ساجد
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 6,602
- ری ایکشن اسکور
- 9,379
- پوائنٹ
- 635
جوابات
(١)عاصم اور ان کے شاگردوں کاشیعہ ہونا:
جواب: نہ تو امام عاصم شیعہ تھے اورنہ ہی ان کے دونوں ناقل شاگرد شیعہ تھے۔امام عاصم سنی اور عثمانی تھے۔امام عجلی فرماتے ہیں: ’’حفص عثمانی تھے(نہ کہ شیعہ)‘‘ (تہذیب :۲؍۲۵۱)
موسیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میں نے عاصم سے حدیث علی رضی اللہ عنہ کے متعلق سوال کیا۔ حضرت علیؓ فرماتے ہیں:
’’ نبیؐ کے بعد ابوبکر وعمر کامقام ہے اور تیسرے آدمی کے مقام کو بھی میں جانتا ہوں ان کی تیسرے سے مراد کیاہے، فرمایا ان کی مراد حضرت عثمان تھے۔حضرت علی رضی اللہ عنہ کا مقام اس سے کہیں اونچا ہے کہ وہ تیسرے سے اپنی ذات مراد لیتے۔ ‘‘ (معرفۃ القراء :۱؍۷۶، سیر:۵؍۲۵۹)
٭ اِمام حفص بھی سنی تھے۔ابوہشام رفاعی کہتے ہیں حفص قراء ۃ عاصم کے سب سے بڑے عالم و ماہر تھے۔ ابن منادی کہتے ہیں حفص قراء ۃ عاصم کے اختلافات کے ضابط تھے۔ (معرفۃ القراء :۱؍۱۱۷) جب یہ عاصم کی قراء ۃ کے ماہر تھے تو عاصم سنی تھے لہٰذا یہ بھی سنی تھے۔
٭ اِمام شعبہ سنی تھے۔رفاعی کہتے ہیں ، میں نے شعبہ کو یہ کہتے سنا کہ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بنص قرآنی خلیفہ ہیں۔ (سیر اعلام:۸؍۵۰۰)
معلوم ہواشعبہ بھی سنی تھے۔