟
1) آپ منکرین حدیث ہیں کیا اسی لیے آپ کو ساری دنیا کے مسلمان منکرین حدیث نظر آتے ہیں؟
2) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی ایک بھی صحیح احادیث کا انکار کرنے والا کافر ہے جیسے قرآن کی کسی ایک بھی آیت کا انکار کرنے والا مومن نہیں رہتا۔
3) قابل حجت صحیح احادیث ہیں۔موضوع اور ضعیف احادیث نہیں۔اللہ تعالیٰ نے دنیا میں ایسے لوگ پیدا کیے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں ہی اللہ کے دین کی حفاظت میں گزاری ہیں اور لوگوں کی من گھڑت باتوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث سے الگ کر کے رکھ دیا ہے۔
سوچنے کی بات ہے کہ اگر امام بخاری نے اپنی طرف سے ہی باتیں گھڑنی ہوتیں تو انہیں کیا ضرورت تھی ایک حدیث کو لینے کے لیے مہینوں سفر کرتے اور پھر آگے دیکھا کہ ایک شخص بے زبان جانور گھوڑے کے ساتھ دھوکا کر رہا ہے اور اس سے حدیث سنے بغیر واپس آ جاتے ہیں کہ جو بے زبان جانور کو دھوکا دے سکتا ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث میں غلط بیانی سے بھی کام لے سکتا ہے۔بھلا کوئی جھوٹ گھڑنے والا اتنی محنت کرتا ہے۔
کذاب لوگ اس طرح ہوتے ہیں کہ مسلمہ کذاب بیٹھے بیٹھے جھوٹ گھڑ لیتا تھا۔مرزا غلام احمد قادیانی بیٹھے بیٹھے جھوٹ گھڑ لیتا تھا۔
لیکن تم منکرین حدیث اسلام کو بدنام کرنے کے لیے یہ سازشیں گھڑتے ہو تاکہ جب قرآن مجید کی تشریح ہی لوگوں کے سامنے مشکوک ہو جائے گی تو قرآن سے بھی لوگ متنفر ہو جائیں گے۔
نعوذباللہ
لیکن اللہ اپنے دین کی حفاظت کرنے والا ہے۔اور یہ دین جس کی راتیں بھی اس کے دن کی طرح روشن ہیں تمہاری پھونکوں سے نہیں بجھ سکتا۔